AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Azad Kashmir teachers beaten during peaceful protest in Muzaffarabad

آزادکشمیر کے اساتذہ پرمظفرآباد میں پرامن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج قابل افسوس اور قابل مذمت واقعہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محترمہ یاسمین خواجہ سابق سینئرنائب صدرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے اساتذہ پرمظفرآباد میں پرامن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج قابل افسوس اور قابل مذمت واقعہ ہے جس کے نتیجہ میں اساتذہ زخمی ہوئے اساتذہ کوگرفتار کیاگیاتشدد کرکے اساتذہ کے ادب واحترام کومجروح کیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اساتذہ کااحتجاج پرامن تھااساتذہ اپنے جائز حقوق کے لئے سراپااحتجاج ہیں اس کی ذمہ داربیوروکریسی اورحکومت ہے جس نے اساتذہ کے مطالبات کی منظور ی کے لئے اصولی اتفاق کیاہواہے جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے خوداساتذہ سے وعدہ کیاہوا ہے کہ وہ اساتذہ کوکچھ دیناچاہتے ہیں اب کیوں لیت ولعل سے کام لیاجارہاہے اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات فوری طورپر منظور کیے جائیں اورفوری طورپرعملدرآمدکیاجائے اساتذہ نے اپنے حقوق کے لئے جوجدوجہد کی ہے وہ رنگ لائے گی پرائمری اساتذہ کوگریڈبی 14جونیئراساتذہ کوگریڈبی 16اورسینئرکوگریڈبی 17دیاجائے یہ اساتذہ کاحق ہے انہیں یہ حق ملناچاہیے اساتذہ کی تحریک کامیاب ہوگی انہو ں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Mirpur, AJK; Ms. Yasmeen Khawaja, former Senior Vice President, Azad Kashmir School Teachers Organization, Mirpur District, said that the baton charge on the teachers of Azad Kashmir during the peaceful protest in Muzaffarabad was a regrettable and reprehensible incident as a result of which the injured teachers were arrested. The teachers’ protest was peaceful. The teachers are protesting for their legitimate rights. It is the responsibility of the bureaucracy and the government which has agreed in principle to accept the demands of the teachers.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی چودھری اورنگ زیب سرپرست اعلی میڈیکل ایسوسی ایشن چکسواری اورسابق چیئرمین زکوۃکمیٹی حلقہ نمبردو چکسواری راجہ عبدالعزیز سینئرنائب صدر مرکزی انجمن تاجراں چکسواری نے راجہ عرفان سلیم ایس ایس پی میرپو رکی خصوصی ہدایت پرمہتاب اسلم ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری کی منشیات اورناجائز اسلحہ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کی کارکردگی مثالی اورشاندار ہے عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ امن وامان کی مثالی فضاقائم کرنے کے لئے تاریخی خدمات انجام دے رہے ہیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے سماج دشمن عناصر کے خلاف ان کی جرات مندانہ دلیرانہ اوربھرپور کارروائیاں اطمینان بخش ہیں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او مہتاب اسلم اورپورے عملہ کی کارکردگی شاندار اورتسلی بخش ہے ہم ان کی کارکردگی پرمطمئن ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل حاجی چودھری محمدسوارخان حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھر ی لیاقت علی حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر چودھری منیر اختر چودھری جاویداقبا ل سعیدخواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود منشی چودھری عبدالرشید چودھری محمداکرم چیمہ چودھری غضفراقبال چودھری اورنگ زیب چودھری مہربان علی قائداساتذہ چکسواری نے صدرمعلم (ر) حاجی اخلاق احمددانش کے والدمحترم حاجی عبدالمالک کے انتقال پرملال پرسوگوار ا ن کے ساتھ د لی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مظفرآباد میں اپنے حق کے لئے اپ گریڈیشن کے لئے احتجاج پر اساتذہ پر پر پولیس گردی کے خلاف پریس کلب چکسواری کے سامنے اساتذہ سرکل چکسواری اسلام گڑھ نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اساتذہ نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی اساتذہ کے ساتھ زیادتی نامنظور پرائمری اساتذہ کو بی 14 جونیئر کو بی 16اور سنیئر کو اساتذہ کو بی 17دیا جائے تحریریں درج تھیں احتجاجی مظاہرے سے صدرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ڈویژن میرپور محمد عجائب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعدد بار وعدہ کیا تھا مگر مقام افسوس ہے کہ ہمارے ساتھ وعدے کی پاسداری کی بجائے مظفر آباد کے مقام پر اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پرامن اساتذہ پر تشدد کیا گیا متعدد اساتذہ زخمی ہوئے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن تحصیل میرپور کے سا بق سیکرٹری جنرل احمد فراز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی ریاستی دہشت گردی اور غنڈہ گردی ہے جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم نے اپنا حق مانگا ہمارا مطالبہ حکومت وقت نے متعدد مواقع پر تسلیم کیا مگر مقام افسوس ہے کہ ہمارے حق کو تسلیم کرنے کی بجائے ہم پر تشدد کیا گیا معتدد اساتذہ زخمی ہوئے ہم مرکزی قائدین کے حکم پر اپنابھرپور احتجاج رکھیں گے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چوہدری سعود اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معماران قوم کے ساتھ جو زیادتی کی ہے وہ ریاستی دہشت گردی کی بڑی مثال ہے یہ اس نے حکومت استاد کو اپنا کا حق مانگنے پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے بق میڈیاایڈوائزر وزیراعظم آزاد کشمیر یاسر ممتاز چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست کا کام عوام کو تعلیم صحت اور روزگار اور ملازمین کو انکے حقوق دیناہے ریاست ماں ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران ماں کے بچوں سے اپنے بچوں پر تشدد کروا رہے ہیں اساتذہ قوم بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں مگراستاد کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا وہ باعث شرم ہے ہم اساتذہ کے ساتھ ہر مقام پر انکو اپنا حق مانگنے پر مکمل حمایت و تعاون کا یقین دلاتے ہیں اساتذہ راہنماؤں شفقات عزیز، شہزاد احمد رضوی، عمران حسین قریشی، رضوان رچیال،سید انوار محی الدین شاہ سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں اساتذہ پر لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ واقعہ کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کیا اساتذہ برادری پر حملہ تعلیم پر حملہ قرار دیا احتجاج میں اساتذہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان کی قیادت میں پریس کلب چکسواری کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button