Rawat; Ghazi Constable Nabil Ahmed inaugurated on Gate No. 3 of Police Lines Headquarters
غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا،سی پی او کی ہدایت پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کے ایم ٹی گیٹ کو غازی کانسٹیبل کے نام سے منسوب کر دیا گیا، شہداء اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے،سی پی او۔تفصیلات کے مطابق غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا،سی پی او کی ہدایت پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کے ایم ٹی گیٹ کو غازی کانسٹیبل کے نام سے منسوب کر دیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے پولیس لائن کے مرکزی گیٹ کے بعد دوسرا گیٹ بھی تعمیر کردیا گیا، سال2019میں دو بیوہ خواتین نے کھلی کچہری میں سی پی او راولپنڈی کو زمین پر قبضہ کے سلسلہ میں درخواست پیش کی تھی، درخواست سی پی او احسن یونس نے کوٹلی ستیاں پولیس کو مارک کی،بیوہ خواتین کی درخواست پر غازی کانسٹیبل نبیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موچھ سیداں کے علاقے میں ریڈ کیا جہاں قبضہ مافیا کے اشتہاری مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، آپ نے انتہائی بہادری اور جرات سے مقابلہ کیا، فرض کی ادائیگی کے دوران آپ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، علاج معالجہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے آپ تمام عمر چل پھر نہ سکیں گے،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے تمام اشتہاری مجرمان گرفتار ہوچکے ہیں جن کا ٹرائل انسدادِ دہشت گردی کورٹ میں چل رہا ہے،غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبنددستے نے اعزازی سلامی پیش کی،غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے یاد گار شہداء پولیس پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی،افتتاح کے موقعہ پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کا کہنا تھا کہ وطن اور شہریوں کے لیے جان تک حاضر ہے، خوشی ہیکہ میری کوشش سے مظلوم بیوہ خواتین کو انصاف ملا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، شہداء کی طرح محکمہ کے غازی بھی میرے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں، غازی نبیل احمد کی طرح بہت سے غازی شہریوں کی حفاظت کرتے مستقل معذور ہو چکے ایسے تمام پولیس افسران اس قوم کے ہیرو ہیں، جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،سی پی او محمد احسن یونس نے غازی کانسٹیبل نبیل احمد کی مالی امداد کی اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غازی کانسٹیبل کے لیے آٹومیٹک ویل چیئر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،دہشت گردی ایکٹ،ڈکیتی،چوری اوررابری کے مقدمات میں مطلوب05اشتہاری مجرمان گرفتار۔
Rawalpindi Police arrested 05 wanted criminals in cases of Terrorism Act, robbery, theft and robbery.
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،دہشت گردی ایکٹ،ڈکیتی،چوری اوررابری کے مقدمات میں مطلوب05اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاسنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی ایکٹ،اقدام قتل اورکارسرکا ر میں مزاحمت کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم عامرشہزاد کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2020سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری اوررابری کے مقدمہ میں مطلوب02اشتہاری مجرمان اسامہ علی اورطارق عرف شنڈا کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان سال 2020سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان عباسی کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2018سے صادق آباد کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اعزاز کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2020سے تھانہ سٹی پولیس کومطلوب تھا،اشتہاری مجرم کو متعدد مقدمات کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا، سی پی اومحمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پرڈویژنل ایس پیز اورمتعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرما ن کی گرفتاری متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
بسنت کے موقعہ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان گرفتار
Arrests of aerial firing suspects continue on the occasion of Basant, 02 accused of aerial firing arrested
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… بسنت کے موقعہ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،ملزمان کی شناخت ویڈیوز کے ذریعے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ پیرودھائی پولیس نے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ساجد خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے رائفل 222 معہ ایمونیشن برآمدہوئی،تھانہ سول لائن پولیس نے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے معاذ احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے، جن کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتار پرڈویژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔