Kallar Syedan; health inspector hands fines to traders in Doberan Kallan bazaar, for poor sanitation arrangements
تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے دوبیرن کلاں میں چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پرچالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دہئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے دوبیرن کلاں میں چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پاک کشمیر بیکرز،لیاقت ہوٹل،علی ہوٹل اینڈ فاسٹ فوڈز،مدینہ نان سنٹر،لالا جی ہوٹل،المدینہ ہوٹل،بسم اللہ پشاوری چپل کبات،مغل ہیر ڈریسر،اسد ہیر ڈریسر،منہاس ہیر ڈریسر،سپر اینڈ مغل ہیر ڈریسر اور صنم ہیر ڈریسر کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دہئے جبکہ اوزار کی صفائی کے سٹلائزرموجود نہ ہونے پر بسم اللہ ہیر ڈریسر دوبیرن کلاں کو سر بمہر کر دیا۔دریں اثناء عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ہیلتھ انسپکٹر نے ایم سی کلر سیداں میں نصب الیکٹرک واٹر کولر کو فوری طور پر ختم کر دیاگیا ہے۔انہوں نے یہ کارروائی عوامی حلقوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر کی کہ الیکٹرک واٹر کولر کا فلٹریشن پلانٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے اس سے زنگ آلود پانی آ رہا تھا۔
Kallar Syedan; Tehsil Health Inspector Raja Abdul Jabbar while checking in Doberan Kalan on poor sanitation arrangements at Pak Pak Bakers, Liaquat Hotel, Ali Hotel and Fast Foods, Madina Non Center, Lala G Hotel, Al Madina Hotel, Bismillah Peshawari Chappal Kabab, Mughal Heer were handed fines. Asad Hair Dresser, Minhas Hair Dresser, Super & Mughal Hair Dresser and Sanam Hair Dresser sent to the court while Bismillah Hair Dresser Doberan Kallan was sealed due to non-availability of cleaning tools. Meanwhile, while processing the public complaint, the Health Inspector has immediately removed the electric water cooler installed in MC Kallar Syedan due to rusty water coming from it.
ملزمان نے غیر قانونی زبردستی میری ملکیتی زمین پر نہ صرف قبضہ کیا بلکہ اور باڑ بھی لگا دی,علی اصغر سکنہ ڈھوک پھری بناہل
The accused not only forcibly occupied my land but also erected a fence, Ali Asghar, Dhok Pari, Banhal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— علی اصغر سکنہ ڈھوک پھری بناہل کا رہائشی ہوں۔میں گزشتہ روز صبح دس بجے اپنے گھر میں موجود تھا کہ اتنے میں عبدالرزاق،امیر قابل،محمد گلزار،محمد حسنین،شکیل محمود، محمد صدیق،اشتیاق حسین،اشفاق حسین اور صداقت حسین نے للکارتے ہوئے سائل کی اراضی میں آ گئے اور سائل کی اراضی جو میری ملکیتی و مقبوضہ ہے پر باڑ لگانی شروع کر دی جس کی بابت سائل نے دعوی دیوانی حکم امتناعی راولپنڈی عدالت دائر کر رکھا ہے جس پر عدالت نے کمیشن بھی تشکیل دیا جس نے موقع پر آ کررپورٹ تیار کر کے عدالت ارسال کی کہ سائل کا قبضہ واضح ہے مگر اس کے باوجود ملزمان نے غیر قانونی زبردستی میری ملکیتی زمین پر نہ صرف قبضہ کیا بلکہ اور باڑ بھی لگا دی اور منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
گھر سے پانی بھرنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر ملزم نے60 سالہ شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا
Darkali Mahmuri; Angered by the refusal to fill the house with water, the accused shot and injured a 60-year-old man
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گھر سے پانی بھرنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر ملزم نے60 سالہ شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محمد فاروق سکنہ درکالی معموری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں مسجد میں امام ہوں۔گزشتہ شب ساڑھے 6 بجے کے قریب،نماز مغرب پڑھ کر مسجد سے باہر نکلا تو دکان سے اپنے بچوں کیلئے کچھ چیز یں لینے کیلئے گیاتو دکان کے باہر مسمی بابر جو پہلے سے وہاں موجود تھا نے مجھے دیکھتے ہی پسٹل 30 بور نکال لیا اور پسٹل کا بٹ میری بائیں آنکھ پر ماراجس سے میں زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزم نے مجھے پر فائر کیا جو میری ٹانگ پر لگا جبکہ دوسرا فائر میرے کزن عارف پر کیا جو خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگ بھی موقع پر آ گئے جنہوں نے میری جان بخشی کروائی۔وجہ عنادیہ ہے کہ دو یوم قبل امام مسجد نے اپنی غیر موجودگی میں گھر سے پانی بھرنے سے منع کیا تھا اور اس دوران امام مسجد اور ملزم کے درمیان توں تکرار بھی ہوئی تھی۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے مسلم لیگ ن کی نومنتخب سینیٹر بیرسٹر سعدیہ عباسی سے ملاقات
Raja Talal Khalil, General Secretary PML-N Youth Wing Rawalpindi District called on newly elected PML-N Senator Barrister Sadia Abbasi.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے مسلم لیگ ن کی نومنتخب سینیٹر بیرسٹر سعدیہ عباسی سے ملاقات کی اور انہیں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کی توقعات کے مطابق ایوان بالا میں ووٹ کی حرمت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
معروف سماجی کارکن مرزا عبدالمالک انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے گاؤں ڈھوک بابا علی گوہر ٹکال میں ادا کی گئی
Leading social activist Mirza Abdul Malik passed away. Funeral prayers were offered at Dhok Baba Ali Gohar Takal village of Choa Khalsa.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سماجی کارکن مرزا عبدالمالک انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے گاؤں ڈھوک بابا علی گوہر ٹکال میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،سردار حیات خان سرائے سعداللہ فتح جنگ،مالک داد بھٹی، سید راحت علی شاہ،چوہدری امتیاز حسین،چیف مہربان خان،لالہ چوہدری محمد رسول،حاجی غلام اور دیگر نے شرکت کی,محمد اعجاز بٹ،پرویز مغل،راجہ جاوید لنگڑیال،چوہدری رضوان کلیال اور دیگر نے شرکت کی۔
معروف کاروباری قاضی شوکت محمود کی پوتی اور خباب قاضی کی دختر انتقال کر گئیں
Leading businessman Qazi Shaukat Mahmood’s granddaughter and Khabab Qazi’s daughter passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف کاروباری قاضی شوکت محمود کی پوتی اور خباب قاضی کی دختر انتقال کر گئیں نمازجنازہ گرین ٹاؤن کراچی میں ادا کی گئی جس میں قاضی شوکت محمود،شمیم الرحمان رحمانی،انعام الحق قریشی، اور دیگر نے شرکت کی۔