Rawat; Blue World City and Abdullah City owners Naeem Ijaz and Tahir Aziz summoned to SP headquarters for inquiry
بلیوورلڈسٹی اورعبداللہ سٹی کے مالکان نعیم اعجاز اورطاہر عزیز کو انکوائری کے لیے ایس پی صدردفتر طلب
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی کاروائی، بلیو ورلڈ سٹی اور عبداللہ سٹی کے مالکان گرفتار،دونوں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان نعیم اعجاز اور طاہر عزیز کو انکوائری کیلئے ایس پی صدر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، دوران انکوائری دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تفصیلات کے مطابق بلیوورلڈسٹی اورعبداللہ سٹی کے مالکان نعیم اعجاز اورطاہر عزیز کو انکوائری کے لیے ایس پی صدردفتر طلب کیاگیاتھا، انکوائری میں ایس پی صدرضیا ء الدین احمد، اے سی صدر، اے ایس پی صدر سرکل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے،زمین کے تنازعے کی انکوائری کے دوران دونوں فریقین نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دونوں فریقین کے جھگڑے اور دھمکیوں سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر دونوں فریقین کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ سول لائن کی جانب سے فریقین کے خلاف انسدادی کاروائی کا کلندرہ مرتب کرکے بھجوایا جارہا ہے،ایس پی صدرضیاء الدین احمد کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کے مطابق بلا تفریق قانونی کاروائی پر یقین رکھتی ہے۔
Rawat; Rawalpindi police operation, owners of Blue World City and Abdullah City arrested, owners of both housing societies Naeem Ijaz and Tahir Aziz were summoned to the SP President’s Office for questioning. According to details, owners of Blue World City and Abdullah City, Naeem Ijaz and Tahir Aziz were summoned to the SP headquarters for an inquiry. During the inquiry into the dispute, both sides threatened each other with serious consequences in front of police and district administration officials. Both sides were arrested due to fears of disturbing the peace due to quarrels and threats between the two sides. The line is being prepared and sent by the line of preventive action against the parties. SP President Zia-ud-Din Ahmed said that Rawalpindi police believes in legal action without any discrimination in accordance with the policy of merit and transparency.
تھانہ مندرہ کے علاقے 5 مرلہ سکیم سے خاتون کی نعش ملنے کا معاملہ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مندرہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے
The body of a woman was found from 5 Marla Scheme area of Mandra police station
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مندرہ کے علاقے 5 مرلہ سکیم سے خاتون کی نعش ملنے کا معاملہ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مندرہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے 5 مرلہ سکیم میں خاتون کی نعش ملنے کی اطلاع پر ایس ایچ اومندرہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،مقتولہ کی شناخت نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی،جس کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاہے، تفتیشی افسران اور فرانزک ٹیم موقعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہاکہ تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے گا۔