DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; CPO Rawalpindi inaugurates campaign by giving polio drops to children at DSP Masood Shaheed Hospital, Police Headquarters

سی پی او راولپنڈی نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز،سی پی او راولپنڈی نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،کینٹ کے علاقے میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے،پولیو سٹاف کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان بھی جاری کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغازکردیاگیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،کینٹ کے علاقے میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے،سی پی اوکی ہدایت پر پولیو سٹاف کی سیکورٹی کے لیے سیکورٹی پلان بھی جاری کیاہے جس کے مطابق 900سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،11 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران راولپنڈی میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ شہریوں کی حفاظت اور خدمت اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس کا ہر افسر ہر جوان جذبہ خدمت سے سرشار ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کی حفاظت اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ٹرانسجینڈر رمل علی کی جانب سے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے لئے احتجاج کا معاملہ، رمل علی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،سی پی ا و کے حکم پر مقدمہ کے فوری اندراج کو یقینی بنایا گیا

CPO Muhammad Ahsan Younis took notice of the incident of transgender people protesting against the rights of transgender

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسلام آباد میں ٹرانسجینڈر رمل علی کی جانب سے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے لئے احتجاج کا معاملہ، رمل علی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،سی پی ا و کے حکم پر مقدمہ کے فوری اندراج کو یقینی بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق رمل علی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،اے ایس پی کینٹ آمنہ بیگ، ٹرانسجینڈر ریم شریف اور تفتیشی افسر سے رمل علی کی ملاقات ہوئی جس دوران رمل علی نے دسمبر 2020 میں ہونے والے واقعہ سے متعلق درخواست دی،سی پی اوکے حکم کے پیش نظر ٹرانسجینڈر رمل علی کی درخواست پر اسی روز مورخہ 06 جنوری 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا جس پر تفتیش جاری ہے،رمل علی مقدمہ کی تفتیش کے لئے تحفظ سینٹر کی وکٹم سپورٹ افسر یا تفتیشی افسر سے تعاون کرنے سے گریزاں ہیں،راولپنڈی پولیس مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرے گی،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ راولپنڈی پولیس معاشرہ کے محروم طبقات کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے، تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کا قیام اور کارکردگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، معاشرہ کے کمزور اور محروم طبقات کے حقوق سلب کرنے کی اجازت کسی شخص کو نہیں دی جائی گی۔

راولپنڈی پولیس کی کاروائی،جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز، تاش کے پتے برآمد،مقدمات درج

Rawalpindi police operation, 05 gamblers arrested, money at stake, mobile phones, playing cards recovered, cases registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی کاروائی،جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز، تاش کے پتے برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے03 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں زبیر خان،عدیل خان اورشفقت علی شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 03ہزار 780 روپے برآمد ہوئے،موقعہ پر موجود 10موٹرسائیکل اور01سوزوکی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،موقعہ سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار ی کاتحرک جاری ہے، جبکہ ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 02قماربازنذیر اورسبز ہ علی کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 03ہزار،02موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جواء ایسا جرم ہے جو دیگر جرائم کا سبب بنتا ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Ratta Amral police arrest drug dealer

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نعمت اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو393گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول رائے مظہر نے ایس ایچ اورتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اورگرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزاد لوائی جائے۔

پوٹھوہارڈویژن پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،04ملزمان گرفتار

Pothohar division police operations against illegal arms holders continue, 04 accused arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہارڈویژن پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،04ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان امجد اورعدنان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم افضال کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ او صد رواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حمز ہ کو گرفتارکیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پر ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ او زاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 15 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ2530گرام چرس،20لیٹرشراب،01بوتل شراب،48پتنگیں اور06ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے احمد علی سے 150گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے بلال سے 160گرام چرس،عبدالخالق سے 200گرام چرس،محمد اکبرسے 140گرام چرس،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے جنید سے 200گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے زاہد سے 590گرام چرس، عصمت سے 720گرام چرس،تاتھانہ ٹیکسلا پولیس نے فیصل سے 210گرام چرس،محمد شہزاد سے 160گرام چرس،عادل سے 15لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے فرخان سے 05لیٹرشراب،تھانہ بنی پولیس نے شیرون سے 01بوتل شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے عبدالوہاب سے سے30پتنگیں،ثاقب سے 18پتنگیں اورسلمان سے 06ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button