Kahuta; 30 Caror Rps worth of land repossessed by Kahuta local authorities
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدایت پر حلقہ پٹواری کہوٹہ نے مختلف خسرات میں 30کروڑ مالیت کی سر کاری زمین واگزار کر ا کر بورڈ نصب کر دیے۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدایت پر حلقہ پٹواری کہوٹہ نے مختلف خسرات میں 30کروڑ مالیت کی سر کاری زمین واگزار کر ا کر بورڈ نصب کر دیے۔ اہل علاقہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،تحصیلدار کہوٹہ، گردآور اور حلقہ پٹواری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی خصوصی ہدایت پر حلقہ پٹواری کہوٹہ نے خسرہ نمبرات371،372،4643،3472،3686،3456سمیت دیگر نمبروں میں صوبائی حکومت اور ڈسرکٹ کونسل کی تقریبا 45کنال رقبہ جو کہ30کروڑ کی مالیت کا بنتا ہے اس کو واگزار کرااس میں بورڈ نصب کر دیے سر کاری جگہ واگزار کرانے پر معززین علاقہ سردار ارشد مجید،محمد فیضان، ملک کلیم حسین،قدیر احمد،ابرار حسین، عبدا لوہاب، طحہ عباس، محمد فرید، حافظ ذوالفقا ر احمد، حافظ محمد اسماعیل اور دیگر کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،تحصیلدار کہوٹہ، گردآور اور حلقہ پٹواری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Kahuta; On the special direction of Assistant Commissioner Kahuta, Patwari Kahuta constituency relinquished government land worth Rs. 300 million in various deficits and installed boards. On behalf of the people of the area, Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial, Tehsildar Kahuta, Gardawar and Patwari constituency were felicitated in wonderful words. In other land numbers including 3686, 3456, about 45 kanals of area of the provincial government and district council which is worth Rs. 30 crore has been redeemed. Boards have been installed. Honorable Sardar Arshad Majeed, Mohammad Faizan, Malik Kaleem Hussain Qadeer Ahmed, Abrar Hussain, Abdul Lohab, Taha Abbas, Mohammad Farid, Hafiz Zulfiqar Ahmed, Hafiz Mohammad Ismail and many other dignitaries of the area paid tributes to Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial, Tehsildar Kahuta, Gardawar and Patwari .
پی ٹی آئی حکومت کے عوامی خدمت کے دعوئے دھرے کے دھرئے رہ گئے دوپری کے مقام پر کچی گلیاں،پانی کی سہولیات ناپید معزین علاقہ راجہ امتیاز جنجوعہ اور دیگر اہل محلہ کا شدید احتجاج
Public protest over state of streets in Kahuta mohalla’s
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حکومت کے عوامی خدمت کے دعوئے دھرے کے دھرئے رہ گئے دوپری کے مقام پر کچی گلیاں،پانی کی سہولیات ناپید معزین علاقہ راجہ امتیاز جنجوعہ اور دیگر اہل محلہ کا شدید احتجاج۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ ایم سی کی حدودمیں عوام مسائل کا شکار ہیں پانی، گیس،گلیوں کی سہولت سے محروم ہیں کہوٹہ دوپری کے علاقہ میں ناں پانی، ناں گیس اور ناں ہی گلیاں جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مساہل کا سامنا ہے دوپری کے رہائشی راجہ امتیاز جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم سی کی حدود رہتے ہیں مگر تمام سہولیات سے محروم ہیں ہماری گلیاں کچی ہیں ناں گیس ہے ناں پانی ہے جبکہ حکومتی عہدیدار عوامی خدمت کے دعوئے کر ہیں جبکہ اہم علاقہ ایم سی کہوٹہ کی حدود میں رہنے کے باوجود بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انجمن فیض السلام دوبیرن کلاں دستار بندی کی تقریب تین حفاظ کرام نے قرآن پاک حفظ کیا
Anjuman-e-Faiz-ul-Islam Doberan Kalan Dastarbandi ceremony Three memorizers memorized the Holy Quran
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انجمن فیض السلام دوبیرن کلاں دستار بندی کی تقریب تین حفاظ کرام نے قرآن پاک حفظ کیا۔ سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی
سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز انجمن فیض السلام دوبیرن کلاں تین حفاظ کرام محمد فرحان بھٹی آف سرہل دوبیرن کلاں،سہیل احمد ڈیرہ اسماعیل خان اور محمد رفاقت سہرکا حفظ مکمل کر نے کے سلسلے میں دستار بندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی سمیت کثیر تعداداہل علاقہ نے شر کت کی اپنے خطاب میں راجہ ندیم احمدنے اللہ تعالیٰ کی کلام کا حافظ بننے ان والدین،اساتذہ اورادارے کے سر براہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں قرآن کریم حفظ کرنا ایک عبادت ہے۔