Kallar Syedan; Court approves bail of ex Minister Ch M Riaz
سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی عدالت سے ضمانتوں کی منظوری کا زبردست خیرمقدم
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن فیاض،مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے میاں حمزہ شہباز اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی عدالت سے ضمانتوں کی منظوری کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے احتساب کے نام پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو خندہ پیشانی سے برداشت کر لیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب آج کے حکمرانوں کو یہی نیب جیلوں میں ڈال کر حساب بے باک کرے گی انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور قیادت کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر ہماری قیادت اس انتقام کو بخوشی قبول کیا مگر کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی انہوں نے میاں حمزہ شہباز اور چوہدری محمد ریاض کو عدالتوں سے ضمانت کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
Kallar Syedan; PML-N Kallar Syedan City President Chaudhry Akhlaq Hussain, PML-N Youth Wing organizer Sheikh Hassan Fayyaz, PML-N Provincial General Council member Sheikh Nadeem Ahmed have welcomed court decision to grant bail to Mian Hamza Shahbaz and former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz. Welcoming the approval, he said that the PML-N leadership has tolerated the NAB-Niazi nexus with a smile on its face in the name of accountability. He said in a press statement that the Muslim League leaders and leadership were subjected to revenge through NAB in the name of change and new Pakistan but our leadership gladly accepted this revenge but did not take any dictation. He said Mian Hamza Shahbaz And Chaudhry Muhammad Riaz have welcomed court verdict for granting bail.
بد قسمتی سے اقتدار پر ناجائز نااہل اور ناتجربہ کار ٹولیکا قبضہ ہے ,پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود
Unfortunately, incompetent and inexperienced are in power, said PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mahmood.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے اقتدار پر ناجائز نااہل اور ناتجربہ کار ٹولیکا قبضہ ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام نے اس نا اہل ٹولے کو ریجیکٹ کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے گاؤں سموٹ میں اپنی رہائشگاہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سو لنگرخانے کھولنے سے ایک کارخانہ لگانا بہتر ہے۔جہاں پر لوگوں کو خیرات نہیں بلکہ روزگار ملے۔موجودہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے پھر بھی کچھ مفاد پرست عناصر عوام کو سبز باغ دکھاتے پھرتے ہیں۔اس نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان کہیں بہتر تھا۔تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔حکومتی اداروں کو صرف اپوزیشن کو ٹارچر کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے چور چور کا راگ الاپ رہی ہے۔صحت کارڈ کے نام پر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔دوسال سے یو سی سموٹ کے بنیادی مرکز صحت میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی نہ ہوسکی۔کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی بنیادی مرکز صحت کی عمارت کی مرمت نہیں کروائی گئی۔سٹاف کی کمی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کیلئے اس واحد علاج گاہ میں کوئی سہولت میسر نہیں اور دعویٰ یہ ہے کہ ہم اس ملک میں تعلیم اور صحت کے میدان میں تبدیلی لائیں گے۔ایسی تبدیلی کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید
The PTI government will complete its five-year constitutional term. Former President of PTI Tehsil Klar Syedan Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔قبل از انتخابات کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ہر مسٗلہ ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہا ہے پی ٹی آئی حکومت نے حق دار کو اس کا حق دلانے کی ایک نئی روایت ڈالی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کھیل ختم ہو چکا ہے،قوم کو جھوٹ بول کر جذباتی تقریروں سے گمرانہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتھک کاوشوں نے پاکستان کو مثبت سمت ڈال دیا ہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا نام بھی مہذب ممالک میں شمار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔حکومت کا ہر قدم ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانا اشد ضروری ہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل
In the current situation, it is imperative to make the PML-N Youth Wing more active. Raja Talal Khalil, General Secretary, PML-N Youth Wing, Rawalpindi District
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کے تابع بنانے کے لیئے عوام کو پرچی کے استعمال کا آزادانہ حق اور ان کے فیصلے کو من و عن قبول کرنے میں ہے من پسند نتائج سے قائم حکومت اور ادارے منتخب ہوتے ہیں نہ ہی جمہوری قرار دیا جا سکتا ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی حقیقی بحالی کے لیئے میاں نوازشریف کی قربانیاں اور جدوجہد تاریخی ہے انجینئرڈ انتخابات مسائل کا حل نہیں بلکہ یہ مسائل میں اضافے کا موجب بنتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کو مزید مستحکم بنانے کے لیئے جلد تحصیل اور یوسی کی سطع پر تنظیمیں مکمل کی جائیں گی اور پارٹی کی جدوجہد میں شریک نوجوانوں کو عہدے دیئے جائیں گے موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانا اشد ضروری ہے۔
تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور ہیلتھ سپروائزر واجد حسین نے کلر سیداں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تین باربر شاپس اور دو چکن شاپس کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دئیے۔
Tehsil Health Inspector Raja Abdul Jabbar and Health Supervisor Wajid Hussain filed challans against three barber shops and two chicken shops
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور ہیلتھ سپروائزر واجد حسین نے کلر سیداں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تین باربر شاپس اور دو چکن شاپس کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دئیے۔تحصیل انسپکٹر کے مطابق باربر شاپس میں اوزار کی صفائی کے سٹلائزر موجودنہیں تھے جبکہ چکن شاپس میں بھی صفائی ستھرائی کے معاملات انتہائی گفتہ بہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر صفائی کے معاملات میں بہتری نہ آئی تو ان کی شاپس سر بمہر بھی ہو سکتی ہیں۔
ناصر کیانی کی ہمشیرہ برطانیہ میں انتقال کرگئیں
Sister of Nasir Kiyani of Samot passed away in UK
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ناصر کیانی کی ہمشیرہ برطانیہ میں انتقال کرگئیں نمازجنازہ بروز جمعرات دن تین بجے موضع سموٹ میں ادا کی جائے گی۔