Kallar Syedan; Senator Mushahidullah Khan sudden death deprived the country of a guardian of democracy, Mohammad Zarif Raja
سینیٹر مشاھد اللہ کی ساری زندگی جمہوریت اور جمہوری اصولوں اور رویوں میں بسر ہوئی ان کی اچانک وفات سے ملک ایک جمہوریت کے پہریدار سے محروم ہو گیا,محمد ظریف راجا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سینیٹر مشاھد اللہ آمریت کے سائے تلے سیلیکٹڈ کے لیئے درس کی حیثیت رکھتے تھے جن کی ساری زندگی جمہوریت اور جمہوری اصولوں اور رویوں میں بسر ہوئی ان کی اچانک وفات سے ملک ایک جمہوریت کے پہریدار سے محروم ہو گیا ان۔کی رحلت پر ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والا ہرایک شخص مغموم تھا یہ کلرسیداں کے لیگی رہنما محمد ظریف راجا سے گہری دوستی رکھنے کے باعث کئی بار کلرسیداں بھی آئے یہاں ان کا ایک بڑا حلقہ احباب تھا جو ان کی سینٹ میں تقاریر پر انتہائی مطمئن اور لطف اندوز ہوتا تھا انہوں نے گزشتہ برس بھی کلرسیداں میں لیگی کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، حاجی طارق تاج،سابق بلدیاتی چییرمینوں محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،راجہ فیصل منور،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،شاہد گجر اور دیگر نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشاھد اللہ خان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی یہ مسلم لیگ ن اور جمہوریت کا بڑا اثاثہ تھے۔
Kallar Syedan; Senator Mushahidullah was a lesson for the elected under the shadow of dictatorship whose entire life was spent in democracy and democratic principles and attitudes. His sudden death deprived the country of a watchdog of democracy. Everybody who believed in democracy in Kallar Syedan was saddened. He came to Kallar Syedan many times due to his close friendship with Muhammad Zarif Raja. He also addressed the PML-N workers in Kallar Syedan last year. PML-N Kallar Syedan City President Chaudhry Akhlaq Hussain, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mehmood, Haji Tariq Taj, former local body chairmen Muhammad Zubair Kayani and Zafar Abbas. Mughals, Raja Faisal Munawar, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, Shahid Gujjar and others expressed deep sorrow over his death and said that Mushahidullah Khan will always missed.
مستقبل میں جب بھی ہمارے خطے کی تاریخ لکھی جائے گی تو مشاہد اللہ خان کا نام ٹیپو سلطان کے نام کے ساتھ لیا جائے گا۔ انجنئیر قمر الاسلام راجہ
Whenever the history of our region is written in the future, the name of Mushahidullah Khan will be taken along with the name of Tipu Sultan. Engineer Qamar-ul-Islam Raja
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نا ئب صدر سابق رکن اسمبلی انجنئیر قمر الاسلام راجہ نے سینئٹر مشاہد اللہ خان کی رحلت پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مستقبل میں جب بھی ہمارے خطے کی تاریخ لکھی جائے گی تو مشاہد اللہ خان کا نام ٹیپو سلطان کے نام کے ساتھ لیا جائے گا۔انہوں نے ہمیشہ شیر کی ایک دن کی زندگی کو گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر قرار دیا یہ انتہائی وفا شعار انسان تھے جو کبھی گرم ہوا کے جھونکے کے ساتھ بلوں میں گھسے اور نہ ہی اپنے ممدوح کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے اقتدار کا انتظار کیا۔یہ ہمیشہ دلیروں کے ساتھ رہے یہ ایک سفید پوش سیاست دان تھے جن کے نہ تو ڈیرے چلتے تھے نہ ہی وہ روٹی شوٹی کھلاتے تھے۔ان کا کوئی انتخابی حلقہ بھی نہ تھا اوائل عمر کراچی میں بسر کی اور پھر اسلام آباد کے مقین ہوئے۔ان کا نام تاریخ میں ایک جمہوریت پسند کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر/اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی چوکپنڈوری بازار میں تجاوزات مافیاکیخلاف کارروائی۔
Administrator / Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramisha Javed Awan’s action against encroachment mafia in Chowk Pandori Bazaar.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈمنسٹریٹر/اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی چوکپنڈوری بازار میں تجاوزات مافیاکیخلاف کارروائی۔اس دوران انہوں نے متعدد کانداروں کا سامان جو سڑک اور فٹ پاتھ پر پڑا ہوا تھا کو بحق سرکار قبضہ میں لے لیاجبکہ متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے بھی کئے۔روڈ کے اطراف میں ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ کو مزید تنگ کر دیا تھا جس پر ایڈمنسٹریٹر نے انچارج سٹی ٹریفک پولیس عمران نواب خان کو روڈ کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔ایڈمنسٹریٹر نے اس موقع پر دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ فٹ پاتھ پر سامان رکھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے بنائے گئے ہیں۔چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر، انسداد انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری،ٹریفک اورپولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔
چیف ٹریفک پولیس راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے پیدل چلنے والے افراد کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی
Chief Traffic Police Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal issued advisory for pedestrians
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چیف ٹریفک پولیس راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے پیدل چلنے والے افراد کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔انہوں نے اس موقع پر سڑک پر پیدل چلنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ فٹ پاتھ کا استعمال کریں۔بچوں کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کریں،سڑک کراس کرنے سے قبل دائیں بائیں اور پھر دائیں طرف دیکھنے کے بعد تحمل سے سڑک کو عبور کریں۔ہمیشہ سڑک کے دائیں طرف چلیں تا کہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو باآسانی دیکھا جا سکے۔سڑک پار کرنے کیلئے اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کا استعمال کیا جائے،اگر اوور ہیڈ برج یا انڈر پاس کی سہولت موجود نہ ہو تو ٹریفک سگنل بند ہونے پر سڑک کو کراس کیا جائے۔چلتی ٹریفک کے درمیان کبھی بھی سڑک کو عبور کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور نہ ہی بھاگ کر سڑک کراس کی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ روڈ حادثات کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جس کیلئے روڈیوزر کو چاہئے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور دوران ڈرائیونگ پیدل چلنے والوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھیں۔
روات پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث لالو افغانی گینگ کے 04 ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا
Rawat police recovered weapons and stolen goods from 04 accused of Lalu Afghani gang involved in robbery and murder after identification parade.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث لالو افغانی گینگ کے 04 ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی روات پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث لالو افغانی گینگ کے 04 ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد اسلحہ و مال مسروقہ برآمدکر لیا، دوران تفتیش ملزمان سے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ جبکہ دیگر مقدمات میں مال مسروقہ کرولا کار، 6 موبائل فونز اور 54 ہزار روپے کا دیگر مال مسروقہ برآمدہوا، گرفتار ڈاکوؤں سے دیگر مقدمات میں مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے تفتیش کی جارہی ہے
ا ند ر و ن شہر کی بجلی کی تا ر یں چھتو ں کو چھو نے لگی کسی بھی وقت حا دثے کا خطر ہ و ا پڈا ا حکا م کے نو ٹس میں ہو نے کے با و جو د تا حا ل کا م نہ ہو سکا
The city’s power lines began to touch the rooftops
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ا ند ر و ن شہر کی بجلی کی تا ر یں چھتو ں کو چھو نے لگی کسی بھی وقت حا دثے کا خطر ہ و ا پڈا ا حکا م کے نو ٹس میں ہو نے کے با و جو د تا حا ل کا م نہ ہو سکا با ر با ر نو ٹس میں لا نے کے بعد بھی مقا می د فتر نے کا م نہ کر نے کی ٹھا ں ر کھی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ا ند ر و ن شہر محلہ بلا ل مسجد کی بجلی کی تا ر یں عر صہ د ر ا ز سے مکا نو ں کی چھتو ں کو چھو ر ہی ہیں جس کی و جہ سے کسی بھی و قت کو ئی بڑ ا حا دثہ رو نما ہو سکتا ہے مقا می عملہ و ا پڈ ا نے تا ر و ں کو ہٹا نے کے لیے ڈ نڈ و ں کا ا ستعما ل کیے ہیں مگر مستقل حل کی بجا ئے عا ر ضی ڈ نڈ و ں سے ڈ نک ٹپا ؤ پا لیسی پر کا م کیا جا ر ہا ہے ا ہل محلہ سا بق بلد یہ ممبر عا طف ا عجا ز بٹ،محمد فیا ض کیا نی،سر د ا ر ا شتیا ق،کا شف ا قبا ل،ا ر شد محمو د،محمد ا عجا ز ا و ر د یگر نے ا حکا م با لا سے چھتو ں کو چھو تی تا ر و ں کو تبد یل کر کے فو ر کو ر کیبل ڈا لنے کا مطا لبہ کیا ہے تا کہ ا ند ر و ن شہر کی آ با د ی محفو ظ ر ہ سکے۔
گھر میں پڑی کمیٹی کی رقم پچاس ہزار روپے غائب,عبدالنعیم کیانی سکنہ موہڑہ روپیال
Committee savings Rs. 50,000 in the house is missing , Abdul Naeem Kayani resident of Mohra Rupial
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عبدالنعیم کیانی سکنہ موہڑہ روپیال داخلی چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گاؤں گیا ہوا تھا،گھر واپس آیا تو دیکھا کہ کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور کمروں کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال سامان کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر میں پڑی کمیٹی کی رقم پچاس ہزار روپے غائب تھی۔