DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Regional Police Officer Rawalpindi Imran Ahmar reached DHQ hospital to see injured constable.

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر جہلم میں منشیات فروشوں کی مزاحمت سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی دوبارہ خیریت دریافت کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر جہلم میں منشیات فروشوں کی مزاحمت سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی دوبارہ خیریت دریافت کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے۔آر پی او نے کانسٹیبل صلاح الدین کو پھولوں کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقم بھی دی۔ آر پی او راولپنڈی نے مضروب کانسٹیبل کو فراہم کی گئی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلع جہلم کے علاقہ تھانہ سول لائن شمالی محلہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ حسیب کے ڈیرہ پر پولیس پارٹی کے ریڈ کے دوران ملزمان کی مزاحمت سے کانسٹیبل صلاح الدین شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر پر راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برائے علاج معالجہ بھجوایا گیا تھا۔ آر پی او راولپنڈی کانسٹیبل کی دوبارہ خیریت دریافت کرنے راولپنڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور کانسٹیبل کی خیریت دریافت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ اور حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقم بھی دی۔ آر پی او نے کانسٹیبل کو فراہم کی گئی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ آر پی او راولپنڈی نے جوان کی ہمت اوربہادری پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر اور فرض شناس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہتے ہیں۔ ایسے افسران و اہلکاروں کو مشکل وقت اور تکلیف میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Rawat; Regional Police Officer Rawalpindi Imran Ahmar reached District Headquarters Hospital Rawalpindi to rehabilitate a constable who was injured due to resistance of drug dealers in Jhelum. RPO handed over a bouquet of flowers to Constable Salahuddin and gave him cash for encouragement. Also gave RPO Rawalpindi also reviewed the medical treatment facilities provided to the injured constable. According to details, a few days ago, Constable Salahuddin was severely injured due to the resistance of the accused during a police party raid on the dera of Raja Haseeb, a notorious drug dealer in Civil Line North Mohalla of Jhelum District.

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت کابڑا فیصلہ،معزز عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 02بارسزائے موت اور5/5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Court sentenced the accused named in the double murder case to 02 death sentences and a fine of Rs 5 Lakh.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت کابڑا فیصلہ،معزز عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 02بارسزائے موت اور5/5لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی،ملزم شہریار نذر نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنے چچا نذیر اورچچا زاد بھائی تیمور کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج جاوید اقبال سپرا ASJنے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم شہریار نذر کو جرم ثابت ہونے پر 02بارسزائے موت اور5/5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،ملزم شہریار نذر نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنے چچا نذیر اورچچا زاد بھائی تیمور کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،مقتولین کے قتل کا مقدمہ زین العابدین کی مدعیت میں جولائی 2017تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیاتھا،گوجرخان پولیس نے شہریار نذر کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم قرارواقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔

تھانہ کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار

Kahuta police arrested 02 wanted criminals in burglary case

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد اکرم اورشعیب خادم کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم محمداکرم سال 2018جبکہ اشتہاری مجرم شعیب خادم سال 2019سے چوری کے مقدمات میں کہوٹہ پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی صدرنے ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button