Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed successfully underwent open heart surgery
کلر سیداں کہوٹہ سے رکن صوبائی اسمبلی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے سرانجام پائی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کہوٹہ سے رکن صوبائی اسمبلی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے سرانجام پائی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ،صوبائی ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوٹر،امین الحق نیازی،چوہدری ساجد،حاجی امجد حسین کے علاؤہ کلر سیداں کے نمبردار اسد عزیز،چوہدری شعیب الطاف،کلرسیداں کے صحافیوں سید مخدوم حسین شاہ،اکرام الحق قریشی،پرنس جاوید اقبال اور دیگر نے ان کی ہسپتال جا کر خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور ان کے فرزند بیرسٹر احمد صغیر اور بھتیجے راجہ شیر بہادر سے بھی ملاقات کی۔
Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed, Member Provincial Assembly, Provincial Parliamentary Secretary, Kallar Syedan Kahuta, has successfully undergone open heart surgery at a private hospital in Lahore. Apart from Hussain, Asad Aziz, Chaudhry Shoaib Altaf, journalists of Kallar Syedan, Syed Makhdoom Hussain Shah, Ikram-ul-Haq Qureshi, Prince Javed Iqbal and others visited his hospital and inquired about his well-being and prayed for his speedy recovery. He also met his son Barrister Ahmed Saghir and nephew Raja Sher Bahadur.
انجینئر قمرالاسلام راجہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر وہ ائیسولیشن میں چلے گئے
Ex MPA Engineer Qamarul Islam Raja’s Corona test came positive, as he goes into isolation
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمرالاسلام راجہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر وہ ائیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
عمر ا ن خا ن ا پو ز یشن کے ہا تھو ں نہ بلیک میل ہو ں گے, ر ا جہ سا جد جا و ید
Imran Khan will not be blackmailed by the opposition, says Raja Sajjad Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ر ہنما سا بق تحصیل صد ر ر ا جہ سا جد جا و ید نے کہا ہے کہ عمر ا ن خا ن ا پو ز یشن کے ہا تھو ں نہ بلیک میل ہو ں گے نہ ہی ا ین آ ر ا و د یں گے عمرا ن خا ن نے پہلے ہی کہہ د یا تھا کہ ا حتسا ب ہو گا تو سب ا گٹھے ہو جا ئیں گے آ ج ا حتسا ب سے بچنے کے لیے د و نو ں جما عتیں ا کٹھی ہو گئی ہیں ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز مقا می میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ د و نو ں جما عتو ں نے ا و پن بیلٹ کے لیے میثا ق جمہو ر یت پر د ستخط کیے ا نہو ں نے بلیک میل کر نے کی کو شش کی عمر ا ن خا ن نے ا ن کی کر پشن کے کیسز پر سمجھو تا نہیں کر یں گے ا پو ز یشن نے آ ج عمر ا ن خا ن کی با تیں سچ ثا بت ہو ر ہی ہیں ا پو ز یشن پر جتنے کیسز ہیں و ہ پر ا نے ہیں ا نہو ں نے کہا کہ و ز یر ا عظم عمر ا ن خا ن کا ا عتما د کا و و ٹ لینے کا ا علا ن ا نتہا ئی جر ا ت مند ا نہ فیصلہ ہے جو ا س با ت کی غما ز ی کر تا ہے کہ عمر ان خا ن ما لی کر پشن کی طر ح و و ٹو ں کی کر پشن کے خلا ف بھی سینہ سپر ہیں ا و ر شفا یت کے سا تھ چلنا چا ہتا ہیں۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اب عمران خان کے کنٹرول میں نہیں رہے,چوہدری محمد ریاض
PTI MNA’s no longer under Imran Khan’s control, Chaudhry Muhammad Riaz
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ میں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کرلیں مگر اپنے علاقہ کی مٹی پر بے وفائی کا دھبہ نہیں لگنے دیا کل کی طرح آج بھی نواز شریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تل خالصہ کے چالیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں چوہدری ابراحسین،راجہ ضمیر الرحمان،راجہ تنویر،ملک عابد،حاجی عبدالحمید کمبی،ماسٹر وحید،چوہدری ظہیر،سید افتخار حسین شاہ،الحاج خالد رضا،چوہدری توقیر اسلم،ٹھیکیدار مناظر،چوہدری عظیم،مرزا بشیر،چوہدری فرید،حاجی عباس،حاجی امین اشرف،چوہدری شیران،چوہددی عمار،حاجی محبوب حسین،محمد طارق،عبدالرحمان،محمد فیاض،مشتاق حسین،چوہدری عتیق،ملک اشرف بھی شامل تھے،چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا میٹروز موٹرویز اور بجلی کے کارخانہ لگا کر ملکی معیشت کی سمت درست کی ملک کی یہ ترقی کچھ قوتوں سے ہضم نہیں ہو رہی تھی جنہوں نے اپنے ایجنڈوں کے ذریعے ملک میں نااہل لوگوں کو مسلط کر کے ترقی کے پہیئے کو روک دیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہی جن ارکان اسمبلی نے سینٹ میں پارٹی امیدوار کو شکست دی انہی کی ووٹوں سے عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے اتراتے پھر رہے ہیں مگر یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اب عمران خان کے کنٹرول میں نہیں رہے ہیں عمران خان دوسروں کے ساتھی توڑ کر کہتے تھے کہ ایک اور وکٹ گر گئی اب ان کی وکٹیں گرتی ہیں تو یہ کرپشن کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی مسلم لیگی ارکان پارلیمنٹ پر حملے کی شدید مذمت
PTI workers behaviour outside Parliament House strongly condemned
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس،شاہد جمیل عباسی،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن فیاض، شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد اور دیگر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی مسلم لیگی ارکان پارلیمنٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ان کے گھریلو ماحول اور تربیت کا یش خیمہ قرار دیا ہے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی سے اپوزیشن کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا وزیراعظم عمران خان یہ مت بھولیں کہ اپوزیشن نے ان کے گھر میں ان کے امیدوار سینٹ کو انہی کی جماعت کے ہاتھوں شکست فاش دی ہے ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ جب چاہیں انہیں چلتا کردیں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ کرنے والے انسانیت کے لبادے میں بھیڑیئے ہیں جن کے ہاں خواتین کی تکریم کا کوئی تصور ہی نہیں ہے دھرنوں میں رہنے والوں سے انسانیت کی توقع رکھنا ہی عبث ہے۔