DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Race Course Police arrest 03-member gang involved in several raids and snatching incidents

تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،رابری اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،رابری اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد دوران تفتیش مال مسروقہ نقدی 01 لاکھ 65 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں حنظلہ، ریاض محمد اور خورشید علی شامل ہیں،ایس ایچ اوریس کورس نے بتایاکہ ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعددوران تفتیش مال مسروقہ نقدی 01 لاکھ 65 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 پستول معہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس پی پوٹھوہار سیدعلی کاکہناتھاکہ گینگ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی او، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Rawat; Police arrested three members of the gang involved in several incidents of robbery and snatching. After the identification parade from the accused, during the interrogation, stolen goods worth Rs. 1,065,000 and arms and ammunition used in the incident were recovered. According to Rawalpindi police, operations against criminal elements are underway. The SHO Race Course under the supervision of SDPO Cantt, along with its team, arrested the accused of the gang. Among the arrested accused are Hanzala, Riaz Mohammad. And Khursheed Ali, SHO Race Course said that after the identification parade from the accused, during the interrogation, confessed to stolen goods. CPO Muhammad Ahsan Younis while applauding SP Pothohar, SDPO, SHO Race Course and team on the arrest of the accused said that no matter how clever the accused may be, they will be arrested by law.

سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر پولیس لائن ہیڈکوارٹرز فٹبال گراؤنڈ میں میچ کا انعقاد،میچ راولپنڈی پولیس اوردی کنگ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا

Rawalpindi Police and The King Football Club play at Police Line Headquarters Football Ground on the instructions of CPO Rawalpindi.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر پولیس لائن ہیڈکوارٹرز فٹبال گراؤنڈ میں میچ کا انعقاد،میچ راولپنڈی پولیس اوردی کنگ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا،ایس پی ہیڈ کواٹرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمیچ کے اختتام پر ٹیموں کو انعامات دئیے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں فٹبال میچ کا انعقادکیاگیا،فٹبال میچ راولپنڈی پولیس کی ٹیم اوردی کنگ فٹبال کلب کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا،ایس پی ہیڈکوارٹرززنیرہ اظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کھیلا گیامیچ 04/04گولز سے برابر رہا،میچ کے اختتام پر ایس پی ہیڈکوارٹرز نے دونوں ٹیموں کو انعامات دئیے،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں فورس کی جسمانی وذہنی صحت کے لیے ضروری ہیں،فورس کو صحت مند تفریحی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جس کے لیے ہیڈکوارٹرز میں جمنیز یم بھی قائم کیاگیاہے،فٹبال کے علاوہ والی بال،بیڈمنٹن،بیس بال،رسہ کشی،کرکٹ ہاکی اوردیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، پولیس کے ساتھ مزاحمت اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے پر بلیو ورلڈ سٹی کا مالک گرفتار

Ganjamandi police action, Blue World City owner arrested for protesting and blocking roads

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، پولیس کے ساتھ مزاحمت اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے پر بلیو ورلڈ سٹی کا مالک گرفتار، تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او گنجمنڈی اور انکی ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بلیو ورلڈ سٹی کے مالک ملزم نعیم اعجاز کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم نعیم اعجاز نے27فروری کو 15/20 ساتھیوں کے ساتھ فوارہ چوک کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ سے مزاحمت بھی کی تھی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی راول کاکہناتھاکہ قانون سب سے بالا تر ہے، قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر تھانہ بنی کے ہیڈ کانسٹیبل کے حوالے سے خاتون کی ویڈیو سامنے آنے کا معاملہ،ہیڈکانسٹیبل معطل

Woman’s video regarding Bani’s head constable surfaced on social media, Chief Constable suspended

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سوشل میڈیا پر تھانہ بنی کے ہیڈ کانسٹیبل کے حوالے سے خاتون کی ویڈیو سامنے آنے کا معاملہ،ہیڈکانسٹیبل معطل، غیر محتاط رویہ کی وجہ سے ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے کھلی کچہری میں سی پی او محمد احسن یونس کوتھانہ بنی میں تعینات ہیڈکانسٹیبل نظابت کیانی کے خلاف درخواست دی تھی،جس پر معاملہ کی انکوائری کی گئی ہے، ہیڈ کانسٹیبل نظابت کیانی کو معطل کیا گیا ہے،ہیڈکانسٹیبل کے غیر محتاط رویہ کی وجہ سے اس کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جا رہا ہے،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنے رویہ کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button