DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Private educational institution sealed for non-compliance with SOPs and violation of government orders.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کر تے ہوئے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو “سیل”کردیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کر تے ہوئے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو “سیل”کردیا۔قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی ذرہ برابرقانون کی خلاف ورزی نہیں کر نے دیں گئے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ہمراہ اپنے عملے محمد طفیل محکمہ پولیس،محکمہ سول ڈیفنس کے عدیل امتیاز قریشی، سجاد احمد اور تصدق حسین کے ہمراہ سکولوں چیک کیا اس موقع پر انہوں نے سخی سزواری بادشاہ ؒ کے دربار کے قریب پرائیویٹ دینی سکول اقراء کو کرونا ایس او پیزکے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کو کھولنے پر ان خلاف ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سکول کو فی الفور “سیل”کردیا عوامی حلقوں نے اے سی کہوٹہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan “sealed” a private educational institution for violating government orders by not following the SOPs. Violators of the law will be dealt with severely he told. According to details, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan along with his staff Muhammad Tufail along with Police Department, Civil Defense Department Adeel Imtiaz Qureshi, Sajjad Ahmed and Tassaduq Hussain inspected the schools. The private religious school Iqra was immediately “sealed” for opening the school in violation of government orders regarding Carona SOPs. The public has appreciated the move of AC Kahuta.

اہلیانِ چھنی اعوان کہوٹہ کی خصوصی دعوت پر صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اورصدرپی ٹی آئی وتھ ونگ تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی کا وفد کے ہمراہ چھنی اعوان کا دورہ۔

At the special invitation of the residents of Chani Awan Kahuta, President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan and President PTI Wing Kahuta Tehsil Nasir Nazir Satti accompanied by a delegation visited Chani Awan.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اہلیانِ چھنی اعوان کہوٹہ کی خصوصی دعوت پر صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اورصدرپی ٹی آئی وتھ ونگ تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی کا وفد کے ہمراہ چھنی اعوان کا دورہ۔چھنی اعوان کے مسائل سننے کیلئے اور ان کو ترجہی بنیادوں پر حل کر نے کا یقین دیلایا،تفصیلات کے مطابق اہلیانِ چھنی اعوان نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمدخان، صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ ناصرنزیرستی، صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کہوٹہ ولیداخترکیانی،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ شیخ طلحہ،جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ ملک راشد،نائب صدرپی ٹی آئی کہوٹہ سردارمظہر،سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ملک عاصم اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامرمحمود نے شرکت کی، اہلیانِ چھنی اعوان اسراریونس،ملک عرفان،سعید اختر کیانی،راجہ شاہد سلیم، راجہ جاوید سلطان،ملک ساجد،ملک ابرار،ملک عبدالقدیر،ملک طارق،ملک راشد،ملک بابر یاسین، مشہود الحسن،راجہ محمد علی اور دیگر نے راجہ وحید احمد خان کو چھنی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرایا اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر راجہ وحید احمد خان نے چھنی سے کھندیری جانے والی گلی اور نالوں کو جلد سے جلد بنانے کا اعلان کیا کیونکہ چھنی سے کھندیری جانے والی گلی اور نالے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے جس سے عوام کو انتہائی تکلیف تھی میٹنگ سے اپنے خطاب میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ کہ ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیراحمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضٰی کی قیادت میں کہوٹہ شہر میں ترقی کا سفر جاری ہے گروہی اور سیاسی اختلاف کو ختم کر کے کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں سب شہری ایک ہو کر اپنا اپنا کردار ادا کریں انشااللّہ بہت جلد کہوٹہ شہر کیلئے واٹر سپلائی اسکیم بھی کروڑوں روپے کے فنڈ سے شروع کی جائے گی چھنی اعوان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہو گی۔

سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم احمد اور پی ٹی آئی رہنماء راجہ آصف یعقوب کیانی کا راجہ بابوظفر اقبال کی عیادت

Former Local Government Representatives Chaudhry Shafqat Mehmood, Raja Nadeem Ahmed and PTI leader Raja Asif Yaqub Kayani visit Raja Babu Zafar Iqbal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم احمد اور پی ٹی آئی رہنماء راجہ آصف یعقوب کیانی کا راجہ بابوظفر اقبال کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا دی۔گذشتہ روز قبل سابق بلدیاتی نمائندوں سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں آصف یعقوب کیانی آف دوبیرن کلاں نے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کلر سیداں بابوراجہ ظفر اقبال آف ممیام راجگان ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یاب ہونے کے لیے دعا دی۔ بابوراجہ ظفر اقبال آف ممیام راجگان اور ان کے صاحبزادگان نے سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں آصف یعقوب کیانی آف دوبیرن کلاں کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button