DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; local administration continues takes action against encroachment of government land, A large number of citizens also gathered and protested.

کہوٹہ انتظامیہ کاسرکاری زمین واگزار کرانے کا سلسلہ جاری, شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی اور احتجاج کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کاسرکاری زمین واگزار کرانے کا سلسلہ جاری بھورہ حیال، علیوٹ دھپری میں ایک سو سے زاہد رقبے خالی کرانے کے بعد کہوٹہ شہر میں کاروائی کا آغاز کلر چوک میں سرکاری زمین پر تعمیر کیے گے پلازہ کے خلاف گزشتہ روز ساڑھے دس بجے کاروائی کرنی تھی اے سی کہوٹہ رابعیہ سیال، تحصیلدار انجم، نائب تحصیلدار ملک ریحان، پٹوار ی کہوٹہ راجہ فیصل، گرداور اور دیگر عملہ مشینوں سمیت موقع پر آ گیا دوکانداروں کو صبح بتایا گا کہ اپنی دوکانیں خالی نہ کیں اور پورا دن محکمہ ریونیو کا عملہ پولیس، سول ڈیفنس کے اہلکار اور دیگر عملہ موجود رہا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی اور احتجاج کیا انکا موقف تھا کہ ہمارے نقشے پاس ہیں رجسٹریاں ہیں چالین پچاس سال کا قبضہ ہے بغیر نوٹس اچانک یہ کاروائی کرنا مناسب نہیں بعدازاں اے سی کہوٹہ4بجے کے قریب موقع پر آ گئی اور آج 12بجے تک تاجروں کو وقت دیا گیا کہ وہ اپنی دوکانیں خالی کریں انھوں نے کہا کہ سرکاری زمین واگزار کرائیں گے لینڈ مافیا کے خلاف کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کریں گے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ اُن لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جن پٹواریوں تحصیلدار نے رشوت لیکر یہ غلط جگہ دی اور اُن لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جہنوں نے نمبر مختلف رجسٹری کر کے دیا اور قبضہ کسی اور جگہ کلر چوک اور لاری اڈہ کے قریب سرکاری جگہ پر کاروائی ہونے کے امکانات ہیں۔

Kahuta administration continues to relinquish government land. After clearing more than 100 areas in Bhora Hayal, Aliyot Dhapri, the operation in Kahuta city will started. AC Kahuta Rabia Sial, Tehsildar Anjum, Naib Tehsildar Malik Rehan, Patwari Kahuta Raja Faisal, Gardawar and other staff including machines came to the illegaly held land and told the shopkeepers in the morning to vacate their shops. Civil Defense personnel and other staff were present. A large number of citizens also gathered on the spot and protested. They said that they have maps, registers, forty-five years of occupation. It is not appropriate to take this action suddenly without notice. AC Kahuta arrived on the scene at around 4 pm and traders were given time till 12 noon today to vacate their shops. The people have asked that action should also be taken against those who are Patwaris The Tehsildar took this bribe and gave this wrong land and action should also be taken against those who registered different numbers and occupied another place near Kallar Chowk and Lari Ada.

بریسٹر سعدیہ خاقان عباسی کو بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہو نے مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری

Barrister Sadia Khaqan Abbasi congratulated on her unopposed election as Senator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بریسٹر سعدیہ خاقان عباسی کو بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہو نے مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری۔سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد اور ظریف راجا کی طرف سے مبارکباد۔پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق ایم این اے ملک ابرار،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،ممبر سینسر بورڈ محمد ظریف،سنیئر نائب صدر راولپندی مسلم لیگ ن قاضی وقار،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم اختر اور نائب صدر طیب قریشی نے بریسٹر سعدیہ خاقان عباسی کی رہائش گاہ جا کر ان کو بلا مقابلہ سینیٹرمنتخب ہو نے مبارکبادپیش کی اورسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو جناب میاں محمد نواز شریف کا دلیری کے ساتھ کھڑے ہونے پر اور ان کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مہمان خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیراور انکی پوری ٹیم کو بہترین صحافتی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ

Special Guest President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer and his entire team were awarded the Best Performance Award for Best Journalistic Services.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
فنکاروں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا اور نہ صرف سبق اموز ڈراموں کو پیش کر کے ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی کامیوں کی نشاندہی کی بلکہ خطہ پوٹھوہار کی ثقافت کو بھی زندہ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس مشکل دور میں انھوں نے عوام کو بہترین تفریح کا موقع بھی فراہم کیا جہاں تھکے ہارے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے بعد عوام اپنی فیملی کے ہمراہ آرٹ کونسل میں آ کر اپنے دکھوں کو خوشیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آرٹ کونسل راولپنڈی میں پنجاب کے نامور فنکار سنگلر بابر عباس کی جانب ڈرامہ سب پھڑے جان گے کے موقع پر مہمان خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سکرٹری اصغر حسین کیانی،سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان نے کیا جبکہ انکے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، اختشام کیانی، عاصی جنجوعہ، راہنما یوتھ ونگ پی ٹی آئی سکندر ستی بھی تھے اخر میں راجہ عمران ضمیر، اصغر حسین کیانی اور انکی پوری ٹیم کو بہترین صحافتی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ ارسلان کیانی کو ڈرامہ میں بہتریں ایکٹنگ پر شیلڈ دی گئی چیف گیسٹ راجہ عمران ضمیر اور دیگر مہمانان گرامی اور صحافیوں نے فنکاروں میں ایوارڈ تقسیم کیے اس موقع پر عباس ننھا، لبنہ، ریحا، سنی و دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہال میں لوگوں نے خوب داد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button