DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Passengers on Coaster running between Kallar Syedan to Raja Bazaar are being disgraced by AC Coaster Service

کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کوسٹر کو اے سی کوسٹر سروس کے ہاتھوں رسوا ہو رہے ہیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کوسٹر کو اے سی کوسٹر کہا جاتا ہے جس کا افتتاح سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کیا تھا کبھی یہ تیز رفتار اور آرام دہ سروس تھی اج یہ کسی عذاب سے کم نہیں کلرسے راولپنڈی یہ ویگن سروس کے تیس چالیس منٹ بعد پہنچتی ہے اس میں سوار ہوجائیں تو سفر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا آج کل اس اے سی کوسٹر کی بسوں میں بند شیشوں کی بجائے ہوادار شیشے نصب کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر گاڑیوں کے شیشے ہر وقت کھلے رہتے ہیں مگر یہ کرایہ ا ے سی سروس کا وصول کرتے ہیں راولپنڈی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور کلرسیداں میں سٹی ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اس سروس کے بند شیشوں کی جگہ ہوادار شیشے نصب کیئے گئے ہیں اور کرایہ اے سی کا وصول کیا جاتا ہے مگر کمال حیرت کی بات ہے کہ آر ٹی اے راولپنڈی اور کلر سٹی ٹریفک پولیس دونوں کو ان گاڑیوں کے کھلے شیشے نظر ہی نہیں آتے اور مسافر کوسٹر سروس کے ہاتھوں رسوا ہو رہے ہیں اور کوئی اس بے لگام سروس کو قانون کے تابع بنانے کے لیئے سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

Kallar Syedan; The AC coaster bus service running between Kallar Syedan to Raja Bazaar Rawalpindi which was inaugurated by former Home Minister Chaudhry Nisar Ali Khan. It was once a fast and comfortable service. Today it is no less than a torment. Now days, instead of closed windows, air-conditioned windowswhich were installed in the buses of this AC coaster, But the windows of most vehicles remain open at all times. In the presence of Secretary Regional Transport Authority in Rawalpindi and City Traffic Police in Kallar Syedan, but Surprisingly, both RTA Rawalpindi and Kallar City Traffic Police ignore open windows of these vehicles and the passengers are being humiliated by the coaster service and no one is serious about making this unrestrained service subject to law.

جی ٹی روڈ پر گیگا مال کے باہر موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ

One wheeling on motorcycles outside Giga Mall on GT Road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دارالحکومت کے نواح میں قانون کا کس قدر احترام کیا جاتا ہے اس کی ایک جھلک پیر کے روز دن تین بجے جی ٹی روڈ پر گیگا مال کے باہر دیکھنے کو ملی جہاں نہ صرف نوجوان رش کے اوقات میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے میں مصروف تھے وہیں ایک موٹرسائیکل کے دونوں اطراف ایک ایک نوجواں سوار ہو کر مختلف کرتب دکھا رہے تھے اور یہ منظر جی ٹی روڈ پر سینکٹروں لوگوں اور مسافروں نے دیکھا لوگ ان کی فلم بندی بھی کرتے رہے مگر کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے یا ٹریفک پولیس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور منچلے نوجوانوں نے جی ٹی روڈ پر اودہم مچائے رکھا وہ بار بار قانون کا مذاق اڑاتے رہے مگر انہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گاؤں ڈھوک بابا گوہر سے چوہدری امتیاز حسین،ٹکال سے حاجی شوکت رضا،کلرسیداں سے اکرام الحق قریشی،مسعود بھٹی،پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر نے مصریال جا کر معروف صحافی اور تجزیہ نگار الحاج محمد نواز رضا،طارق سمیر اور دیگر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button