Kahuta; SHO Raja Ayaz Janjua of Kahuta stationed at Civil Line Jhelum, takes action against criminal elements and two dealers killed in the action
کہوٹہ کے رہائشی تھانہ سول لائن جہلم میں تعینات ایس ایچ او راجہ ایاز جنجوعہ کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن۔تھانہ سول لائن جہلم کی حدود میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ 2 منشیات فروش ہلاک، 3 بھاگ نکلے، 4 پولیس اہلکار زخمی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے رہائشی تھانہ سول لائن جہلم میں تعینات ایس ایچ او راجہ ایاز جنجوعہ کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن۔تھانہ سول لائن جہلم کی حدود میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ 2 منشیات فروش ہلاک، 3 بھاگ نکلے، 4 پولیس اہلکار زخمی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن جہلم کے ایس ایچ او راجہ ایاز جن کا تعلق کہوٹہ شہر سے ہے نے اپنی نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جس پر منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور پتھراؤ بھی کیا جس پر پولیس کے اہلکار زخمی بھی ہوئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 منشیات فروش ہلاک جبکہ منشیات فروشوں کے ساتھی رات کے اندھیرے میں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے آر، پی،او راولپنڈی ریجن عمران احمر اور ڈی،پی،او جہلم شاکر حسین نے ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ایس ایچ او راجہ ایاز اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ادھر کہوٹہ کے شہریوں نے بھی ایس ایچ او راجہ ایاز کی کارکردگی اور دلیری کو سراہا۔
Kahuta; Raja Ayaz Janjua of Kahuta, SHO posted at Civil Line Jhelum Police Station, took stern action against drug dealers. Two drug dealers were killed, three escaped and four policemen were injured in a shootout between police and drug dealers at Civil Line Jhelum Police Station. According to details, Raja Ayaz, SHO of Civil Line Jhelum police station, who hails from Kahuta city, along with his men took action against drug dealers. The drug dealers opened fire on the police party and pelted stones at the police. RPO Rawalpindi Region Imran Ahmar and DPO Jhelum Shakir Hussain rushed to the hospital. Two drug dealers were killed and their accomplices managed to escape in the dark of night. He inspected the injured policemen and appreciated the performance of SHO Raja Ayaz and his entire team. Meanwhile, the citizens of Kahuta also appreciated the performance and bravery of SHO Raja Ayaz.
راجہ بابو ظفر اقبال چیئرمین زکوۃ کمیٹی دل حارضے میں مبتلا3دن ہستپال میں رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئے
Raja Babu Zafar Iqbal Chairman Zakat Committee moved home after staying in hospital for 3 days
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ بابو ظفر اقبال چیئرمین زکوۃ کمیٹی دل حارضے میں مبتلا3دن ہستپال میں رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئے۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر ارشد محمودبھٹی اور دیگر معززین علاقہ نے ان کی عیادت کی دوستوں عزیزنے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔گذشتہ روز قبل محکمہ پولیس کے راجہ فرقان جنجوعہ،راجہ قلب عباس کے والد محترم حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کلر سیداں دل کے عارضے میں مبتلا ہو گے ہیں تین دن (آر،آئی،سی)میں رہنے کے بعد گھر میں شفٹ کر دیے گئے گذشتہ روز معروف سیاسی،سماجی، مذہبی وعلمی شخصیت ماسٹر ارشد محمودبھٹی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، فاروق اعوان کی والدہ اور عفان منیر ایڈووکیٹ کی دادی کی دعائے قل اس موقع پر سائیں زاہد محبوب سجادہ نشین دربار عالیہ منیند شریف نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا
Dua qul observed for late mother of Haji Malik Munir Awan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، فاروق اعوان کی والدہ اور عفان منیر ایڈووکیٹ کی دادی کی دعائے قل اس موقع پر سائیں زاہد محبوب سجادہ نشین دربار عالیہ منیند شریف نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کر رہے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ فیاض سابق چیئرمین بیور، سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، صدر اہلیسنت و جماعت مولانا ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اعوان نقیبی،مولانا ہاشم ظہور کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی سماجی،مذہبی شخصیات اور عوام علاقہ کی شرکت کی اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔