Gujar Khan; A free medical camp is being organized at Notla Union Council Thathi under the patronage of Dr. Syed Ghulam Abbas Shah.
بمقام نوٹلہ یونین کونسل تھاتھی میں ڈاکٹر سیدغلام عباس شاہ کی سرپرستی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے
گو جر خان ،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔فری میڈیکل کیمپ کل لگے گا چوہدری ظفرپگاڑا، چوہدر ی طاہر اقبا ل نوٹلہ، ماسٹر محمد فیاض، عاصم فیاض کے جاری اعلامیہ کے مطابق13مارچ بروز ہفتہ بمقام نوٹلہ یونین کونسل تھاتھی میں ڈاکٹر سیدغلام عباس شاہ کی سرپرستی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے یہ کیمپ حاجی ظفراقبال آف نوٹلہ کی رہائش گاہ نزد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منعقد ہوگاجو کہ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگاکیمپ میں امراض قلب، شوگر، سکن اسپیشلسٹ، گا ئنا کا لو جسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ مر یضوں کا معائنہ کریں گے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گے۔
Gujar Khan; a free medical camp is being organized on Saturday 13th March at Notla, Union Council Thathi under the patronage of Dr. Syed Ghulam Abbas Shah. The camp will be held at Government Boys Middle School near the residence of Haji Zafar Iqbal of Notla from 8:00 am to 5:00 pm. Free medicines will also be provided to the patients.
چوہدری شاہد چوہدری عامر کے بھائی حافظ چوہدری کامران آف موہڑی پلاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے
Wedding Ch Kamran celebrated in Moori Palan
گو جر خان ،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔چوہدری شاہد چوہدری عامر کے بھائی حافظ چوہدری کامران آف موہڑی پلاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پر تکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام مقامی ہال میں کیا جس میں سیاسی وسماجی شخصیت سمیت دوست احباب اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حافظ چوہدری کامران کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی
علامہ محمد سلیمان چشتی قادری امام و خطیب جامع مسجد دربار عالیہ رتالہ شریف کی جانب سے بابا مجذوب سید عطاء حسین شاہ المعروف بابا سائیں مرچو قلندر کے مزارپر چادر چڑھائی گئی
Allama Muhammad Sulaiman Chishti Qadri, Imam and Khatib of Jamia Masjid Darbar-e-Alia Ratala Sharif laid a chador on the mausoleum of Baba Sai Mircho Qalandar.
گو جر خان ،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔دربار عالیہ رتالہ شریف سے موجودہ گدی نشین صاحبزادہ حضرت علامہ پیر محمد عبیداللہ عبدالعلیم القادری کے زیر سرپرستی اور علامہ محمد سلیمان چشتی قادری امام و خطیب جامع مسجد دربار عالیہ رتالہ شریف کی جانب سے بابا مجذوب سید عطاء حسین شاہ المعروف بابا سائیں مرچو قلندر کے مزارپر چادر چڑھائی گئی جس میں فاضل بہیرہ شریف کے زیر نگرانی ذکر کرتے ہوئے ایک جلوس روانہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں معزز شخصیات نے خلوص بہری شرکت فرمائی اور اسلام پورہ جبر بالمقابل چاند مارٹ خلیفہ مجاز راجہ صوفی محمد قمر زمان اور انکی معیت میں بہت سے عقیدت مندوں نے اس جلوس کا بھر پور استقبال کیا اس دوران ریلی کے شرکاء میں گل پاشی کی گئی اور مزار پر پہچنے پر فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد دعا خیر کی گئی اللہ کریم اپنے محبوب وﷺکے صدقے اس عاجزانہ حاضری کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اللہ کریم اولیاء امت کے فیضان سے ہمیشہ تمام امت مسلمہ کو مستفید فرمائے اور ذکر پاک کے ساتھ دربار شریف سے واپسی ہوئی اور یوٹیلیٹی سٹور کے اوپر والی منزل پر روحانی بیٹھک فیضان آستانہ عالیہ رتالہ شریف میں محفل منعقد ہوئی اور دعائے خیر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور اس طرح اس بابرکت جلوس کا اختتام ہوا اور تمام زائرین نے اپنے گھروں کو رخصت ہوئے..اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو دونوں جہاں کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔