DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; PPP Central President Asif Shafiq Satti and former Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed’s Press Conference on Thoha Khalsa Issues

پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر آصف شفیق ستی اور سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کا تھوہا خالصہ کے مسائل کے حوالے سے پر ہجوم پریس کانفرنس

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر آصف شفیق ستی اور سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کا تھوہا خالصہ کے مسائل کے حوالے سے پر ہجوم پریس کانفرنس، گرلز کالج،سڑک،گیس،ہسپتال،بجلی، پا نی جیسے بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی پر شدید احتجاج، میٹرک کے بعد طالبات تعلیم چھوڑنے پر مجبور جبکہ۔آر ایچ سی کی عمارت سابقہ دور حکومت کے ایم پی اے راجہ محمد علی نے تعمیر اور مکمل کرائی مگر افسوس موجودہ منتخب عوامی نمائندوں نے تاحال ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف تک فراہم نہ کیا۔ مریض تڑپ تڑپ کر جان دینے پر مجبور جبکہ اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کوبھی ترس رھے ھیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار ممبر قومی اسمبلی آصف شفیق ستی اور سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے تھوہا خالصہ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اہل علاقہ کو پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا چاہئے حلقہ کی منتخب قیادت کو چاہئے کہ ترجیحی بنیادوں پر علاقہ کے مسائل حل کریں بصورت دیگر کہوٹہ کلب تا کلرسیداں چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی چیئرمین راجہ اشتیاق احمد کا کہنا تھاکہ 21ویں صدی میں بھی ہماری بچیاں تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں،کالج نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم کا سلسلہ منقطع کر دیتی ہیں۔

Kahuta; PPP Central President Asif Shafiq Satti and former Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed’s press conference on the issue of Thoha Khalsa over the unavailability of basic necessities like girls college, road, gas, hospital, electricity, water.

Protests forced female students to drop out of school after matriculation. The RHC building was constructed and completed by Raja Mohammad Ali, MPA of the previous government, but unfortunately the present elected public representatives have not yet provided it to doctors and paramedical staff.

Patients are forced to die in agony while locals are also longing for a drop of water. These views were expressed by PPP leader and candidate National Assembly member Asif Shafiq Satti and former chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmad at a crowded press conference in Thoha Khalsa.

He said that the people of the area should play a role beyond party politics to solve the problems of the area. The elected leadership of the constituency should solve the problems of the area on priority basis or else protest from Kahuta Club to Kallar Syedan Chowk. A rally will be held in which a large number of youth besides all political parties will also participate. Chairman Raja Ishtiaq Ahmed said that even in the 21st century, our daughters are deprived of basic facilities like education.

صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا ہنگامی دورے

Engineer Raja Nazakat Hussain, a prominent young political and social figure of Punjab Assembly constituency PP-7, paid an emergency visit to various Union Councils of Kahuta Tehsil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا ہنگامی دورے دورے کے دوران یونین کونسل دکھالی کے سابق چیئرمین راجہ محمد صدیق سے ملاقات کی ملاقات کے دوران راجہ نزاکت حسین نے سابق چیرمین راجہ محمد صدیق کی صحت یابی کے حوالے سے دریافت کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ محمد صدیق نے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی صاحب کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین،سابق چیئرمین زکو کمیٹی عبدالعزیزپاشااور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناں اور دعاں کے ساتھ رخصت کیا اس موقع پر انجینئرراجہ نزاکت حسین نے راجہ محمد صدیق سے کہا ہے کہ ان شا اللہ آپ کے ساتھ رابطہ رہے گا اور کہا ہے کہ علاقے کی خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں ادھر مختلف علاقوں میں ہونے والی اموات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ راولپنڈی کے جونیئر کلرک شیخ طاہریامین کی والدہ محترمہ کی وفات اور ماشکی محمد شیفع کے بیٹے غلام شبیر بھولا مرحوم اور عثمان وارئچ کے دادا اور زاہد وارئچ کے والد محمد بنارس کی وفات پران کے گھر وں جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرما کر ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button