Kallar Syedan; A 22-year-old man found shot dead in Doberan Kallan. The cause of his death could not be ascertained as suicide or murder
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 22 سالہ نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ افسوسناک واقعہ دوبیرن کلاں میں پیش آیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 22 سالہ نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ افسوسناک واقعہ دوبیرن کلاں میں پیش آیا جہاں 22 سالہ غیر شادی شدہ محمد عاصم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دی۔پولیس کے مطابق متوفی عاصم دوبیرن شہر میں کریانہ کی دکان کرتا تھا جبکہ ساتھ ہی پٹرول کی ایجنسی بھی رکھی ہوئی تھی۔وہ اکثر اپنی ہمشیرہ کے گھر چلا جایا کرتا تھا اور وقوعہ کے روز بھی وہ اپنی ہمشیرہ کے گھر میں ہی تھا اور الگ کمرے میں سو رہا تھا۔متوفی کی ہمشیرہ کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے کے قریب وہ واش روم گیا اور کچھ دیر بعد وہ اپنے کمرے میں واپس چلا گیا جہاں چار بجے کے قریب اس نے اپنی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر ٹریگر دبا دیا۔خبر کا قابل غور پہلو یہ ہے کہ گولی کی آواز ہمشیرہ اور اس کے بہنوئی کو سنائی نہ دی اور انہیں صبح نیند سے بیدار ہونے پر واقعہ کا علم ہوا۔پولیس نے متوفی کے بھائی محمد شفیق کے بیان کی روشنی میں 174 ضابطہ فوجداری ایکٹ کے تحت موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے رپٹ درج کر لی۔متوفی نے خود کشی کی یا اسے قتل کیا گیا اصل حقائق پولیس کی تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے۔
Kallar Syedan; A 22-year-old man was found shot dead in the vicinity of Kallar Syedan. The cause of his death could not be ascertained. The tragic incident took place in Doberan Kallan, where 22-year-old unmarried Muhammad Asim allegedly shot himself and committed suicide. According to the police, the deceased Asim was running a grocery shop in Doberan Kallan while a petrol station was also set up. He used to go to his sister’s house frequently. He was still in his sister’s house during the day and was sleeping in a separate room. According to the deceased’s sister, he went to the washroom around 3:30 in the morning and after some time he went back to his room where around 4 o’clock He put a pistol on his cockpit and pulled the trigger. The noteworthy aspect of the news is that the sound of the bullet was not heard by the sister and her brother-in-law and they woke up in the morning to find out about the incident. In the light of Shafiq’s statement, a report was filed under Section 174 of the Criminal Code declaring the death suspicious. The deceased committed suicide or was killed. They will come to light only after a police investigation.
کلر سیداں کی حدود سے ٹریکٹر چوری کر لیا گیا
Tractor stolen from outside the shop in Chauk Pindori
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کی حدود سے ٹریکٹر چوری کر لیا گیا۔مسمی محمد نعیم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ٹریکٹر ماڈل 1998بمعہ ٹرالی چوری کر لیا گیا۔ٹریکٹر چوکپنڈوری روڈ پر واقع رضا آئرن سٹور میں کھڑا تھا جہاں نے نامعلوم چوروں نے دیوار توڑ کر ٹریکٹر اور ٹرالی چوری کر کے لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کو مدعو نہ کرنے پر ان سے اظہار ہمدردی
Sympathy for PTI workers after PM Imran Khan not inviting party officials to his Kallar visit
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن سعودی عرب کے راہنما انجینئر راجہ عابد نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کو مدعو نہ کرنے پر ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیئے کام کرنے والوں کو اپنے ہی وزیراعظم سے ملاقات کا موقع ضائع کرنے والوں نے کارکنوں پر بڑا ظلم کیا وہ ان کارکنان کی حالت اور دکھ جو محسوس کرتے ہیں انہوں نے کلرسیداں کے کیے کسی بھی فنڈز کے اعلان نہ کیئے جانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے کلر سیداں دشمنی سے تعبیر کیا ہے
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 17 کے قریب ڈاکٹرز، تین عدد سٹاف نرسزاور ایک وارڈ سرونٹ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی
About 17 doctors, three staff nurses and a ward servant were vaccinated against corona virus at THQ Hospital
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 17 کے قریب ڈاکٹرز، تین عدد سٹاف نرسزاور ایک وارڈ سرونٹ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ڈپٹی میڈیکل آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے آن لائن سسٹم کے تحت تمام اسٹاف کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ان کے موبائل فونز پر پن کوڈ جاری ہونے کے بعد ساتھ ہی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
محسن نوید سیٹھی کو نارکاٹکس کنٹرول کمیٹی تحصیل کلرسیداں کا کوآرڈینیٹر مقرر
Mohsin Naveed Sethi appointed Narcotics Control Committee Tehsil Kallar Syedan Coordinator
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنما معروف کاروباری محسن نوید سیٹھی کو نارکاٹکس کنٹرول کمیٹی تحصیل کلرسیداں کا کوآرڈینیٹر مقرر کر کے ان کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
معروف معالج پروفیسر اسلم ڈار نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات
Leading Physician Prof. Aslam Dar called on Federal Minister for Home Affairs Sheikh Rashid Ahmed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف معالج پروفیسر اسلم ڈار نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور انہیں نالہ لئی کے منصوبے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کیا کہ اس منصوبے سے راولپنڈی میں نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ترقی کی نئی راہیں بھی کھلیں گے وزیرداخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ اس منصوبے کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرکے راولپنڈی کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کروں گا۔
استاد خوشی محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Ustad Khushi Mohammad got married Kot Naka Pindi Bhattian
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—استاد خوشی محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے شادی کی تقریب کوٹ نکہ پنڈی بھٹیاں میں ہوئی جس میں کلرسیداں کے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،چوہدری شہزاد،استاد احمد،پرنس جاوید اقبال،محمد ھارون اور دیگر نے شرکت کی