DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; After receiving no development funds, the residents of Banhal Pattan started their own road work from their own pocket. Five hundred feet of road concreated

ترقیاتی فنڈز ناں ملنے پر اہلیان بناہل پتن نے اپنی مدد آپ کے سڑک کا کام شروع کر دیا۔ پانچ سو فٹ کنکریٹ ڈال دی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترقیاتی فنڈز ناں ملنے پر اہلیان بناہل پتن نے اپنی مدد آپ کے سڑک کا کام شروع کر دیا۔ پانچ سو فٹ کنکریٹ ڈال دی۔نیک کام میں تعاون کر نے والے تمام افراد کی ان کوششوں کاوشوں پر اہلیان علاقہ نے خراج تحسین پیش کی ہے۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل منیاندہ کے علاقہ بناہل پتن کو جانے والی سڑک کچی تھی منگلا آپریزنگ کی وجہ سے عوام علاقہ کو مزید مسائل کا سامنا تھا اہلیان علاقہ نے مسلم لیگ ن کے سابقہ حکومتی نمائندوں اور پی ٹی آئی کے موجودہ حکومتی نمائندوں سے فنڈز کے لیے درخواست کی مگر کسی نے بھی ان کے اس مسلے کو حل ناں کیا اہل علاقہ نے فنڈز ناں ملنے سے دل برداشتہ نہ ہوئے بلکہ معززین علاقہ ہیڈماسٹر زاہد مسعود،ارسلان تبریز یوکے، راجہ فیضان تبریزجنجوعہ، حبیب الرحمن،راجہ بشارت ایڈوکیٹ، راجہ طارق،مظہر حسین،راجہ ظفر،ساجداقبال جنجوعہ،بلال جاوید، حاجی مظہر،سب انسپکٹر راجہ فیصل، شہزادہ سلیم صاحب، راجہ آزاد،راجہ عاشق، احسان یوکے،راجہ وقار،عثمان مظہر، راجہ تعبیر، راجہ بابر، محمد سلطان اور اہلیان قاسم آباد نے بھرپور اپنی مدد آپ بناہل پتن میں ترقیاتی پروجیکٹس شروع کر دیا اور اپنی مدد آپ کے تحت 500 فٹ کنکریٹ ڈال دی۔معززین علاقہ نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں تک ہی نہیں رکھے گا بلکہ جاری رہے گا انشاء اللہ اہل علاقہ کے تعاون سے باقی کام بھی مکمل ہو گااللہ پاک کے کرم سے سارا کام احسن طریقے سے پایہ تکیمل تک پہنچے گا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری ساری روڈ کارپیٹ تیار ھو جائے گئی۔

Kahuta; After receiving no development funds, the residents of Banhal Pattan started their own road work at cost from their own pocket. Five hundred feet of concrete was laid. The residents of the area have paid tribute to the efforts of all those who cooperated in the good work. The people of the area were facing more problems. The residents of the area applied for funds from the former government representatives of PML-N and the current government representatives of PTI but no one solved their problem. The people of the area did not get the funds. Zahid Masood, Arsalan Tabriz UK, Raja Faizan Tabriz Janjua, Habib-ur-Rehman, Raja Basharat Advocate, Raja Tariq, Mazhar Hussain, Raja Zafar, Sajid Iqbal Janjua, Bilal Javed, Haji Mazhar, Sub-Inspector Raja , Prince Saleem Sahib, Raja Azad, Raja Ashiq, Ehsan UK, Raja Waqar, Usman Mazhar, Raja Taabeer, Raja Babar, Muhammad Sultan and the people of Qasimabad started development projects in Banhal Patan 500 feet of concrete was laid under it. Distinguished locals expressed their determination on this occasion and said that this is only a start. Inshallah, the rest of the work will be completed with the cooperation of the people of the area. By the grace of God, all the work will be completed in a good way and inshallah the day is not far when all our road carpets are ready.

کہوٹہ کے علاقہ کنیسر ستیاں کی زیر تعمیر سٹرک انتہائی ناقص طریقے سے تعمیر ہونے لگی اہل علاقہ کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

Kansar Sattian road under construction with low standard material. Residents of the area protested and appealed to the higher authorities to take notice.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ کنیسر ستیاں کی زیر تعمیر سٹرک انتہائی ناقص طریقے سے تعمیر ہونے لگی اہل علاقہ کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کنیسر ستیاں میں زیر تعمیر سڑک انتہائی ناقص طریقے سے تعمیر ہونے لگی معززین علاقہ اشتیاق احمد ستی، شہزاد ستی، اشقاق ستی،شعیب، عدنان،فاروق ستی، خالد،یٰسین اور دیگر معززین علاقہ نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سٹرک پر کام کر نے والا ٹھکیدارکام شروع کرتے ہی انتہائی ناقص طریقہ اپنا لیا ہے اس نے کچی سڑ ک کی ناں تو سائیڈوں کی اچھے طریقے سے کٹینگ کی ہے ناں فلینگ کی ہے ناں ہی گرینڈر مار کر تے ہیں اسی طرع ہی پانی چھڑک کر برابر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو گھیڑے کی جگہ ریت ڈال رہے اور تھورا بہت گھیڑا ڈالا جا رہا ہے وہ لوکل بر ستاتی نالے کا جبکہ ان کے شیڈول میں جو گھیڑا شامل ہے وہ دریائے سواں کا ہے انہوں نے کہا کہ فنذز با ر بار نہیں ملتے یہ رقم عوام کی ہمارا قومی خزانہ ہے انہوں نے محکمے کے اعلیٰ حکام سے پر زو مطالبہ کیا ہے خدارہ مذکورہ سڑک پر کام کر نے والے ٹھکیدار کو سختی سے ہداہت جاری جائے کہ وہ اعلیٰ اور معیاری کام کر ئے۔

مشہور محمد شبیر قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا ملزم سلطان محمود کو سزائے موت کا حکم

The court pronounced the verdict in the famous Muhammad Shabbir murder case and sentenced the accused Sultan Mahmood to death

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مشہور محمد شبیر قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا ملزم سلطان محمود کو سزائے موت کا حکم مدعی کی طرف سے مقدمہ کی پیری راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ نے کی۔تفصیل کے مطابق مشہور محمد شبیر قتل کیس کا فیصلہ گزشتہ روز بعدالت جناب غضنفر نواز ملک ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ راولپنڈی کے مقدمہ کا فیصلہ کیا جس میں ملزم سلطان محمود کو سزائے موت کا حکم صادر فرمایا مدعی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی نامور قانون دان راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ صدر بار ایسو سی ایشن نے کی فاضل عدالت نے راجہ تنویر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم سلطان محمود کو سزائے موت کا حکم صادر فرما یا۔

عوامی خدمت میری سیاست کا محور ہے,مرزا محمد مسعود سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد

Public service is the axis of my politics, Mirza Muhammad Masood former Vice Chairman UC Doberan Khurd

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مرزا محمد مسعود سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی خدمت میری سیاست کا محور ہے عوام علاقہ کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ عوامی خدمت کا اگرموقع دوبارہ ملا تو انشاء اللہ اپنے اس سلسلے کو برقرار رکھوں گا ایک اچھا سماجی کارکن نوجوان اچھا سیاست دان بھی بن سکتا ہے، کیونکہ اسے عوامی مسائل کا گہرا مشاہدہ ہوتا ہے ایوان بالا میں سماجی ورکر نوجوانوں کا بڑی تعداد میں پہنچنا عام مسائل سے دوچار افراد کی نمائندگی اور ان کی آواز بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہے کہ وہ عملی سیاست میں آگے آہیں اور عوام کی خدمت کریں کیونکہ معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کا سہرا بھی نوجوانوں کے سر ہے۔ نوجوان ملک و ملت کا مستقبل ہوتے ہیں۔ قوم کے معمار اور قیمتی سرمایہ تصور کئے جاتے ہیں۔ وہ ملت کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں اپنی یونین کونسل دوبیرن خورد میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں کئی سکول بھی اپ گریڈ کرائے ہیں زندگی میں یہ موقع اگر پھر ملا تو انشاء اللہ عوام کی بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھوں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button