Kahuta; Incompetence of Kahuta Highway Department The road near DM Shah, which was damaged due to rains six months ago, has not been repaired yet.
محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے عملے کی نااہلی حکومتی ترجمان ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے حلقے میں ڈی ایم شاہ کے قریب گذشتہ6ماہ قبل ہونے والی بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے عملے کی نااہلی حکومتی ترجمان ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے حلقے میں ڈی ایم شاہ کے قریب گذشتہ6ماہ قبل ہونے والی بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی۔بٹوہا سٹاپ یوسی دکھالی کے مقام پر ٹوٹی ہوئی مین سڑک کی وجہ سے آئے روزحادثاث ہونا معمول بن گیا جبکہ سٹر ک ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کوشدید دشواری کا سامناہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق گذ شتہ بارشوں کی وجہ سے جہاں بہت سے نقصانات ہوئے تھے وہاں پر ہی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب کہوٹہ کلر روڈ کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جو کئی ہفتے گزرنے کے باجود بھی ٹھیک ناں ہو سکا جس جگہ سے یہ سڑ ک ٹوٹی ہوئی ہے وہاں پر موڑ ہے اور سڑک کا کافی حصہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں سڑک کا بہت کم رہ گیا ہے جس کہ وجہ سے آئے روزحادثاث ہونا معمول بن گیا اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Kahuta; According to the details, a large part of Kahuta Kallar Road near Dera Mushtaq Shah Bazaar was damaged due to the recent rains, which could not be repaired even after several weeks. The road is broken, there is a bend and there is very little road left due to the breakage of a large part of the road, due to which accidents have become a daily occurrence. despite 6 months passing the road has not been repaired, The road in constituency of MNA Sadaqat Ali Abbassi.
پی ڈی ایم اتحاد سے مثبت فیصلہ ہوا گیلانی کی کامیابی موجودہ حکومت کے لیے کسی بڑھے دھچکے سے کم نہیں
Gilani’s victory is no less than a major setback for the present government
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سینٹ الیکشن کے حوالے ن لیگی رہنماء چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد، رفاقت جنجوعہ، عبدالحمید مغل،راجہ علی اصغر، راجہ سعید احمد اورملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد سے مثبت فیصلہ ہوا گیلانی کی کامیابی موجودہ حکومت کے لیے کسی بڑھے دھچکے سے کم نہیں ہے عوام کے منتخب نمائندوں نے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کر کے جعلی مینڈیٹ واپس لے لیا ہے سینٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد اورصدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر عوام کے منتخب نمائندوں نے حق نمائنددگی احسن طریقے سے ادا کیا ہے جس یہ نتیجہ مثبت ثابت ہوا ہے سینٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی اصل میں جہموریت کی کامیابی اور پی ڈی ایم کے اتحادکا نتیجہ ہے انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج مر تب ہونگے۔
سینٹ کے الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کی جیت ہے
Gillani senat victory is for the democracy
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی پی پی حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کی جیت ہے پاکستانی عوام خوشی کے مارے جھوم رہے ہر طرف عید کا سماں لگ رہا ہے مہنگائی، بے روز گاری،پٹرول کی قیمتوں تلے دبی اور کرونا وائرس کی ستائی عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ہر ایک سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کی خوشیاں منا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کے اس الیکشن میں ممبران جس طرع ووٹ کا استعما ل کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں عوام کے جذبات کی ترجمانی تھی انشاء اللہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کا اثر آمدہ بلدیاتی الیکشن سمیت عام انتخابات میں مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور جمہوریت کی مضبوطی کا بھی باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی بے شک ہماری جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور مر کزی رہنماء ہیں مگر ان کی جیت پر خوشی کا اظہارتمام جماعتوں کے ور کر وکارکنوں نے کیا ہے۔
معروف ٹرانسپورٹر راجہ فیض اللہ (مرحوم) کی سالانہ برسی
Death anniversary of transporter Raja Faiz Ullah observed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف ٹرانسپورٹر راجہ فیض اللہ (مرحوم) کی سالانہ برسی کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی راجہ فیض اللہ (مرحوم) کی سالانہ برسی کے سلسلے میں دوعائیہ محفل حضرت سید سخی سبز وای بادشاہ ؒ کے دربار میں منعقدہوئی اس موقع پر سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی،حافظ راجہ انتخاب عالم،راجہ وحید احمد خان،راجہ عمران ضمیر، راجہ ندیم احمد،راجہ طارق عظیم،راجہ رفاقت جنجوعہ،نمبرار راجہ فیصل،راجہ افتخار احمد،راجہ سکندرسلطان،راجہ جہانگیر،راجہ ذوالفقار احمد،راجہ احمد پاپا،کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی۔