Rawalpindi crime report; Civil line police operation, trace of murder, 02 accused involved in murder arrested
تھانہ سول لائن پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس، قتل میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سول لائن پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس، قتل میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،ملزمان نے 31 جنوری کو معمولی تلخ کلامی پر جھنڈا چیچی کے علاقے میں چوکیدار عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے ایس پی سول لائن کی زیرنگرانی ایس ایچ او سول لائن اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے قتل میں ملوث02ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کاشف اور آصف شامل ہیں، ملزمان نے 31 جنوری کو معمولی تلخ کلامی پر جھنڈا چیچی کے علاقے میں چوکیدار عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، زخمی عبداللہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ چوکیدار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور سول لائن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سزا دلوائی جائے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،شراب سپلائر گرفتار،25بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج
Naseerabad police operation, liquor supplier arrested, 25 bottles of liquor recovered, case registered
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،شراب سپلائر گرفتار،25بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر عارف مسیح کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 25بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02گینگ گرفتار
Rawalpindi police operation, gang involved in robbery, burglary and theft arrested 02
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02گینگ گرفتار،متعدد وارداتوں کا انکشاف،شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی مانی گینگ کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں ناصر، انور، یاسر اور عثمان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 04پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمدہوئے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث باکسر گینگ کے03مرکزی ملزمان کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان شاہد، بلال اور علی شامل ہیں،متعلقہ ایس ایچ اوز نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، متعدد واراتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے برآمدگی کاتحرک کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے گینگزکی گرفتاری پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
ھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی اور شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
Ratta-e-Amral police operation, 02 accused involved in aerial firing at wedding ceremony, fireworks and injuring a citizen arrested
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی اور شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ رتہ امرال پولیس کویاسر نے درخواست دی کہ زبیر کی شادی میں صداقت،شاکر اور علی ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے تھے، جن کو منع کرنے پر علی نے پسٹل سے فائر کرکے اس کے بھائی باسط کو زخمی کردیا،جس پر رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 02ملزمان روزی خان اور دلاور خان کو گرفتار کرلیا،شہری کو زخمی کرنے والے ملزم علی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔