Kahuta; Intelligence agency bus collides with Suzuki on Kahuta-Pindi road Panyali, 1 killed 12 injured
کہوٹہ پنڈی روڈ پر حساس ادارے کی بس اور سوزوکی میں خوفناک تصادم پنیالی ٹریفک حادثہ سوزوکی ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق 12 افراد زخمی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنڈی روڈ پر حساس ادارے کی بس اور سوزوکی میں خوفناک تصادم پنیالی ٹریفک حادثہ سوزوکی ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق 12 افراد زخمی زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ پنیالی میں ہونے والی حولناک ٹریفک حادثہ بس اور سوزوکی کے مابین تصادم میں سوزوکی ڈرائیور کامران ولد محمد صابر ساکن مانسہرہ زخموں کی تاب نہیں لاتے ہوئے جانبحق جبکہ بس سوار 12 افراد زخمی جانبحق ہونے والے سوزوکی ڈرائیور کی میت ورثاء کے حوالے جبکہ زخمیوں ہسپتال منتقل کر دیا جا چکا۔
Kahuta; A bus collided head-on with a Suzuki on Kahuta-Pindi Road in Panyali. A Suzuki driver succumbed to his injuries and 12 others were referred to different hospitals. According to details, In the collision between the bus and Suzuki, Suzuki driver Kamran son of Muhammad Sabir, a resident of Mansehra, succumbed to his injuries while 12 passengers of the bus were injured.
ملکی ترقی میں خواتین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے,پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی صدر نعیم گل
Women have always played an important role in the development of the country, said Naeem Gul, President, PTI Tehsil Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملکی ترقی میں خواتین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیے اسکی مثال نہیں ملتی خواتین کو اعلیٰ تعلیم سمیت روزگار کے برابر مواقع فراہم کرنا ہونگے خواتین مذہب معاشرے کے ماتھے جا جھومر ہیں خواتین نے ملکی سیاست معاشی استحکام اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لیا ہے عورتوں کے حقوق کے لیے PTIکی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی صدر نعیم گل نے سیاسی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ نائب صدر ارم ناز، حفصہ رانی، قراۃالعین بھی موجود تھیں نعیم گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے با ہمت بزرگ پروگرام کے تحت ہزاروں خواتین کو کروڑوں روپے دیے تحصیل کہوٹہ میں بھی 15سو کے قریب بزرگ خواتین کو رقم ملی میرا مشن ہے کہ گاؤں گاؤں جا کر غریب اور نادار خواتین کو اس پروگرام میں شامل کریں گے انھوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی مخلص انسان ہیں اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ نچلی سطح تک خواتین کی تنظیم سازی کر کے پی ٹی آئی کو مضبوط کریں گے اور خواتین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔
حضرت مولانا محمد ہاشم کا سالانہ عرس کل 12 مارچ بروز جمعہ صبح 9 بجے تا دن 3 بجے تک بگہار شریف میں منعقد ہوگا۔
The annual urs of Hazrat Maulana Muhammad Hashim will be held on Friday, March 12 from 9 am to 3 pm in Baghar Sharif.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضرت مولانا محمد ہاشم کا سالانہ عرس کل 12 مارچ بروز جمعہ صبح 9 بجے تا دن 3 بجے تک بگہار شریف میں منعقد ہوگا۔تفصیل کے مطابق خطہ پوٹھوہار کی عظیم بزرگ صوفی شخصیت اور عالم دین حضرت مولانا ہاشم کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں عروج پر عرس کی تقریب 12 مارچ بروز جمعہ صبح 9 بجے تا دن 3 بجے تک بگہار شریف میں انعقاد پذیر ہوگا۔اس موقع پر خوبصورت محفل ہوگی جس میں علمائے کرام ثنا خوان مصطفی اور عقیدت مند بھرپور شرکت کریں گے تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
راجہ ندیم احمد کی گاڑی حادثے کا شکار۔راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم خود گاڑی میں موجود ناں تھے
Raja Nadeem Ahmed’s car crashed. Raja Nadeem Ahmed candidate for Tehsil Nazim himself was not present in the car.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی گاڑی حادثے کا شکار۔راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم خود گاڑی میں موجود ناں تھے گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جو حادثے میں محفوظ رہا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی گاڑی بھیاء مہر علی(کلر سیداں) کے پاس ایک خطرناک حادثہ کا شکار ہوئی حادثے کے وقت راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں موجود نہیں تھے گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرایؤر محفوظ رہا۔ الحمداللّٰہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام بھائی جنہوں نے خیریت دریافت کی اور تشویش ظاہر کی ان سب کا بے حد شکر گزار ہوں جن کی کالز اٹینڈ نہیں کر سکا ان سے معذرت خواہ ہوں اللہ تعالی سب کو اپنے امان میں رکھے سب بھائیوں کے لئے ایک نصیحت اور ایک مشورہ کہ گاڑی چلاتے ہوئے اوور سپیڈنگ، اوورٹیکنگ سے اجتناب کریں۔ کسی جگہ دیر سے پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہت بہتر ہے اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔