DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Failed incident of theft of tractor trolley in village Sakrana, one accused injured in firing

گاؤں سکرانہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی چوری کی ناکام واردات،فائرنگ سے ایک ملزم زخمی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گاؤں سکرانہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی چوری کی ناکام واردات،فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا۔یہ واردات گاؤں سکرانہ میں ہوئی جہاں ملزمان نے ٹریکٹر چوری کرنے کی کوشش کی تو گھر والے بیدار ہو گئے جنہوں نے ملزمان کا پیچھا کیا دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور اس دوران ایک ملزم منصور احمد ولد محمد محفوظ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اسے دو گولیاں لگی ہیں جسے ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا۔

Choa Khalsa, Kallar Syedan; An accused was injured in a failed incident of theft of a tractor-trolley in village Sakrana. The incident took place in village Sakrana where the accused tried to steal the tractor but the family members woke up and chased the accused. An accused Mansoor Ahmed son of Mohammad Mahfooz was shot and injured during the exchange of fire.

کلر سیداں میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

Accused of firing on minor dispute in Kallar Syedan and injuring two arrested

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم منظور حسین عرف سائیں بابر نے چند ایام قبل پانی بھرنے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے محمد فاروق او ر محمد عارف کو شدید زخمی کر دیا تھا پولیس نے محمد فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ایس ایچ او قیصررشید کیانی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم منظور حسین اور سائیں بابر کو گرفتار کر لیا۔

کلر سیداں کے شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کیا جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی برسوں سے بند پڑا ہے

The water filtration plant installed at a cost of millions of rupees to provide clean water to the citizens of Kallar Syedan has been shut down for the last several years.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کیا جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی برسوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ ایم سی انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔تفصیلات کے مطابق 2007/08 میں لاکھوں روپے کی لاگت سے ہیومن ریسورسزڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی)کے نام سے قائم ایک این جی او کے تعاون سے کلر سیداں شہر میں فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا تھاجو چند ماہ چلنے کے بعد نامعلوم وجوہ کی بنا پر بند ہو گیا ہے۔ایم سی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نامعلوم ملزمان نے فلٹریشن پلانٹ میں پانی کی سپلائی کیلئے لگائی گئی ٹوٹیاں بھی چوری کر لی گئی ہیں جبکہ قیمتی مشینری بے کار پڑے زنگ آلود ہو رہی ہے۔کلر سیداں کے شہریوں نے ڈی سی راولپنڈی سے صورتحال کا نوٹس لینے اور ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بابو محمد عارف کی پوتی اور راجہ محمد سعید کی دختر عدیلہ سعید نے قانون کی ڈگری حاصل کر لی

Adeela Saeed, granddaughter of Babu Muhammad Arif and daughter of Raja Muhammad Saeed, obtained law degree.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآخالصہ کے بزرگ مسلم لیگی بابو محمد عارف کی پوتی اور راجہ محمد سعید کی دختر عدیلہ سعید نے قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔ان کا تعلق چوآخالصہ کے گاؤں گیدر سے ہے اور یہ اس سے قبل گجرات یونیورسٹی سے بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں مقامی حلقوں نے ان کی حالیہ کامیابی پر بابو محمد عارف اور راجہ محمد سعید کو دلی مبارکباد دی ہے۔

راجہ محمد نصیر کی دعائے چہلم کی تقریب

Dua e chelum observed for Raja M Naseer in village Dakala

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—باری تعالیٰ نے جگہ جگہ قرآن مجید میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے حتیٰ کہ جنت کو ماں کے قدموں کے نیچے رکھا ہے یہاں تک خود انبیا ؑ والدین کی خدمت کرتے اور امت کو اسکا درس دیتے رہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو والدین کی خدمت کرکے اللہ اور اسکے رسولؐ کو راضی کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے والدین اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں وہ ان کے لئے ایصال ثواب کی محفلیں سجایا اور دعائے مغفرت کیا کریں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ثاقب یاسین طاہری نے گاؤں ڈہکالہ میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ محمد شبیر کے بڑے بھائی راجہ محمد نصیر کی دعائے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاری محمد ندیم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی پرورش کریں ان کو دین سکھائیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ فرمائیں تاکہ امت مسلمہ کا مستقبل عالم کفر کے حملوں سے محفوظ رہے۔ علامہ یار محمد علوی نے کہا کہ گھروں کے اندر علمی و عملی ماحول کو پروان چڑھایا جائے۔ علماء کی محبتوں اور نیک لوگوں کی صحبتوں میں اپنے بچوں کو بیٹھائیں تاکہ انکی زندگی پاکیزہ بن سکے۔

کلر سید اں میں سا لا نہ گیا ر ہو یں عظمت صحا بہ و ا ہل بیت کا نفر نس

Ail e Bait conference held in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ر کن صو با ئی ا سمبلی علا مہ محمد معا و یہ ا عظم طا ر ق نے کہا ہے کہ ذکر رسولﷺ مقبول و عظیم ذ کر ہے جس کو خو د ر ب کر یم بلند فر ما ر ہے ہیں یہ ر ب کر یم کا ہم پر بہت بڑ ا ا حسا ن ہے کہ ا س نے ا پنے پیا ر ے حبیب کا ا متی بنا یا صحا بہ کر ا م کی عز ت ہم سب پر فر ض ہے مو جو د ہ د و ر میں عشق ر سو ل کی تڑ پ و حفظ و قر آ ن کا سلسلہ جس ا ند ا ز میں نسل د ر نسل منتقل ہو ر ہا ہے ا س کی نظر کہیں نہیں ملتی کلمہ ر سو ل پڑ ھنے و ا لے آ پس میں جڑ جا ئیں ا للہ تعا لی نے آ یت جو ڑ کر قر آ ن بنا یا نبی پا ک نے ا نسا نوں کو جو ڑ کر مسلما ن بنا یا ز ند گی کو جنتی بنا نے کے لیے عبا د ت خد ا کی ا طا عت مصطفی کی ضر و ر ی ہے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے کلر سید اں میں سا لا نہ گیا ر ہو یں عظمت صحا بہ و ا ہل بیت کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ ا س مو قع پر مو لانا ا سلا م د ین عثما نی،معصب حسین فا ر و قی،حا فظ ا بو بکر صد یقی،قا ر ی جمشید معا ویہ نے بھی خطا ب کیا علا مہ محمد معا یہ ا عظم طا ر ق نے کہا کہ قیامت تک ا ب کو ئی نبی نہیں آ ئے گا حضر ت محمد ﷺ آ خر ی نبی ہیں ا للہ تعا لی کی عبا د ت کے ساتھ سا تھ ا نسا نو ں کے حقو ق ا د ا کر نا بھی ضر و ر ی ہے نبی پا ک کیساتھ صحابہ کر ا م کیاا طا عت بھی ضر و ر ی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button