Gujar Khan; Ex Minister Ch M Riaz released from prison and is given grand reception on his arrival in Gujar Khan
سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد زمان ہاوس گوجرخان پہنچ آئے
گوجرخان ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد زمان ہاوس گوجرخان پہنچ آئے اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں چوہدری محمد ریاض کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چوہدری محمد ریاض کو مبارک باد پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد ریاض نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے مقدمہ چوہدری محمد ریاض پر نہیں پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان پر کیا گیا نہ جھکا ہوں نہ بکا ہوں قید و بند کی صوبتیں دلیری اور بہادری سے برداشت کر کے مسلم لیگی ورکروں کےسر فخر سے بلند کئے ہیں کل بھی میاں نواز شریف کے ساتھ تھا آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہو دس ہزار مقدمہ بھی بنالیں مجھے جھکایا نہیں جاسکتا جینا مرنا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے مجھے نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی گئ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ انہیں مسلم لیگ،میاں نواز شریف سے وفاداری اور گوجر خان کے عوام کی طرف سے بیگم کلثوم نواز شریف مرحومہ کے سر پر چادر رکھنے کی سزا ملی ہے مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ سے عوام عاجز آگئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے بدمست حکمرانوں کو باہر نکال دیں گے انہوں نے کہا تحصیل گوجر خان میں مسلم لیگ پوری طرح متحد ہے مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی آیندہ حکومت مسلم لیگ کی ہوگی پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر بنے گا۔ چوہدری محمد ریاض کو چار ماہ قبل نیب کورٹ کی جانب سے دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چار ماہ کے قلیل عرصے میں ہائی کورٹ سے میرٹ پر ضمانت منظور کروانے میں ممتاز سینئر ایڈووکیٹ راجہ غنیم عابر ایڈووکیٹ کی پیشہ ورانہ مہارت کا بہت دخل ہے تحصیل گوجر خان مسلم لیگ ن کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ،ملک شیر افگن،چوہدری ضیافت گجر اور راجہ غنیم عابر ایڈووکیٹ نے بھی زمان ہاؤس میں خطاب کیا۔