Kahuta; Vaccination of people above 60 years of age to prevent corona virus has started in tehsil Kahuta.
ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر نزیر کے مطابق ویکسینیشن سنٹرز نجی سکول میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر مرد و خواتین کو ویکسین لگانے کیلئے کاونٹر بنایا گیا ہے جہاں پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے،جبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے فوری طبی امداد کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 1122 کی ٹیم بھی موجود ہے۔
Kahuta; As in other parts of the country, vaccination has been started in Kahuta Tehsil to protect people above 60 years of age from Corona. According to Deputy District Health Officer, Kahuta, Dr. Zaheer Nazir, vaccination centers have been set up in private schools where A counter has been set up for vaccination of men and women with trained staff, while a team of 1122 is also available to provide immediate medical aid in case of any emergency.
ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام باتیسویں محفل میلاد النبی ﷺاور ستاہیسواں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒکا انعقاد۔
Prominent religious and social personality Malik Habib-ur-Rehman Masoomi of Bhoon organized the 32nd Milad-un-Nabi and the 37th Urs Mubarak of Hazrat Khawaja Muhammad Masoom.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام باتیسویں محفل میلاد النبی ﷺاور ستاہیسواں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒکا انعقاد۔عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے جلوس کی قیادت پیر خواجہ محبوب الہی سجادہ نشیں دربار عالیہ وادی چنیوٹ شریف،پیر سید حسنین فاروق شاہ سجادہ نشین چورہ شریف،ڈاکٹر لیاقت علی معصومی،سید عاشق حسین شاہ،صوفی محمد ذوالفقار علی نے کی۔اس موقع پرصاحبزادہ وسیم رضا بغدادی خطیب اعظم سیالکوٹ،محمد عبد اللہ مظہر وارثی، محمد ریحان حبیب سہر وردی،محمد زاہد معصومی آف فیصل آباد،صوفی محمد زاہدمعصومی، اور دیگر علمائے دین نے شرکت کی جبکہ بزم معصومیہ بھون اعوان کے ملک ندیم اشرف معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک سہیل مر تضی معصومی،ملک سجاد معصومی،ملک عاصم حبیب معصومی،ملک زبیر معصومی، ملک نسیم اشرف معصومی،ملک زبیر سعودمعصومی،ملک ناصر شہزادسابق جنرل کونسلر،نمبردار ملک فدا حسین،ملک حاجی نصیرمعصومی،ملک قاسم سجاد،ملک سہیل مرتضیٰ،ملک عاطف عمران،ملک شاہد لطیف،ملک عامرحبیب،ملک مظہر سمیت انتظامیہ کے دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ جلوس کی روانگی کے ساتھ ہی سارا علاقہ “اللہ ھو”کی صدا سے گونج اٹھا۔جلوس کے شرکاء درود سلام کی صدا کے ساتھ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہواجامع مسجد بھون میں اختتام پزید ہوا جہاں علمائے کرام نے سنت نبویﷺپر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
سابق ایم پی اے کرنل(ر) شبیر اعوان نے اہلیان ڈھو ک گلہ کا مسلہ حل کر دیا
Former MPA Col (retd) Shabbir Awan resolved the issue of residents’ grievances in Dhok Gallah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل(ر) شبیر اعوان نے اہلیان ڈھو ک گلہ کا مسلہ حل کر دیا۔تین دن سے بند بجلی بحال ذوالفقار علی آف کتھیل ہون کی در خواست پر 100 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر ادیاتفصیل کے مطابق۔گذشتہ 3 دن سے ڈھوک گلہ میں نصب 50 کے وی کا ٹرانسفارمر خراب یونے کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا، عوامی شکایات پر کرنل محمد شبیر اعوان نے ذوالفقار ستی کی خصوصی درخواست پر آیسکو کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے مسئلہ فوری حل کرنے کی درخواست کی جس پر 100 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا ہے،اہل علاقہ خوشی سے نہال،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور زوالفقار ستی کا شکریہ اداکیا۔
طحہ ماڈل سکول آڑہ محلہ کہوٹہ کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی
The annual prize giving ceremony of Taha Model School, Ara Mohalla, Kahuta was held
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
طحہ ماڈل سکول آڑہ محلہ کہوٹہ کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم عبدالروف قریشی تھے، مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں اور والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ امید کرتا ھوں کہ بچیموں نے جس طرح محنت کرکے پوزیشن حاصل کی ہے اسی طرح آئندہ بھی محنت جاری رکھیں گئے اورادارہ، والدین، اساتذہ کا نام روشن کریں گئے،انہوں نے سکول پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم و قانون دان محترمہ سفینہ شاہین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیک وقت تین شعبوں تعلیم، سیاست اور وکالت میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ن کی علاقہ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،اس موقع پر چوہدری خالد محمود، ممتاز صحافی ساجدجنجوعہ اور دیگر نے بھی کامیاب ہونے والے ب وں میں انعامات تقسیم کئے تقریب کے آخر میں پرنسپل محترمہ سگینہ شاہین نے بچوں اور والدین کو کیامیابی پر مبارک باد دی اور آئندہ بھی اسی جانفشانی اور لگن سے محنت کرنے کی تلقین کی۔