Kallar Syedan; Sindh police reached Kallar Syedan to rescue three girls abducted from Sukkur and raided a house in village Anchoa
فیس بک پر دوستی کا انجام،سکھر سے اغواء ہونے والی تین لڑکیوں کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس کلر سیداں پہنچ گئی اور گاؤں انچھوھا میں رات گئے ایک گھر میں چھاپہ مارا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—فیس بک پر دوستی کا انجام،سکھر سے اغواء ہونے والی تین لڑکیوں کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس کلر سیداں پہنچ گئی اور گاؤں انچھوھا میں رات گئے ایک گھر میں چھاپہ مارا،تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب تھانہ بھائی جی شریف سکھر تھانے کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی بدرالدین پولیس نفری کے ہمراہ کلر سیداں تھانے آئے اور کلر سیداں کے نواحی گاؤں میں ریڈ کرنے کیلئے روانگی ڈالی ریڈ کے وقت مغویان موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولیس خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق پولیس ایک نوجوان کو ہمراہ لے گئی ہے جو ایک نجی بنک میں ٹی بوائے کے طور پر کام کرتا ہے۔ادہر تھانہ بھائی جی شریف سکھر میں گھنو خان نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ روز میں اپنے گھر کے کمرے میں موجود تھا اور تھوڑی دیر بعد گھر کے کمرے سے باہر آ کر دیکھا کہ میری ساس مسمات رحیماں گھر کے برآمدے میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی تھی اور میری سالیاں مسماۃ ریشماں عرف معصومہ،ماریہ اور عاصمہ گھر میں موجود نہ تھیں۔اسی دوران میری بیوی کا بھائی شفیق الرحمان اور رشتہ دار کماالدین بھی آ گئے جنہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر گلی میں دو عدد کاریں کھڑی تھیں جس میں چھ افراد موجود تھے جن میں دو افراد کے ہاتھوں میں پسٹل تھے جن کیساتھ میری تین سالیاں خود جا رہی تھیں۔بعد ازاں گھر کے کمرے میں دیکھا تو بڑی پیٹی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس میں پڑی ایک تولہ سونے کی بالیاں،دو عدد لیڈیز انگوٹھیاں، ساٹھ ہزار روپے کی نقدی،سلے ہوئے لیڈیز کپڑے اور ان سلے 20 جوڑے موجود نہیں تھے۔سکھر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Kallar Syedan; Sindh Police reached Kallar Syedan to rescue three abducted girls from Sukkur and raided a house in Anchoa village last night, SHO Sub-Inspector Qaisar Rashid Kayani of Kallar Syedan Police Station told media. He said that last night ASI Badruddin, an investigating officer of Bhai G. Sharif Sukkur police station, accompanied by a police contingent, came to Kallar Syedan police station and left for a raid in a village Anchoa as the abductees were not present at the spot. The police returned empty handed while according to other sources, the police have taken a young man who works as a tea boy in a private bank.
برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس منہاس نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا ہے
Ch M Younis of Coventry starts two day free eye camp in Dhok Gali, Manianda
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس منہاس نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا ہے جو آج بروز منگل سے ان کی رہائشگاہ ڈھوک گلی منیاندہ تحصیل کلرسیداں میں لگایا جا رھا ہے جس میں ماہرین چشم نہ صرف مفت میں آنکھوں کا معائینہ کریں گے بلکہ عینکیں ادویات کے علاؤہ آپریشن بھی کیئے جائیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے شہریوں کی ریونیو سے متعلق شکایات سنیں
On the direction of Chief Minister Punjab Sardar Usman Bazdar, Assistant Commissioner Col. Syedan Ramisha Javed Awan listened to the complaints of citizens regarding revenue in Revenue Public Service Court.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے شہریوں کی ریونیو سے متعلق شکایات سنیں۔ اس موقع پر تحصیلدار،نائب تحصیلدار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور پٹواری بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں سے متعلق عوامی مسائل کو برق رفتاری سے بلا تعطل حل کرنے کیلئے ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے تحت ضلع و تحصیل بھر میں عوامی خدمت کچہریاں لگا کر ایک چھت تلے زمینوں سے متعلق عوامی مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، رجسٹری،اراضی ریکارڈ سنٹر،جنرل برانچ،شکایت سیل،میونسپل کارپوریشن،محکمہ مال اور ریکارڈ کی درستگی کے حوالے سے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں محکمہ مال سے متعلقہ مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں اور ایسے مسائل جن کے حل کیلئے وقت درکار ہے کے فوری حل کیلئے ریونیو افسران کو احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریونیو مسائل کے حل میں تاخیر کی صورت میں کھلی کچہری میں پیش ہوں تا کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں اور سٹی کلرسیداں کی عہدیداران کی تقریب حلف برداری پیر کے روز کلرسیداں میں ہوئی
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Kallar Syedan and City Kallar Syedan officials were sworn in on Monday.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں اور سٹی کلرسیداں کی عہدیداران کی تقریب حلف برداری پیر کے روز کلرسیداں میں ہوئی جس میں تحصیل صدر نبیلہ انعام اور سٹی صدر بیگم سجاد شاہ اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کی صدر شبانہ فیاض جنرل سیکرٹری نرگس جبیں۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کی وومن صدر نوید سلطان انفارمیشن سیکرٹری نارتھ ریجن نیلوفر ملک فنانس سیکرٹری نارتھ ریجن اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی بانو راجہ جہانگیر نے شرکت کی اور تحصیل کلر سیداں اور میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی نوٹیفائی خواتین نے حلف لیا۔
کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے وفد نے گوجرخان جا کر سابق صوبائی وزیر چوھدری محمد ریاض سے ملاقات
PML-N Kallar Syedan delegation visits Gujar Khan and meets former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے وفد نے گوجرخان جا کر سابق صوبائی وزیر چوھدری محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں جیل سے رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس عزم اور حوصلے سے جیل برداشت کی وہ لائق تحسین ہے وفد میں سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،سٹی صدر چوھدری اخلاق حسین،شیخ ندیم احمد، شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویرشیرازی،نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی،چوہدری محمد یونس منہاس،ماسٹر طارق منہاس شامل تھے اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان اور راجہ محمد طارق کیانی بھی موجود تھے وھاں موجود تمام لوگوں نے چوہدری محمد ریاض کو تھائی پر مبارکباد دی جبکہ چوہدری محمد ریاض کا کہنا تھا کہ انہیں میاں نواز شریف اور ان کے بیانیے کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی مگر وہ کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں جیل کی صعوبتیں مجھے نوازشریف کی حمایت ترک کرنے کا موجب نہیں بن سکتیں
پیر کے روز ریسکیو کلرسیداں میں سول ڈیفینس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب
A ceremony to mark Civil Defence Day was held on Monday at Rescue Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد بٹ نے کہا کہ ہے موجودہ دور میں انسانوں جانوں کا بچانا سب سے افضل عبادت ہے ہر مکتب فکر ریسکیو کی فری تربیت حاصل کر کے زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ریسکیو کلرسیداں میں سول ڈیفینس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دیگر پارٹی رہنماؤں سید سجاد حسین شاہ، میڈم نبیلہ انعام،واجد حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی،شہزاد اکبر بٹ نے تمام شہریوں تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے بچوں اور اساتذہ کو بھی ابتدائی طبی امداد کی مفت تربیت حاصل کرکے انسانیت کی خدمت کرنی چاہیئے، ریسکیو کلرسیداں کے انچارج حارث فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت ہر شہری اور شخص کے لیئے لازمی ہو چکی ہے ہمارے ادارے ہر شخص کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں لوگ آئیں اور ہم سے طبی امداد کی تربیت حاصل کریں،ثاقب نے تقریب سے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی خدمت ہے ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو کی تربیت کے لیئے کلرسیداں جا ادارہ ہر وقت حاضر ہے اگر لوگوں کو ابتدائی تربیت حاصل ہو تو وہ بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کے محفوظ بنا سکتے ہیں اس موقع پر اعلی کارکردگی پر حارث فاروق اور ثاقب کو تاجروں کی جانب سے شیلڈز اور بابر ہاشمی،ناصر محمود اور نوازش علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے