DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Warm welcome reception held for Master Usman Khalid by fellow teachers

ماسٹرعثمان خالد کے اعزاز میں پرخلوص استقبالیہ کااہتما م

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ محمدشبیرخان (ر) مدرس نے ماسٹرعثمان خالد کے اعزاز میں پرخلوص استقبالیہ کااہتما م کیاجس میں حاجی چودھری محمدیونس (ر) بینک منیجرحاجی چودھری محمدسلیم حاجی محمدرفیق (ر) بینک منیجر محمدعجائب اے ای او چکسوار ی راجہ حق نواز خان چودھری محمدمحمود اور خواجہ محمداحتشام نے شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب کے میزبان راجہ محمدشبیر خان نے تقریب میں شرکت کرنے پرتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیااس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی ماضی کے نامور کرکٹراوراستاد ماسٹرخواجہ عثمان خالد نے حاجی راجہ محمدشبیر خان (ر) معلم کی جانب سے پرخلوص استقبالیہ تقریب کے اہتمام انصرام پردلی شکریہ اداکیا اورکہاکہ مجھے یہ خلوص ہمیشہ یادرہے گا جس کااظہارحاجی راجہ محمدشبیر خان نے کیاہے۔

Chakswari, AHK; Raja Mohammad Shabbir Khan (R) Teacher hosted a hearty reception in honor of Master Usman Khalid. Raja Mohammad Shabir Khan, the host of the reception, thanked all the guests for attending the function. I will always remember this sincerity expressed by Haji Raja Muhammad Shabbir Khan.

Muhammad Ali Asghar Former Parliamentary Candidate British Parliament and Human Rights Lawyer Welcomes New York State Legislative Assembly Kashmir Resolution

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمدعلی اصغر سابق پارلیمانی امیدواربرطانوی پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے وکیل نے نیویارک اسٹیٹ قانون سازاسمبلی کی کشمیر قرارداد کاخیر مقدم کیاہے جس میں گورنراینڈریو کوومو سے 5فروری کویوم کشمیر منانے کامطالبہ کیاگیاتھا قرار داد میں کہاگیاہے کہ کشمیر ی برادری نے مشکلات پرقابو پالیااوراستقامت کامظاہرہ کیااورخودکونیویارک کی تارکین وطن برادریوں کے ایک ستون کے طورپرقائم کیامحمدعلی اصغر نے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اوراس کی اہم بات یہ ہے کہ امریکہ اوربرطانیہ کے دوسرے شہروں کوبھی اس پرعمل پیراہوناچاہیے نیویارک اسمبلی کی مثال اقوام متحدہ اورعالمی برادری خاص طورپرنئے امریکی صدر جوبائیڈن اوربرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کوکشمیریوں کے اجتماعی قتل کوروکنے اورتنازعہ کشمیر کوحل کرنے میں مدد کے لئے کرداراداکرناہوگاکشمیر ی عوام دنیا کے سب زیادہ مظلوم لوگ ہیں جودوصدیوں سے زیادہ عرصہ سے ظلم وستم کاشکار ہیں اس جار ی ظلم وجبر کوروکناہوگا دنیاکی کسی بھی دوسری قوم کی طرح کشمیریوں کوبھی حق خودارادیت ملناچاہیے

Show More

Related Articles

Back to top button