DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Construction of road from Motor Chowk to Slaughterhouse Chowk Kahuta begins under supervision of Political leaders

مٹور چوک سے ذبح خانہ چوک کہوٹہ تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا سیاسی قائدین نے اپنی نگرانی میں کام شروع کروا دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مٹور چوک سے ذبح خانہ چوک کہوٹہ تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا سیاسی قائدین نے اپنی نگرانی میں کام شروع کروا دیا تفصیلات کے مطابق پچھلے 8 سال سے مٹور چوک سے ذبح خانہ چوک کہوٹہ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس سے ٹرانسپورٹروں سمیت شہریوں کو تکلیف تھی خاص کر بارش میں تو یہاں سے گزرنا محال تھا جس پر صداقت علی عباسی ایم این اے اور راجہ صغیر احمد ایم پی اے کی خصوصی گرانٹ سے سڑک کی تعمیر کا آغاز ہوا سڑک کی تعمیر کا افتتاح ایم پی اے راجہ صغیر احمد کوآرڈینیٹر NA/57 قدیر عباسی صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور بریگیڈیئر ر جاوید ستی صاحب نے کیا افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں دعائے خیر کی گئی سڑک کے افتتاح کے موقع پر راجہ صغیر احمد قدیر عباسی اور راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوا کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں کہوٹہ شہر کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا کہوٹہ شہر کو کھنڈر بنا کر ہمارے حوالے کیا گیا اب ہماری حکومت کروڑوں روپے کے فنڈ سے کہوٹہ شہر کو ماڈل شہر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا تمام محکمے اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں بہت جلد کہوٹہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 8 کروڑ کے ٹینڈرز لگنے والے ہیں اگلے مالی سال میں کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 23 کروڑ روپے بجٹ میں رکھیں جائیں گے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھوٹے پراپیگنڈے ناکام ہو چکے ہیں اب عوام کی فلاح و بہبود کا دور ہے۔

Kahuta; Construction of road from Motor Chowk to Slaughterhouse Chowk Kahuta has started. Political leaders have started the work under their supervision. It was difficult to pass through here especially in the rain the road was in such a bad situation. The construction of the road started with the special grant from Sadaqat Ali Abbasi MNA and Raja Saghir Ahmed MPA. The construction of the road was inaugurated by MPA Raja Saghir Ahmed, Coordinator NA / 57 Qadeer Abbasi President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan and Brigadier R Javed Satti Sahib attended the inauguration ceremony. Hundreds of citizens including PTI officials and workers attended the inauguration ceremony. Raja Saghir Ahmad Qadeer Abbasi and Raja Waheed Ahmad Khan while talking to media said that Kahuta city was deliberately left behind during PPP and PML-N era. Kahuta city was turned into ruins and handed over to us. Now our government Development projects are trying to make Kahuta a model city with a fund of crores of rupees There will be no compromise on quality and quantity. All departments should fulfill their responsibilities in an efficient manner. Tenders of Rs. 8 crore for development projects of Kahuta city are going to be issued soon. The false propaganda of PML-N and PPP has failed. Now is the time for the welfare of the people.

حلقہ نمبر 4آزاد کشمیر کے کہوٹہ، پنڈی میں رہائشی اعوان قبیلے نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا

Constituency No. 4 Azad Kashmir’s Kahuta, Pindi resident Awan tribe announced full support for former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ نمبر 4آزاد کشمیر کے کہوٹہ، پنڈی میں رہائشی اعوان قبیلے نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا۔الیکشن جب بھی ہوئے ہم اپنا ووٹ کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کو دیں گئے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دھپری کے مقام پرصوبیدار ملک رشید، صوبیدار اسراہیل،صوبیدار ملک فاروق،ملک جمیل، ملک ارشداور دیگر کے ایک جلسے کا اہتمام جس میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، ملک بابر اعوان حلقہ سہنسہ آزاد کشمیر،امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ عمران ستارجنجوعہ،ڈاکٹر ملک ریاض، ڈاکٹر ملک عبد الجبا ر، ملک عبد القیوم، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ مجیب اللہ ستی، راجہ توقیر شبیر،یم ذوالفقار ستی،صوبیدار فارص عباسی، اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر حلقہ نمبر 4آزاد کشمیر کے کہوٹہ، پنڈی میں رہائشی اعوان قبیلے نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان میں وہ تمام اوصاف پائے جاتے ہیں جو کہ ایک لیڈر میں ہونے چاہے کرنل محمد شبیر اعوان نے 2008کے الیکشن میں کامیاب ہو کر 90کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے تھے جو موجودہ دور کے حساب ے اربو ں روپے کے کام بنتے ہیں وہ شریف نفس عظیم انسان ہیں انشاء اللہ ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن، من،دھن نچھاور کر یں گئے آخر میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

عبد القدوس عباسی کی سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات۔ بلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

Abdul Qudoos Abbasi meets Sadia Khaqan Abbasi and Congrates her on being elected unopposed senator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عبد القدوس عباسی کی سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات۔ بلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔گذشتہ روزانجمن اتحاد عباسیہ کے نائب صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی نے مسلم لیگ ن کی طرف سے بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے والی محترمہ سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے سعدیہ خاقان عباسی کوبلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ سعدیہ خاقان عباسی ہمارے قاہد محترم خاقان عباسی شہید کی صاحبزادی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور ہمارے کی آن و شان ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کو بلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایم سی کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج

MC Kahuta’s Negligence leads to encroachment mafia rule in Kahuta city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم سی کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج پیدل چلنا عذاب بن گیا، شہر بھر میں ریڑھیوں کی بھر مار شہر کی ہر دوکان کے آگے کوئی نہ کوئی ریڑھی لگائے بیٹھا ہوا ہے ان افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے زمہ دار محکمے کے بعض ملازمین “مال پانی”لے کر خاموش اہلیان علاقہ نے کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر ملک کی وہ واحد تحصیل ہے جہاں کی تمام انتظامہ من مر ضی کر تی کیونکہ ان کو پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے دفاتر میں 10سے پہلے نہیں آتے جب تمام محکموں میں عملہ مقامی ہے جو اپنی ذاتی ناراضگیوں کی آڑ میں عام سے کو تنگی کا ناچ نچا رہے ہیں ایم سی کہوٹہ کے آفس کے باہر مونگ پھلی والے ریڑھی لگائی ہوئی سب کو نظر آتا ہے مگر ایم سی کہوٹہ کاکوئی بھی افسر کا اہلکار اس کو نہیں پوچھتا اہلیان علاقہ نے کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button