Gujar Khan; Robbery incident at a distance of 1 km from Jatli police station 5km away in-charge check post made scapegoat and suspended
تھانہ جاتلی سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر راہزنی کی واردات 5کلو میٹر دور چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا
دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بندر کی بند طویلے کے سر،تھانہ جاتلی سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر راہزنی کی واردات 5کلو میٹر دور چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دولتالہ موڑ کے قریب ناکہ لگا کر ایک کار سوار کو لوٹ لیا گیا،ڈاکووں نے مسافر سے چالیس ہزار روپے لوٹ لیئے،ایس ایچ او تھانہ جاتلی کی رپورٹ پر سی پی او نے انچارج پولیس چوکی دولتالہ واجد کو معطل کر دیا،واضح رہے کہ ڈکیتی کی جگہ سے تھانہ جاتلی کا فاصلہ بمشکل ایک کلو میٹر جبکہ پولیس چوکی کا فاصلہ تقریبا 5کلو میٹر ہے،عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ معطل ایس ایچ او کو ہونا چاہیے تھا لیکن اس نے اپنی چمڑی بچانے کے لیے چوکی انچارج کو قربانی کا بکرا بنا دیا، عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ جب سے سب انسپکٹر محمد عباس ایس ایچ او تعینات ہوا ہے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے،ڈکیتی،چوری کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں اضافہ ہو گیا ہے پولیس کے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں۔
Gujar Khan; Robbery incident took place at a distance of one kilometer from Jatli police station. The post in-charge was suspended. According to details, a car driver was robbed by in a roadblock near Daultalah turn last night. The robbers stole Rs 40,000 from the passenger. On the report of SHO Jatli police station, the CPO suspended Daultalah Wajid in-charge police post. The distance is about 5 km, public and social circles said that the suspended SHO should have been but he made the outpost in-charge a scapegoat to save his skin, the public area said that since the sub-inspector Muhammad Abbas SHO has been posted. Criminals have been given free rein, robbery, theft and drug trafficking have increased. Senior police officials should take notice of this.
تعزیت
دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) قاضی محمود الحسن نے اصول و کردار کی زندگی گزاری،سید عارف شیرازی تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے گذشتہ روز قاضی محمود الحسن کی وفات پر ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا،امیر جماعت اسلامی پی پی 9چوہدری عابد ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،قاضی محمود الحسن جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن اور قاضی محمد طیب رکن جماعت کے بڑے بھائی جبکہ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پی پی9 قاضی اسد اللہ کے تایا تھے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے مرحوم کے بیٹوں محب اللہ قاضی اور حسن محمود قاضی کی دلجوئی کی اور ان کو والد مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی، لواحقین نے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا اور جماعت اسلامی کے ہمقدم چلنے کا عہد کیا۔