Kallar Sydan; The Punjab government has issued transfer orders of 18 Assistant Commissioners
پنجاب حکومت نے 18 اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب حکومت نے 18 اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے خاور بشیر احمد اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن،اے سی عارف والہ علیزہ ریحان،اے سی صادق آباد عامر افتخار،اے ڈی کلور کوٹ حسن نذیر، اے سی ڈیرہ غازیخان جمیل حیدر،اے سی بہاولپور سٹی محمد عظمان چوھدری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شرجیل شاہد کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن،سیکشن آفیسر فوڈ امبرین چوہدری کو اسسٹنٹ کمشنرعارفوالا تعینات کردیاکلیم یوسف اسسٹنٹ کمشنرقصور کا تبادلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرصادق آباد تعینات کردیا محمد اورنگ زیب کو اسسٹنٹ کمشنرقصور تعینات کردیا گیا،شبیر احمد اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ،زنیرہ آفتاب سیکشن آفیسر منسٹرز آفس تعینات یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ، زیب النساء اسسٹنٹ کمشنر اٹک اور نعیم صادق اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی تعینات کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
PML-N activist former chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed’s car damaged after crash
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق اجہ ندیم احمد نے گھر فون کرکے ڈرائیور کو پراڈو گاڑی راولپنڈی لانے کو کہا ڈرائیور راولپنڈی جاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث گاڑی کو کنٹرول نہ کرسکا اور وہ سڑک کنارے ایک گھر کی دیوار توڑ کر اندر کمرے میں داخل ہو گئی اتفاق سے کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ڈرائیور بھی اس حادثے میں محفوظ رھا مگر گاڑی تباہ ہو گئی متاثرہ گھر والوں کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وہ اسے بم دھماکہ سمجھ رہے تھے تاہم فریقین میں معاملات اتفاق رائے سے طے کر لیئے گئے ہیں۔
گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی پرنسپل کو محکمانہ طور پر ریلیو کردیا گیا
Government Girls Secondary School Kallar Syedan Principal Released Departmentally
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی پرنسپل کو محکمانہ طور پر ریلیو کردیا گیا پرنسپل شائستہ غفور کو چند ایام قبل عہدہ چھوڑ کر لاہور سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا مگر انہوں نے نہ صرف حکم عدولی کی بلکہ دو ایام سے دستیاب بھی نہیں ہیں جس پر سی سی او راولپنڈی کے خصوصی نمائندے نے سکول کا دورہ کیا اور پرنسپل کی عدم دستیابی پر انہیں مدرسہ ہی ریلیو کردیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے مدرسہ کی معلمات اور پرنسپل میں شدید کشیدگی چلی آ رہی تھی جس سے تعلیمی ماحول بھی متاثر ہو رھا تھا۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت شیخ ثاقب شبیر منعقد ہوا جس میں مقامی صحافیوں پرنس جاوید اقبال اور پرنس پرویز وکی کی خالہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ادہر پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس بھی زیرصدارت منیر چشتی منعقد ہوا جس میں مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس انسپکٹر میاں عمران عباس ضلع راولپنڈی کے دور دراز علاقوں اور شہروں میں یکساں مقبول تھے ان میں روائیتی پولیس افسر کے تکبر اور رعونت دور دور تک موجود نہیں تھی انتہائی ملنسار محنتی اور پیشہ ور پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست بھی تھے یہی بات ہے کہ ان کی شہادت پر صرف ان کے عزیز و اقارب ہی نہیں عام شہری تاجر سماجی کارکنان تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے ارکان صحافی اساتذہ وکلا سبھی انتہائی رنجیدہ ہیں ہر کوئی اسے اپنا نقصان سمجھ کر ان کی جدائی کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے ان کی وفات سے پولیس ایک ایماندار فرض شناس عوام دوست پولیس آفیسر سے محروم ہوئی ہے جس کی کمی مدتوں یاد رکھی جائے گی ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ یہ بھی اپنے والد کی طرح قانون کی عملداری میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔