DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The inauguration of TBS by senior officers of Sui Southern Gas Department and Raja Khurshid Satti was warmly welcomed by the people of the area.

محکمہ سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ افسران اور راجہ خورشید ستی کا ٹی بی ایس کا افتتاح عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا۔

مٹور:نمائندہ وپوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کی نشاندہی اور کاوشیں رنگ لے آئیں تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ خورشید ستی کا فوری ایکشن TBSکو مکمل فعال کر دیا گیا محکمہ سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ افسران اور راجہ خورشید ستی کا ٹی بی ایس کا افتتاح عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا۔ تفصیل کے مطابق کئی سالوں سے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر کا شدید مسلہ تھا جس پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی اور ایم این اے صداقت عل عباسی کی خصوصی کاوشوں سے پنجاڑ چوک کے قریب ٹی بی ایس لگایا اور دونوں اطراف سے آنے والے گیس پائپ لائن کو ملا دیا گیا جسکی وجہ سے دوھپری، پلنگڑی، بحریہ ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، عظیم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر کا مسلہ حل ہو گیاTBSکے افتتاح کے موقع پر جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، راہنما پی ٹی آئی راجہ مجیب اللہ ستی،سابق صدر یوتھ ونگ، سردار ارشد مجید، سیکرٹری اطلاعات تضرف ستی، یوتھ ونگ کے راہنما ناصر نذیر ستی، ولید کیانی، تنویر ستی، طاہر ستی اور عوام علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ محکمہ گیس کے سعد محمد انجینئر، گلتاسب ڈسٹری بوشن آفیسر اور دیگر عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے بریفنگ دی اس موقع پر عوام علاقہ نے راجہ خورشید ستی کی طرف سے ٹی بی ایس لگوانے اور دیگر مسائل حل کرنے پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ راجہ خورشید ستی نے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ اورانکی پوری ٹیم کو مثبت انداز میں مسائل اجاگر کرنے پر تعریف کی جبکہ آخر میں دعا حافظ اشتیاق نے کروائی اور افتتاح کیا گیا۔

Kahuta; Tehsil President Pakistan Tehreek-e-Insaaf (PTI) Raja Khurshid Satti’s immediate action has made TBS fully operational. ۔ According to the details, gas pressure in Kahuta city and its environs has been a serious issue for many years. The pipeline was merged due to which the problem of gas pressure in Dohpri, Palangari, Bahria Town, Faisal Town, Azeem Town and other areas was solved. General Secretary Raja Altaf Hussain, Leader PTI Raja Mujeebullah Satti on the occasion of inauguration of TBS. Former President Youth Wing, Sardar Arshad Majeed, Information Secretary Tazraf Satti, Youth Wing leaders Nasir Nazir Satti, Waleed Kayani, Tanveer Satti, Tahir Satti and the people of the area were present in large numbers while Saad Muhammad Engineer of Gas Department, Gultasib Distribution. Officers and other staff were also present who gave a briefing on the occasion. The people of the area paid tributes to Raja Khurshid Satti for installing TBS and resolving other issues. Raja Khurshid Satti, President Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Additional General Secretary Kabir Ahmed Janjua and his entire team for highlighting the issues in a positive manner while at the end the prayer was offered and inaugurated by Hafiz Ishtiaq.

کہوٹہ ذبحہ خانہ سڑک پر غیر معیاری کام کیچڑ میں کنکریٹ ڈالنے پر برگیڈئیر(ر) جاوید ستی نے کام رکوا دیا۔

Brigadier (retd) Javed Satti halted work on Kahuta slaughterhouse road for substandard work being carried out

مٹور:نمائندہ وپوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ ذبحہ خانہ سڑک پر غیر معیاری کام کیچڑ میں کنکریٹ ڈالنے پر برگیڈئیر(ر) جاوید ستی نے کام رکوا دیا۔تفصیل کے مطابق ذبح خانہ سڑک پر زبح خانہ کہ قریب غیر معیاری کام کیا جا رہا تھاشیٹرنگ ڈال کر کیچڑ اور مٹی میں کنکریٹ ڈالی جا رہی تھی برگیڈئیر(ر) جاوید ستی موقع پر پہنچ کر کام رکوا دیا اس موقع پر کہوٹین یوتھ کے ناصر راجہ اور سفیر سیفی بھی ہمراہ تھے برگیڈئیر(ر) جاوید ستی نے منتحب نمائندگان مقامی قائدین اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ اپنی نگرانی میں کام کروایا جائے اور اسکو معیاری بنانے کے لیے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں وگرنہ یہ سڑک بنتے ہی ٹوٹ جائے گی جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہو گا بلکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ضائع ہونگے۔ پریس کلب کہوٹہ کی ٹیم کا فنڈز دینے پر منتحب نمائندگان کا شکریہ اور مطالبہ کیا کہ سڑک کو اپنی نگرانی میں معیاری بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button