DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police operation against timber thieves timber worth lakhs of rupees seized

کہوٹہ پولیس کا لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی لاکھوں کے روپے کی لکڑی گاڑی سمیت ضبط ملزمان گرفتار

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پولیس کا لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی لاکھوں کے روپے کی لکڑی گاڑی سمیت ضبط ملزمان گرفتار۔عوامی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔گذشتہ روزلکڑی چوروں کے خلاف پولیس تھانہ کہوٹہ نے شاندار کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت آزاد پتن کے قریب سون کے علاقہ میں ایک ٹرک نمبر K5865 کو روک کر چیک کیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کی چیڑ کی لکڑی بر آمد کر کے ملزمان عاقب جاوید ساکن پلندری اور زاہد ساکن پلندری کو فوری گرفتار کر کے لکڑی اور ٹرک سمیت تھانہ منتقل جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے محکمہ جنگلات کو بلا لیا جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

Kahuta; Police crackdown on timber thieves, Police seize timber worth lakhs of rupees including timber vehicle confiscated. During the operation, a truck number K5865 was stopped and checked in Soon area near Azad Pattan, from which pine wood worth lakhs of rupees was recovered. The truck was shifted to the police station while the Kahuta police station called the forest department after which a case will be registered.

سینٹ کے الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کی جیت ہے, ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Democracy victory of Syed Yousuf Raza Gilani in Senate election, Dr Muhammad Arif Qureshi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کی جیت ہے پاکستانی عوام خوشی کے مارے جھوم رہے ہر طرف عید کا سماں لگ رہا ہے مہنگائی، بے روز گاری،پٹرول کی قیمتوں تلے دبی اور کرونا وائرس کی ستائی عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ہر ایک سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کی خوشیاں منا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کے اس الیکشن میں ممبران جس طرع ووٹ کا استعما ل کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں عوام کے جذبات کی ترجمانی تھی انشاء اللہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کا اثر آمدہ بلدیاتی الیکشن سمیت عام انتخابات میں مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور جمہوریت کی مضبوطی کا بھی باعث بنے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button