DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In the light of orders issued by the Punjab government, all kinds of gatherings across the Tehsil Kallar Syedan is banned.

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے تحصیل بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے تحصیل بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اقسام کے اجتماعات شادی ہالز اور ان ڈور ہر قسم کی تقریبات پر تاحکم ثانی پابندی رہے گی عوام گھروں سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں غیرضروری سفر اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے کورونا ایس او پی کی ہرصورت پابندی کی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کاروائی کرے گی۔

Kallar Syedan; In the light of the orders issued by the Punjab government, Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has banned all types of gatherings across the tehsil and and said that all types of gatherings at wedding halls and indoor Events will continued to be banned. People must wear face masks when leaving their homes. Avoid unnecessary travel and crowded places anyone violating regulations action will be taken by administration.

سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا کا ہفتہ کے روز کلرسیداں کے گاؤں منگلورہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک بڑی اجتماع سے خطاب

CDA Employees Union General Secretary Izzat Kamal Pasha addressed a large gathering in his honor at Mangloora village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے کہا ہے کہ مخالفین کا سورج غروب ہونے والا ہے ہم کسی کی سرپرستی میں نہیں کارکنوں کی مدد سے سیاست کر رہے ہیں ہم نے یونین کو سی ڈی اے اور ملازمین کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے دن رات کام کیا ہمیں بیساکھیوں کی نہیں کارکنوں کی حمایت حاصل ہے یہی ہمارا سرمایہ ہیں جن کی مدد سے ریفرنڈم میں استحصالی ٹولے کو شکست فاش دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے گاؤں منگلورہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملازمین کے لیئے پنشن کی منظوری کا سارا کریڈٹ جنرل محمد ضیاالحق اور فرحت کمال پاشاکو جاتا ہے انہوں نے ملازمین کے لیئے ہسپتال بنوایا سفری الاؤنس کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی بسوں کی منظوری لی اور ساڑھے چار ہزار لوگوں کو سی ڈی اے میں بھرتی کروایا،انہوں نے کہا کہ اب میں نے قیادت سنبھال لی ہے اب کارکنوں کے راج کو ہر صورت بحال کرکے دم لوں گا اور ہر ہفتہ اتوار کلرسیداں میں کارکنوں کے مسائل خود سنوں گا کامیابی کی صورت میں سی ڈی اے کا کلرسیداں میں کیمپ آفس قائم کروں گا تاکہ یہاں کے لوگوں کے مسائل مقامی سطع پر حل کی سہولت دیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سی ڈی اے میں ملازمین کی ساڑھے چھ ہزار آسامیاں خالی ہیں میں اس بھرتی پر پابندی کے خلاف عدالت جاؤں گا اور بارہ کروڑ سینتالیس لاکھ کا چندہ کھانے والوں کا یوم حساب اب قریب تر ہے،چیئرمین ساغر عباسی نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ سی ڈی اے اور اس کے ملازمین کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا،کارکنوں کا اتحاد ریفرنڈم میں ہماری کامیابی کی نوید ہے صدر عامر خان نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس ملازمین کے لیئے دھوکہ فراڈ کے سوا کچھ نہیں یہ ریٹائرڈ لوگ سی ڈی اے اور اس کے ملازمین پر بوجھ ہیں جن کو ریفرنڈم میں شکست دینا ناگزیر ہوچکا ہے ہم فرحت کمال پاشا کی مشن کی تکمیل کریں گے،اس موقع پر فاروق ستی،راجہ محمد اشتیاق،ارشد عنایت مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

Rawat police arrested a 02-member gang involved in motorcycle theft

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکلز برآمد کر لئے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیمان علی عرف سلو اور ساتھی ملزم شاہد خان شامل ہیں،ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او صدر سرکل سعود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی اور پولیس ٹیم نے کی۔

روات پولیس نے شراب سپلائرز قمر ضیا کو گرفتارکر لیا

Rawat police arrest liquor suppliers Qamar Zia

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات پولیس نے شراب سپلائرز قمر ضیا کو گرفتار کر کے اس کی قبضہ سے تیس بوتل شراب برآمد کر لی۔

Show More

Related Articles

Back to top button