AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; The people of Union Council Cannailly congratulated the promising student Hafiz Mohammad Mubashir on this honor and excellent performance.

یونین کونسل کنیلی کے عوام نے ہونہار طالب علم حافظ محمدمبشرکواس اعزاز اورشاندار کارکردگی پردلی مبارک بادپیش

چکسواری (اللہ دتہ بسمل,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) رراہ جاگیر یونین کونسل کنیلی کے ممتا ز سماجی راہنماچودھری محمداکبر کے فرزندحافظ محمدمبشرکااعزاز ہونہارطالب علم نے میٹرک سالانہ امتحان 2018ء میں طلب گروپ علم وادب میں آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کیاتھاوزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات واعزازات میں گولڈمیڈیل حاصل کیاپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر2چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل نمبردار چودھری محمدشفیق اوریونین کونسل کنیلی کے عوام نے ہونہار طالب علم حافظ محمدمبشرکواس اعزاز اورشاندار کارکردگی پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورعلاقہ کانام روشن کرنے پرخراج تحسین پیش کیاہے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)) متا ثرین منگلا ڈیم نیوٹاؤن چکسواری کے مکینوں نے حکومت آ زاد کشمیر اور محکمہ امور منگلا ڈیم کے وعدوں سے تنگ آ کر اپنی مدد آپ کے تحت نیوٹاؤن چکسواری کے مسائل حل کرنے کی ٹھان لی نیوٹاؤن چکسواری کے قبرستان کی دیوار پر لاکھوں روپے اخراجات آ ئیں گے متاثرین منگلا ڈیم چکسواری کے لوگوں نے میڈیا نمائندگان کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے قبرستان کی دیوار کی افتتاحی تقریب میں حا جی چودھری محمد راسب چودھری ظفر اقبال چودھری عمران محمود نظامی جاوید اقبال حاجی افسر منیر ٹھیکیدار حاجی عبدالغفور نے کہا کہ ہم یہاں بے یارو مدد گار ہیں ہمارا نہ تو کوئی حکومتی نمائندہ حال پوچھنے آتا ہے نہ کوئی محکمہ کا اہلکار اور نہ ہی حلقے کا نمائندہ جو چالیس سال سے ووٹ لے رہے ہیں ووٹ لینے سے قبل پاؤں پڑ ھ جاتے ہیں جب ان کا مطلب نکل جاتا ہے پھر پانچ سال تک نظر نہیں آتے نیوٹاؤن میں مسائل ہی مسائل ہیں ہم اور جانور اکھٹے پانی پتے ہیں سٹی سے پانی ملتا ہی نہیں ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بجلی کی ہر وقت آنکھ مچولی جاری رہتی ہے قبرستان میں وضو کیلئے کوئی غسل خا نہ یا ٹائلٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت آ زاد کشمیر محکمہ امور منگلا ڈیم اور حلقہ نمبر دو کے نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیوٹاؤن چکسواری کے جلد از جلد مسائل حل کئے جائیں ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محکمہ زراعت سرکل چکسواری یونین کونسل فیض پورشریف (ڈھانگری بالا)میں کسانوں کوفصل کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کے لئے مفید معلومات دی جارہی ہیں جدیداورسائنسی طریقوں سے سبزیوں اورفصلوں کی کاشت کروائی جارہی ہے اس دفعہ یونین کونسل فیض پورشریف میں فصل ربیع بالخصوص گندم کی پیداوار زیادہ ہوگی کیونکہ سپرے کے ذریعے جڑی بوٹیوں کوکنٹرول کرنے کے لئے موثراقدامات کے جارہے ہیں محمدعنصرانچارج محکمہ زراعت توسیعی مرکز فیض پورشریف کی کارکردگی پریونین کونسل فیض پورشریف کے زمیندار اورکسان مطمئن ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button