DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Jand Najjar, Gujar Khan police operation, 03 accused involved in serious murder cases arrested

جنڈ نجار, تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کاروائی، ہفتہ قبل قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کاروائی، ہفتہ قبل قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد،مقتول شہریار کے قتل کا مقدمہ اس کے والد جبکہ مقتول قاسم کے قتل کا مقدمہ اس کے چچا زادبھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے علاقے جنڈ نجار میں 21 سالہ نوجوان شہر یار کو معمولی تلخ کلامی پر اسد اور شفقات نے فائرنگ کر قتل کر دیا،قتل کا مقدمہ مقتول شہریار کے والد افتخار حسین کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا، قتل کی ایک اور واردات میں صندل روڈ کے نزدیک نوجوان محمد قاسم نے محمد سہیل کو چھت پر شور کرنے سے منع کیا جس پر محمد سہیل نے محمد قاسم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقتول نوجوان محمد قاسم کی شادی کی تاریخ 15 جنوری 2021 مقرر تھی، مقتول قاسم کے قتل کا مقدمہ چچا زاد بھائی آصف محمود کی مدعیت میں ہفتہ قبل درج کیاگیاتھا، قتل جیسے سنگین واقعات کے پیش نظر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں اے ایس پی گوجر خان سرکل حناء نیک بخت،ایس ایچ او گوجر خان خضر حیات اور تفتیشی آفیسر صابر احمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے قتل کے مقدمات میں ملوث 03 ملزمان اسد، شفقات اور محمد سہیل کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی صدرضیاء الد ین احمد کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدراور گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سز ا دلوائی جائے۔

Gujar Khan; A major operation of Gujar Khan police station, 03 accused involved in serious murder cases were arrested last week, murder weapon was recovered, murder case of slain Shehryar was registered by his father while murder case of slain Qasim was registered on the complaint of his cousin. According to details, 21-year-old Shehar Yar was shot dead by Asad and Shafqat in Jand Nijar area of ​​Gujar Khan. The murder case was registered on the complaint of Iftikhar Hussain, father of the slain Shehryar. In the incident, near Sandal Road, young Muhammad Qasim forbade Muhammad Sohail from making noise on the roof, on which Muhammad Sohail shot and killed Muhammad Qasim.

Show More

Related Articles

Back to top button