DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Funeral prayers of martyred Inspector Muhammad Imran Abbas offered at Police Line Headquarters

شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا،

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا،پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی پی او اٹک، ڈویژنل ایس پیز، دیگر سینئر پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق، ایس ایس پی آپریشنزشعیب محمود، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمدفیصل، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال،ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی، ڈویژنل ایس پیز، دیگر سینئر پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید انسپکٹر عمران عباس کی تدفین آرمی قبرستان، ریس کورس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کردی گئی،انسپکٹر محمد عمران عباس گزشتہ روز شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز درج کیا گیا ہے،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، انسپکٹر محمد عمران عباس شہید سب انسپکٹر کے بیٹے تھے،شہید انسپکٹر عمران عباس کے والد میاں عباس ایس آئی بھی 1990 میں شرپسند عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے،شہید انسپکٹر محمد عمران عباس بہادر اور ملنسار آفیسر تھے ان کی محکمہ پولیس کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔

تھانہ نیو ٹاون پولیس کی کاروائی، حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے خاتون کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،

New Town police arrest accused of threatening woman by posing as intelligence officer

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نیو ٹاون پولیس کی کاروائی، حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے خاتون کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ شہباز نے کال کرکے اپنے آپ کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پر نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حساس ادارے کاملازم ظاہرکرکے خاتون کو دھمکیاں دینے والے ملزم شہباز کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے ایس ایچ اونیوٹاؤن اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrest suspects in child molestation

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار،متاثرہ بچوں کے والد اورچچا کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ روات پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کا 07سالہ بچہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا، جس کو نعیم نے ورغلا پھسلا کر گاؤں سے باہر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی،جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس کو متاثرہ بچی کے چچا رفیق زرگر نے درخواست دی کہ ندیم نے اس کے10 سالہ بھتیجے کو رہائشی کمرے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی،جس پر تھانہ روات اور تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 07سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد نعیم کو جبکہ ایس ایچ او ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ اوز نے بتایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ڈویژنل ایس پیز نے ملزمان کی گرفتاری پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

Rawalpindi police operation against illegal arms, 05 accused arrested, arms and ammunition recovered, cases registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد ندیم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر قیوم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عبداللہ اور حارث کو گرفتار کرلیا، ملزما ن کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امین کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بو رمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ روات پولیس نے خیام شہزاد سے05لیٹر شراب، محمد اشفاق سے05لیٹر شراب برآمد

Rawat police recovered 05 liters of liquor from Khayyam Shehzad and 05 liters of liquor from Muhammad Ashfaq

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے150گرام چرس،10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے
عدنان سے150گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے خیام شہزاد سے05لیٹر شراب، محمد اشفاق سے05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button