Kallar Syedan; Two flour mills have their wheat quota cancelled by Food department
کلرسیداں میں سستے آٹے کی فراہمی میں فلور ملز کی جانب سے خرد برد کی اطلاعات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر محکمہ فوڈ نے دونوں ملوں کا گندم کوٹہ منسوخ کردیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں سستے آٹے کی فراہمی میں فلور ملز کی جانب سے خرد برد کی اطلاعات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر محکمہ فوڈ نے دونوں ملوں کا گندم کوٹہ منسوخ کردیا سیکرٹری گڈ گورنس نمبردار انصر محمود حکومتی سستے آٹے کی فراہمی میں خوردبرد سامنے لے آئے جس پر فوڈ انسپکٹر محمد زبیر نے انکوائری کی جس کے نتیجے میں جمیل ملزاور وی آئی پی مل روات کی گاڑیوں میں مل انتظامیہ کی ملی بھگت سے زیادہ کوٹہ کی پرچی لے کر کم بیگ فراہم کرتے رہے جس پر اے سی کلر سیداں رمیشا جاوید نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو مذکورہ ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کیساتھ ساتھ سبسڈائزڈ آٹے کا کوٹہ بند کرنے کی سفارش کی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دونوں ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کا کوٹہ بند کر دیا اور دونوں مل مالکان کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
Kallar Syedan; Food department has cancelled wheat quota of flour mills by Food Inspector Muhammad Zubair, It is alleged that Jamil Mills and VIP Mills continued to provide less bags. AC Ramisha Javed. Recommended to the District Food Controller to issue show cause notices to the said mills and to close the quota of subsidized flour. As a result, the District Food Controller issued show cause notices to both the mills and closed their quotas. Heavy fines have also been imposed.
اشتہاری ملزم کی درخواست ضمانت مسترد،گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی
The bail application of the accused was rejected and the arrest could not be made
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اشتہاری ملزم کی درخواست ضمانت مسترد،گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی معروف قانون دان ملک محمد طاہر ایڈووکیٹ کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں آفتاب احمد رائے کی عدالت میں ملزم احتشام الرحمان سکنہ ڈھوک سنگال نے ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کے لیئے درخواست دے رکھی تھی عدالت نے ملک طاہر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست خارج کردی مگر ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ملزم کے خلاف محمد فیاض سکنہ ڈھوک سنگال نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد نے 15 مارچ سے تعلیمی سیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا
Abrar Ahmed, President, All Pakistan Private Schools Association, Rawalpindi Division, announced the commencement of the academic session from March 15.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد نے 15 مارچ سے تعلیمی سیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا۔کتابیں تبدیل نہیں کی جائیں گی تا ہم انہی کتابوں کو بچوں میں ایکسچینج کیا جائے گا۔ ایپسما واحد ایسی تنظیم ہے جس کیخلاف 15 ایف آئی آرز درج ہیں۔کورونا سے متاثرہ بچوں کو فیسوں میں 20 فیصد کی مد میں ساٹھ ارب کا ریلیف دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ایپسماتحصیل کلر سیداں کے صدر سید زبیر علی اور جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل صدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر پہلے لاوارث تھا مگر جب سے ایپسما وجود میں آیا ہے اس سے بہت سارے مسائل حل ہو گئے ہیں۔تنظیمیں کچھ نہیں ہوتی مگر اس کے نظریات اور افکار زندہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران 15 ہزار تعلیمی ادارے بند ہو گئے جس کی وجہ سے ہمیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے حکومت کا آسان ہدف ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ہمیں رجسٹریشن منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،جس کی وجہ سے ہمارے تعلیمی ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔ہمارے سروں کیاوپر خطرات منڈلا رہے ہیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ پبلشرز کو ٹرک کی سرخ بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔کتب کبھی بھی وقت سے پہلے فراہم نہیں کی جاتیں۔تنظیم نے اپنی محنت سے ادارے کے نام کو زندہ رکھاہوا ہے۔آن لائن سسٹم سے ہم سب شکنجے میں آ گئے ہیں جس کی وجہ سے اب سوشل سکیورٹی اور ٹیکس سسٹم کو چھپا مشکل ہو گیا ہے۔ٹی ایم اے کے حدود میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں کو کمرشلائز کیا جا رہا ہے۔ایف بی آر ہمیں اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے،آئندہ آنے والے دنوں میں کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واحد ہماری تنظیم ہے جسے ہر طرف سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اثاثے بیچ کر ہم نے اپنے اداروں کو بچایا ہے۔
بشندوٹ کی 21 سالہ لڑکی کی تین دن قبل منگنی ہوئی تھی جو ٹوٹنے پرلڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی
A 21-year-old girl from Bishondote committed suicide after breakup of her engagement
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— 21 سالہ دوشیزہ نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دی۔پولیس کے مطابق داخلی بشندوٹ کی 21 سالہ لڑکی کی تین دن قبل منگنی ہوئی تھی جو ٹوٹنے پرلڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔
مکانوں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں۔
Power lines running through the roofs of houses can cause a major tragedy at any time.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مکانوں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا کے رہائشی محمد فاروق نے ایکسین واپڈا روات سرکل کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں یونین کونسل کنوہا کی ڈھوک اللہ دتہ نمبردار کا رہائشی ہوں۔میرے مکان کی چھت سے بجلی کی مین تاریں گزر رہی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہیں اور جو کسی بھی وقت کسی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے ان خطرناک تاروں کو فوری طور پر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔
کلر سیداں گھر کے باہر اپنا موٹر سائیکل کھڑا آوارہ لڑکوں میں سے کسی نے چوری کیا
Motorbike stolen from outside the home mohalla main bazaar
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— محمود مغل نے پولیس کو بیان دیا کہ صبح 8 بجے کے قریب محلہ مین بازار کلر سیداں گھر کے باہر اپنا موٹر سائیکل کھڑا کیا جسے نامعلوم شخص یا اشخاص نے چوری کر لیا ہے۔مجھے شک ہے کہ گلی میں آوارہ لڑکوں میں سے کسی نے چوری کیا ہے۔