DailyNewsPothwar.com

Congratulations to Badar Munir on being appointed Deputy Commissioner, Mirpur District, Muhammad Ali Asghar

بدرمنیر کوڈپٹی کمشنر ضلع میرپور تعینات ہونے پرمبارک باد, محمدعلی اصغر

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) — محمدعلی اصغر برطانوی سیاستدان سابق برطانوی پارلیمانی امیدوار سابق کونسلر نوٹنگھم کے سابق شیرف اورانسانی حقوق کے وکیل نے بدرمنیر کوڈپٹی کمشنر ضلع میرپور تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی ہے اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ وہ سول سروس میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں باصلاحیت اور فرض شناس آفیسر ہیں خداداد صلاحتیوں کے مالک ہیں انہو ں نے بطور ڈی سی ضلع مظفرآبادشاندار خدمات انجام دی ہیں انہوں نے مظفرآباد میں کوروناوائرس کی موثرروک تھام کے لئے ایس او پیز پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے فرنٹ لائن پرفرائض انجام دیے ان کی ملک وقوم کے لئے شاندار خدمات قابل ستائش ہیں محمدعلی اصغرنے اس توقع کااظہارکیاکہ وہ بطور ڈپٹی کمشنرمیرپور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اورحکومتی توقعا ت پرپورا اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اورایک کامیاب آفیسر کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی میں سرخروہوں گے انہوں نے ان کی بطور ڈپٹی کمشنرمیرپور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے انہوں نے ان خیالات کااظہاربرطانیہ سے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیاہے۔

Rest of the day news…..

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) — راجہ نویدخان زراعت آفیسر محکمہ زراعت آزادکشمیر سرکل چکسواری نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ زراعت آزادکشمیر کے پروگرام فروغ کاشت سبزیاں کچن گارڈننگ 5مرلہ کاشت کے لئے بیج سبزیات اورگھرمیں سبزیاں اگائیں صحت اورتندرستی پائیں کافی عرصہ سے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں سبزیوں کے بیج محکمہ زراعت کے دفاتر میں دستیاب ہیں بیج حاصل کریں اورسبزیاں اگائیں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) —سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین اور چودھری محمداعظم کوٹھوی نے ممتاز قانون دان بابرعلی خان کوہائی کورٹ بارایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اطہار کیا ہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) — مرکزی انجمن تاجرا ں چکسواری کے صدر چودھری منیر حسین سیٹھی نے کہاہے کہ چکسواری میں بد ترین ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار بازار میں ڈیوٹی دینے کے بجائے میں شاہراؤں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کو چیک کرنے لگے جس کے باعث چکسواری بازار میں ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں لوگ اپنی مدد آ پ کے تحت ٹریفک کو بحال کرتے رہتے ہیں بازار میں ٹریفک کے جام ہونے کا وہ لوگ بھی زمہ دار ہیں جو سڑک کی دونوں اطراف میں گاڑیاں کھڑے کرکے خریدار ی کیلئے مارکیٹوں میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہوجاتا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں جس کے باعث چکسواری کے شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے گزشتہ روز چار گھنٹے تک چکسواری بازار میں ٹریفک بری طرح بند رہی ٹریفک کے جام ہونے کی دوسری وجہ بڑی گاڑیوں کا داخلہ ہے جو بائی پاس روڈ خراب ہونے کے باعث بازار سے گزرتی ہیں اگر بائی پاس روڈ مکمل ہو جائے تو ہیوی ٹر یفک کو بائی پاس روڈ پر منتقل کرکے نجات دلائی جاسکتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سروے کے دوران کیاہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) — آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہا کہ قائد مسلم کانفر نس سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں آمدہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنا ئیں گے سپریم ہیڈ سابق صدر و وزیر اعظم سردار سکند رحیا ت خا ن اور سابق صدر راجہ ذوالقرنین کی سرپرستی میں مسلم کانفر نس کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر سابقہ اور موجودہ حکومت نے لوگوں کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ مسلم کانفر نس کا جب بھی اقتدار میں آ ئی ہے نہ صرف ریاستی ادارے مضبوط ہو ئے ہیں بلکہ ریاستی عوام بھی ترقی سے ہمکنار ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ اب مفادپرست سیاستدانوں کا وقت ختم ہو گیا ہے مسلم کانفر نس کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) — سابق لارڈمیئر نوٹنگھم برطانیہ کونسلر محمد صغیر راجپوت نے کہا کہ جوقومیں اپنے محسنوں کی قدرنہیں کرتی وہ تباہ و برباد ہو جایا کرتی ہیں ترقی یافتہ ممالک نے اپنے قومی ہیروز کے مجسمے بنا کر نہ صرف ان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں بلکہ ان کی عقیدت میں سب کچھ لٹانے کو تیار ہوتے ہیں ہمارے ملک کے قومی ہیروز کی چھٹیاں منسوخ کر دی جاتی ہیں شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا ہمیں علامہ محمد اقبال پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے مگر حکمرانوں نے ان کی چھٹی کو منسوخ کر کے محسن کشی کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو چا یئے کہ وہ اپنے قومی لیڈروں کے ساتھ محبت کے اظہار میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت دوسرے لیڈروں کی منسوخ کی گئی چھٹیوں کو بحال کرے قومی ہیروز ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button