Kallar Syedan; Traders told to close their business at 6 pm and strictly implement Corona SOPs.
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید کی ہدایت پر انجمن تاجران کلر سیداں کے اجلاس میں چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے تاجروں کو شام چھ بجے تک کاروبار بند کرنے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید کی ہدایت پر انجمن تاجران کلر سیداں کے اجلاس میں چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے تاجروں کو شام چھ بجے تک کاروبار بند کرنے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی۔انجمن تاجران کے اجلاس میں سرپرست اعلی حاجی ریاست علی، چوہدری زین العابدین عباس اور شیخ خورشید کے علاوہ کسی اور تاجر نے شرکت نہیں جبکہ اجلاس میں موجود تاجروں نے چھ بجے تک کاروبار بند کرنے کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ گزشتہ عرصے میں بھی کاروبار بند رکھنے سے تاجروں کا معاشی نقصان ہوا، اب رمضان کی آمد آمد ہے جس کے بعد عید کی خریداری میں بھی اضافہ ہو جائے گا،اگر یہی صورتحال رہی تو چھوٹے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے لہذا تحصیل انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
Kallar Syedan; At the meeting of Anjuman-e-Tajiran Kallar Syedan on the direction of Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramisha Javed, Chief Officer Kallar Syedan Sahibzada Imran Akhtar directed the traders to close their business till 6 pm and strictly implement Corona SOPs. Apart from Haji Riaysat Ali, Chaudhry Zain-ul-Abidin Abbas and Sheikh Khurshid, no other traders attended the meeting of the traders, Due to financial loss to the traders. Now that Ramadan is approaching, Eid shopping will also be badly effected, If this situation continues, small traders will be suffer badly. Their for the Tehsil administration should reconsider its decision said the traders.
پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے, راجہ ساجد جاوید
The air has come out of the PDM balloon, Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کی مفاد پرست پالیسیوں سے مولانا فضل الرحمان کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اس کے ا تحادیوں کے اتحاد کے مظاہرے نے اپوزیشن کی شکست میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ پی ڈی ایم کے مفاد پرست سیاستدانوں کے مقابلے میں حکومت کی پالیسیاں قوم و ملک کے عظیم تر مفاد میں ہیں جبکہ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلانے کے سوا کوئی مثبت کام نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا سینیٹ الیکشن میں ہار گیا،ملک و قوم کا کپتان سینیٹ الیکشن سیریز جیت گیا۔سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی فتح وزیر اعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے سازشی ٹولے کو ناکام بنا دیا ہے۔
ملک کے ہر ادارے کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ چوہدری زین العابدین عباس
Every institution in the country is at stake. Chaudhry Zainul Abidin Abbas
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ ملک کے ہر ادارے کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،پاکستان اور موجودہ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے،بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔تین سالوں میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس کی مثال پاکستانی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں انشاء اللہ آنے والا دورہ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا اور میاں نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی تعمیر و ترقی کا پہیہ بھی رک گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین برسوں میں عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینٹینرز پر بیٹھ کر بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
پریس کلب کلرسیداں کے آمدہ انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا
Receipt of nomination papers for the upcoming elections of Press Club Kallar Syedan has been completed.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کے آمدہ انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا الیکشن کمیشن کے ارکان عابد حسین زاھدی اور اکرام الحق قریشی نے شام پانچ بجے تک کاغذات وصول کیئے صدارت کے لیئے مرزا عتیق الرحمان اور شیخ ثاقب شبیر اور جنرل سیکرٹری کے لیئے پرویز اقبال وکی اور چوہدری شہباز رشید نے جبکہ سیکرٹری مالیات کے لیئے دلنواز فیصل اور سیکرٹری اطلاعات کے لیئے ملک یاسر یاسین نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے الیکشن 23مارچ کو ہوں گے کاغذات نامزدگی اٹھارہ مارچ شام چار بجے تک واپس لیئے جا سکتے ہیں۔
پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین سید منتظر امام رضوی کااجلاس سے خطاب
Central Chairman of Pothwar Union of Journalists Syed Montazer Imam Rizvi addressed the meeting
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین سید منتظر امام رضوی نے کہا ہے کہ کلمہ حق بلند کرنا ہی صحافت کی معراج ہے پاکستان میں صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس تحصیل کلرسیداں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مقامی صدر منیر چشتی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری شیخ قمرالسلام نے سرانجام دیئے تقریب میں غلام اکبر چیمہ،رابعہ جنجوعہ،عائشہ بی بی کے علاؤہ کلرسیداں سے راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،جواد مجید،اکرام الحق قریشی،مقصود بھٹی،بیول سے چوہدری اخلاق حسین،روات سے ملک نوید،سید آصف حسین شاہ،راجہ طیب،راجہ نوید اور دیگر نے بھی شرکت کی سید منتظر امام رضوی نے کہا کہ قلمی جہاد کرنے والے عوام کے حقیقی دوست ہیں جو اپنی جانوں جو خطرے میں ڈال کر ان کے حقوق کے لیئے جدوجہد کرتے ہیں یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر عتیق فرھاد نے کہا ہے یونین کے قیام کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہے ماضی میں ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہماری کوشش ہے کہ ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے مسائل کے حل کی جانب بڑھا جائے ہماری کوشش ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
واجد ازرم لندن کے نواحی قصبے سلاؤ میں انتقال کر گئے
Wajid Azram of Kallar Syedan passed away in Slough, UK
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی سماجی رہنما حاجی ملک محمد ازرم کے فرزند اور سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک کے تایا زاد بھائی ملک واجد ازرم لندن کے نواحی قصبے سلاؤ میں انتقال کر گئے وہ رات کو معمول کے مطابق کمرے میں سو گئے تھے صبح بیدار نہ ہوئے تو گھر والوں نے جا کر دیکھا تو ان کا انتقال ہو چکا تھا میت کو پاکستان منتقل کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس عبدالرزاق انتقال کر گئے
Abdul Razzaq, retired teacher of Government Boys Higher Secondary School, Choa Khalsa, passed away.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس عبدالرزاق انتقال کر گئے نمازجنازہ سہوٹ وینس میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ اساتزہ اور ان کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔