Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi and Raja Sagheer Ahmed thanked for their contributions in making Kahuta as future model city
ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے راجہ صغیر احمد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے کہوٹہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 کروڑ کی منظوری دی انشااللّہ بہت جلد کہوٹہ بھی ماڈل شہروں میں شمار ہو گا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے راجہ صغیر احمد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے کہوٹہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 کروڑ کی منظوری دی انشااللّہ بہت جلد کہوٹہ بھی ماڈل شہروں میں شمار ہو گا ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی نیبر ہوڈ کونسل 8 کہوٹہ ڈاکٹر محمد آزاد صدر ویلفیئر ونگ پی ٹی آئی کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید اور صدر پی ٹی آئی نیبر ہوڈ کونسل 7 سردار عبدالرؤف نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی خصوصی کاوشوں سے اندرون شہر کہوٹہ کی تمام سڑکیں میلینیم بائی پاس اور کہوٹہ شہر میں کچی گلیوں کی مرمتی کیلئے ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے نے جو فنڈ دیے ہم اہلیانِ علاقہ اور تمام پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان شکر گزار ہیں ہم سب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق چلیں گے تو اسی میں پاکستان کی بھلائی ہے کم نے مل جل کر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے آپس کے گروہی اختلافات کو بھلانا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ شہر کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور جو لوگ منافقت کا لبادہ اوڑھ کر شہر کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
کلیامی چوک کہوٹہ منعقدہ محفل شعر خوانی میں خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوانوں حاجی غلام رسول عباسی، اسد محمود عباسی اور راجہ سانول نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
Haji Ghulam Rasool Abbasi, Asad Mehmood Abbasi and Raja Sanwal, well known poets of Pothwar region, performed in the poetry recital held at Kalyami Chowk, Kahuta.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کلیامی چوک کہوٹہ منعقدہ محفل شعر خوانی میں خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوانوں حاجی غلام رسول عباسی، اسد محمود عباسی اور راجہ سانول نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں شائقین نے شر کت کی جبکہ سوشل میڈیا پر لائیو پروگرام میں 50ہزار سے زاہد افراد نے یہ پروگرام دیکھا۔گذشتہ روز کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام کلیامی چوک کہوٹہ مختار احمد قریشی کی بلڈنگ میں پوٹھواری شعروں کی ایک محفل انعقاد کیا جس میں کہوٹہ اور خطہ پوٹھوار و کہوہسار کی پہچان حاجی غلام رسول عباسی،اسد محمود عباسی اور راجہ سانول نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ شعر خوانی کی اس محفل میں جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،مختار احمد قریشی،ضمیر عباسی، حافظ زبیر عباسی،غلام یذدانی عباسی،عاشر رسول عباسی،ارسلان کیانی، احتشام کیانی،کبیر احمد جنجوعہ،سرفراز احمد قریشی،حاجی غلام رسول عباسی کے شاگردارشد کیانی، غلام حسین بھٹی،سردار عبدالواحد، عبدالمنان ستی،سردار کاشف،توکیل سویڑی سمیت دیگر شائقین نے شر کت نے کی اس موقع پر معروف شعر خوانوں حاجی غلام رسول عباسی، اسد محمود عباسی اور راجہ سانول نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی جبکہ مختار احمد قریشی نے تمام معزز مہمانوں میں چاندی کے جڑھے ہوئے خوبصورت نگوں والی انگوٹھیاں دیں۔