Kahuta; In Katheel Hoon area of Kahuta, a beautiful Masjid named “Madani Masjid” in the style of Faisal Masjid was opened for the worshipers.
کہوٹہ کے علاقہ کتھیل ہون میں فیصل مسجداسلام آباد کے طرز کی”مدنی مسجد “کے نام سے خوبصورت مسجد کی تعمیرمکمل ہونے کے نمازیوں کے لیے اوپن کردی گئی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ کتھیل ہون میں فیصل مسجداسلام آباد کے طرز کی”مدنی مسجد “کے نام سے خوبصورت مسجد کی تعمیرمکمل ہونے کے نمازیوں کے لیے اوپن کردی گئی۔گذشتہ ہفتے قبل ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین در بار عالیہ بگہار شریف نے مسجد کا افتتاح کیا اور افتتاحی محفل میں موجود اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسجد کی تعمیر صدقہ جاریہ ہوتا جو انسان کو اس دنیا فانی سے چلے جانے کے بعد قبر میں بھی ملتا رہتا ہے اس میں جو ایک اینٹ بھی لگائے گا اللہ اس کو بھی بے حساب ثواب دے گاانہوں نے کہا کہ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ ”اللہ کی مساجد صرف وہی لوگ تعمیر کرسکتے ہیں، جو اللہ پر ایمان لائے اوریومِ آخرت پر اورانھوں نے نماز قائم کی زکوٰۃ اداکی اور وہ اللہ کے سواء کسی سے نہیں ڈرے اورعنقریب یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے“۔(التوبہ: ۱۸)انہوں نے کہا دین پر چلنے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے ہمیں چاہے کہ اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر یں اس موقع پر ڈرائیکٹر سی ڈی اے خضر حیات ستی، احسن ستی ایڈوکیٹ، ذوالفقار علی ستی،حافظ خرم نقیبی، قاسم ستی،شمس توحید عباسی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔
Kahuta; In Katheel Hoon area of Kahuta, a beautiful mosque named “Madani Masjid” in the style of Faisal Masjid Islamabad was opened for the worshipers after completion of construction. Dr Sajid Ur Rehman inaugurated the mosque and while addressing the people of the area present at the inauguration ceremony. CDA Director Khidar Hayat Satti, Ahsan Satti Hundreds of locals including Zulfiqar Ali Satti, Hafiz Khurram Naqibi, Qasim Satti, Shams Tawheed Abbasi participated.
کہوٹہ سول ہسپتال میں پاکستان سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن ہیلتھ یونٹ کا اجلاس۔سٹاف آرگنائزیشن ہیلتھ یونٹ کی تنظیم سازی۔
Meeting of Pakistan Support Staff Organization Health Unit at Kahuta Civil Hospital
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سول ہسپتال میں پاکستان سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن ہیلتھ یونٹ کا اجلاس۔سٹاف آرگنائزیشن ہیلتھ یونٹ کی تنظیم سازی۔حافظ نوید سرپرست اعلیٰ،راجہ علیٰ اصغر چیئرمین، محمد عمران سیال سنیئر وائس چیئرمین،نوید حسین شاہ صدر،رفاقت سنیئر نائب صدر،ناظمہ سنیئر نائب صدرخواتین،محمد سعید نائب دوم، وقار نصیر جنر ل سیکرٹری،صداقت حسین ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ارباب نصیر جوائنٹ، فرحان یوسف فنانس سیکرٹری جبکہ عبد الغفور ایڈیشنل فنانس سیکرٹری منتخب اس موقع پر تمام منتخب عہدیداروں نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے کا عزم کیا اور تمام سٹاف کے مسائل حل کر نے کا عزم کیا۔
مسلم لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل کو مسلم لیگ ن یو۔اے۔ای کا چیف کواڈینٹرمنتخب کر دیا
Abdul Majeed Mughal, of PML-N Constituency PP-7, has been elected as the Chief Coordinator of PML-N UAE.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل کو مسلم لیگ ن یو۔اے۔ای کا چیف کواڈینٹرمنتخب کر دیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور صدر مسلم لیگ ن یواے ای غلام مصطفی مغل نے ایک تقریب میں ان کو نوٹیفکیشن دیا جبکہ مسلم لیگ ن کی نوجوان شخصیت خرم رشید کوتعریفی سر ٹیفکیٹ دیا اس موقع پر غوث قادری چیئرمین مسلم لیگ نون متحدہ عرب جمیل بنگیال نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون متحدہ عرب شہزاد ملک نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون متحدہ عرب امارات,راجہ ظہیر احمد سملالوی صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات دوبئی یونٹ,سرفراز حسین مغل صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ام القوین یونٹ,راجہ ثاقب صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات راس الخیمہ یونٹ،نوجوان معروف سیاسی وسماجی شخصیت خرم رشید اور دیگر مسلم لیگی کارکنان ور کنان بھی موجود تھے۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صدر پی ٹی آئی یو سی دکھالی چوہدری واحد آف پیکاں کے ہاں اللہ کی خصوصی رحمت۔13سال بعدبیٹی کی ولادت۔
Prominent political and social personality President PTIUC Dakhali Chaudhry Wahid of Pekan’s celebrates birth of a daughter.
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صدر پی ٹی آئی یو سی دکھالی چوہدری واحد آف پیکاں کے ہاں اللہ کی خصوصی رحمت۔13سال بعدبیٹی کی ولادت۔ والدین سمیت تمام عزیز و اقارب کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔اللہ پاک کا شکر ادا کیا گزشتہ روز المدینہ شادی ہال میں بچی کی ولادت کی خوشی اور حقیقہ کی دعوت ہوئی جس میں مردوں اور خواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی تقریب ولیمہ کا منظر پیش کر رہی تھی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں سیاسی و سماجی شخصیات اور رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی بیٹی کی خوشی میں چوہدری واحد محمود نے رنگ برنگے کھانوں کا اہتمام کیا ہوا تھا جبکہ بیٹی کے لیے سینکڑوں گفٹ اور نقدی انعامات مبارک باد میں پیش کیے گے چوہدری واحد محمود اور انکی اہلیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے کہ انھوں نے ہمارے گھر میں بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت کا نزول کیاانھوں نے کہا کہ اجکل اولاد نہ ہونے کی وجہ سے سال دو سال بعد گھریلو ناچاکیاں شروع ہو جاتی ہیں دوسری شادی اور طلاق تک نوبت پہنچ آتی ہے اللہ کا شکر ہے ہم نے صرف اللہ پر توکل رکھا اور کبھی اس بات پر ہمارا جھگڑا نہیں ہوا انھوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے چوہدری واحد کی خوشیوں میں شامل ہو کر محبتوں کا اظہار کیا۔