DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Complaints of holding and extortion despite the administration declaring the Monday market illegal in Kallar Syedan

کلر سیداں میں انتظامیہ کی جانب سے سوموار بازار کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود اس کے انعقاد اور بھتہ خوری کی شکایات

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں انتظامیہ کی جانب سے سوموار بازار کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود اس کے انعقاد اور بھتہ خوری کی شکایات۔ مسمی خرم شہزاد ولد محمد اکرم سکنہ تل خالصہ نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے 2017 میں کلر سیداں میں قائم کی جانے والی منڈی مویشیاں کو ختم کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود منڈی مویشیاں کے نام پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والے غریب دیہاڑی دار دکانداروں سے ہر پیر کے روز پرچی کے نام پر مبلغ پانچ سو روپے فی ٹھیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ سالانہ بیس ہزار روپے بطور ایڈوانس طلب کئے جاتے ہیں۔مسمی اشتیاق کیانی اس بھتہ خوری میں ملوث ہے۔چیف آفیسر کلر سیداں سے رابطہ پر معلوم ہوا کہ اشتیاق کیانی نامی اہلکار کا تعلق ایم سی سے نہیں۔ادھر مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Complaints of holding and extortion despite the administration declaring the Monday market illegal in Kallar Syedan. Khurram Shehzad, son of Mohammad Akram, resident of Tal Khalsa, in a petition to Assistant Commissioner Kallar Syedan, alleged that the Punjab Chief Minister had abolished the cattle market set up in Kallar Syedan ​​in 2017, but the market was still running selling vegetables and fruits in the name of cattle and are being charged Rs. 500 per slip every Monday. It is learned that Ishtiaq Kayani is alleged to have taking money from vendors. Meanwhile, locals have asked for immediate notice of the situation from Punjab Chief Minister Usman Bazdar and Provincial Law Minister Muhammad Basharat Raja.

پاکستان میں ایک مخصوص گروہ بیرونی ایجنڈے کو مسلط کرنے کے لیئے آزادی مارچ کے نام پر گمراہی پھیلا رہا ہے

A certain group in Pakistan is spreading misinformation in the name of independence march to impose foreign agenda

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک تحصیل کلرسیداں کے رہنماؤں حافظ منصور ظہور لنگڑیال،راجہ ازرم حمید سیالوی اور سید ثاقب حسین شاہ کاظمی نے اسلام آباد میں خواتین کے آزادی مارچ کو اسلام سے بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ کرنے والی خواتین اسلام میں خواتین کودی گئی حرمت سے لاعلم ہیں اور کسی بیرونی ایجنڈے کے نفاذ کے لیئے سرگرم ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام ہی واحد دین ہے جس نے عورت کو زندگی عطا کی اسے حرمت تکریم اور جائیداد میں وارث بنایا اسلام تو کافر خواتین کی بھی حرمت کا حکم دیتا ہے مگر پاکستان میں ایک مخصوص گروہ بیرونی ایجنڈے کو مسلط کرنے کے لیئے آزادی مارچ کے نام پر گمراہی پھیلا رہا ہے مگر حیرت ہے کہ وزیراعظم خود تو ریاست مدینہ کے علمبردار بنے پھرتے ہیں اور انہی کے شہر میں خواتین اسلام کے نام پر نہ صرف فحاشی عریانی کو فروغ دے رہی ہیں بلکہ یہ خواتین توہین رسالت کی بھی مرتکب ہوئی ہیں مگر اسلام آباد کے حکمران انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی بنے رہے تو اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ان گمراہ خواتین کو حکومت کے اندر سے حمایت اور تعاون حاصل تھا انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست اپنی آئینی زمہ داریاں پوری کرے ورنہ علمائے حق یہ فریضہ سر انجام دینے کو نکل پڑیں گے۔

منی چینجر میں ڈکیتی کی ناکام واردات میں ملوث دو ملزمان شہاب الدین اور جنید اقبال کی درست شناخت پریڈ کے بعد چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

Two accused involved in unsuccessful robbery at Money Changer Shahabuddin and Junaid Iqbal have been remanded for four days after the correct identification parade.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے کلر سیداں میں منی چینجر میں ڈکیتی کی ناکام واردات میں ملوث دو ملزمان شہاب الدین اور جنید اقبال کی درست شناخت پریڈ کے بعد چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزمان نے 09 نومبر2020کو کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع ایک منی چینجر پر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی تھی۔ساجد سکنہ موہڑہ سندھو نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ شام ساڑھے چار بجے کے قریب اپنی دکان پر موجود تھا کہ میرا کیشیئر محمد عجائب راولپنڈی سے کیش لے کر آیا،جونہی اس نے گاڑی دکان کے سامنے لگائی اورکیش لے کر دکان کے اندر داخل ہوا تو چھ ڈاکو جو آتشیں اسلحہ سے لیس تھے نے گارڈ پر حملہ کر دیا اور ایک فائر سکیورٹی گارڈ علی اصغر کی ران پر، دوسرا فائر دکاندار عابد حسین کے نچلے ہونٹ پر لگا جبکہ اسی دوران ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد ملزمان موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس مقدمے میں دو ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ مزید دو ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔

پولیس نے دوران گشت مسماۃ مسرت بی بی زوجہ امان اللہ سکنہ مردان کے قبضے سے پانچ سو گرام چرس برآمد

Police recovered 500 grams of cannabis from the possession of Mismat Musarrat Bibi, wife of Amanullah, resident of Mardan during patrol.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت مسماۃ مسرت بی بی زوجہ امان اللہ سکنہ مردان کے قبضے سے پانچ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس مرید چوک کلر سیداں میں موجود تھی کہ اسی دوران ایک کیری ڈبہ مین روڈ کلر سیداں کی جانب سے آیا جس کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی روک کر چھلانگ لگا دی اور اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔فرنٹ سائیڈ پر بیٹھی ہوئی لیڈی کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل قابو کر لیا گیا جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ مسرت بی بی سکنہ مردان بتایاکے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے بیگ کی لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے تلاشی لی گئی تو بیگ کے اندر سے سفید رنگ کے شاپر میں لپٹی ہوئی پانچ سو گرام چرس برآمد ہوئی۔

ر ا جہ محمد ا فتخا ر آ ف پکھڑ ا ل کے کز ن حا جی محمد تا ج کی ا ہلیہ انتقا ل کر گئیں نما ز جنا ز ہ کلر سید اں گر ا ؤ نڈ میں ا د ا کی گئی

Wife of Haji Muhammad Taj, cousin of Raja Mohammad Iftikhar of Pakhral, passed away.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگی ر ہنما ر ا جہ محمد ا فتخا ر آ ف پکھڑ ا ل کے کز ن حا جی محمد تا ج کی ا ہلیہ انتقا ل کر گئیں نما ز جنا ز ہ کلر سید اں گر ا ؤ نڈ میں ا د ا کی گئی جس میں محمد اعجاز بٹ، چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،عا بد حسین ز ا ہد ی،مسعو د ا حمد بھٹی،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،شیخ حسن سر ا ئیکی،مر ز ا ا ظہر محمو د،عبد ا لر و وف بٹ،محمد فیا ض کیا نی،سر د ا ر محمد تا ج،شیخ ند یم ا حمد،صو بید ا ر غلا م ر با نی،جا و ید چشتی ا یڈ و و کیٹ،چو ہد ر ی نعیم بنا ر س سمیت د یگر نے شر کت کی۔

جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کی سالانہ تقریب

Annual function of Jamia Uloom Islamia Dera Chaudhry Hayat Ali Chakiala

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کی سالانہ تقریب دستار فضیلت سترہ مارچ بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالرشید ربانی مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمان،مولانا محمد بوستان،قاضی عبدالرشید،مولانا اشرف علی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،قاری جمشید علی معاویہ،حافظ عبدالباسط حسانی اور دیگر شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button