DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta;Ex PM Raja Pervez Ashraf approved 50 KV electricity transformer for village Sultan Khail.

راجہ تصور جنجوعہ اوررا جہ تصدق جنجوعہ کی درخواست پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا سلطان خیل کے لیے 50 کیوی کا ٹرانسفارمر اور2پول بجلی کے منظور۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔
راجہ تصور جنجوعہ اوررا جہ تصدق جنجوعہ کی درخواست پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا سلطان خیل کے لیے 50 کیوی کا ٹرانسفارمر اور2پول بجلی کے منظور۔گذشتہ روز محکمے کے اہلکاروں نے ٹرانسفامر اور بجلی کے پولوں کی تنصیب کی۔ 50 کیوی کا ٹرانسفارمر اور2پول بجلی پول تنصیب کرانے پر ہم اہلیان سلطان خیل سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور برسٹرراجہ خرم پرویز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راجہ تصور حسین جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب، را جہ تصدق حسین جنجوعہ، راجہ احمد فیاض جنجوعہ راجہ کلیم اختر جنجوعہ واہ راجہ وسیم اختر جنجوعہ راجہ اکمل فیاض جنجوعہ راجہ ندیم جنجوعہ، راجہ عابد حسین جنجوعہ، راجہ تصور حسین جنجوعہ راجہ تصدق حسین جنجوعہ راجہ شاہ پال جنجوعہ راجہ احمد فیاض جنجوعہ راجہ زاہد حسین جنجوعہ راجہ کلیم اختر جنجوعہ راجہ وسیم اختر جنجوعہ راجہ اکمل فیاض جنجوعہ راجہ ندیم جنجوعہ راجہ وسیم جنجوعہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا درینہ مسلہ حل کر نے پر ہم اہلیان علاقہ عوام کے دلوں میں بسنے والے عظیم سیاسی لیڈر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور برسٹرراجہ خرم پرویز کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Kahuta; At the request of Raja Taswar Janjua and Raja Tasdeeq Janjua, former Prime Minister of Pakistan Raja Pervez Ashraf approved 50 KV transformer and 2 electricity poles for Sultan khail. We, the people of Sultan Khail, express our special thanks to the former Prime Minister of Pakistan, Raja Pervez Ashraf, and Raja Khurram Pervez for installing the 50 KV transformer and 2 power poles. Raja Ahmad Fayyaz Janjua Raja Kaleem Akhtar Janjua Wah Raja Wasim Akhtar Janjua Raja Akmal Fayyaz Janjua Raja Nadeem Janjua, Raja Abid Hussain Janjua, Raja Taswar Hussain Janjua Raja Tassaduq Hussain Janjua Raja Shah Pal Janjua Raja Ahmad Fayyaz Janjua Raja Zahid Hussain Janjua Raja Wasim Akhtar Janjua Raja Akmal Fayyaz Janjua Raja Nadeem Janjua Raja Wasim Janjua said in a joint statement.

تیز رفتار مہران کار کی ٹکر سے23سالہ موٹر سائیکل سوارزندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی راولپنڈی ریفر

A 23-year-old motorcyclist lost his life and another was seriously injured in a collision with a speeding Mehran car

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔
تیز رفتار مہران کار کی ٹکر سے23سالہ موٹر سائیکل سوارزندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی راولپنڈی ریفر۔تفصیل سے مطابق گذشتہ روز جیوڑہ کے مقام پر ایک تیز رفتار مہران کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں بھنتی کا رہائشی 23سالہ فیضان ظفر نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا محمد عامر ولد محمد ظفر شدید زخمی ہو گیا جس کو کہوٹہ ہسپتال سے طبعی امداد کے بعد ہولی فیملی ریفر کر دیا گیا۔

نوید افتخار چوہدری کواڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب نے کہوٹہ میں صحافیوں سے گفتگو

Naveed Iftikhar Chaudhry Coordinator to Secretary General North Punjab talks to journalists in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔
نوید افتخار چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جو وژن ہے وہ مشکل ضرور ہے مگر اسکے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنے شروع ہونگے ملک بحرانوں سے نکل کر سیدھے راستے چل پڑا ہے اب نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا مہنگائی بھی کم ہو گی سابقہ حکمرانوں نے ملک کو اتنا کنگھال کر دیا تھا کہ ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا یورپ میں لوگ خوش ہو کر ٹیکس دیتے ہیں مگر ہمارے کلچر میں ٹیکس چوری کر کے اپنے آپ کو بہادر سمجھا جاتا ہے منتحب نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ورکرز کارکنان کو انکا جائز مقام دیں اور علاقے کے مسائل حل کریں نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے میں انکا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار نوید افتخار چوہدری کواڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب نے کہوٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے راہنما جن میں سکندر ستی سابق صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ، رضوان کیانی کواڈینیٹر سٹی کہوٹہ، شیخ حمزہ، راجہ ثاقب مبشر، اویس ستی، طاہر عباس نقوی، چوہدری ناصر و دیگر بھی ہمارہ تھے چوہدری نوید افتخار نے کہا کہ عمران خان عالم اسلام کا لیڈر ہے پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت جلد عوام خوشخبریاں سنے گی۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے8کروڑ کے فنڈز کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں واٹر سپلائی اور کلر بائی پاس بنانے میں خرچ نہ کرنے اور ذاتی مفاد کی خاطر من پسند افراد میں بند بانٹ کرنے کے خلاف شہریوں کا اے سی آفس کے باہر احتجاج

Citizen’s protest over misuse of public funds in front of AC Office

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے8کروڑ کے فنڈز کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں واٹر سپلائی اور کلر بائی پاس بنانے میں خرچ نہ کرنے اور ذاتی مفاد کی خاطر من پسند افراد میں بند بانٹ کرنے کے خلاف شہریوں کا اے سی آفس کے باہر احتجاج یاد رہے گذشتہ روز قبل بھی کہوٹہ کے نوجوانوں نے بھی ذبح خانہ تا کلر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی تھی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعیہ سیال کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں میں سابق کونسلر ایم سی ملک عبدالراؤف،راجہ عمران ستار ایڈووکیٹ امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ، راجہ خورشید عالم، ملک منیر اعوان، سرناظم قمر،، راجہ عبداللہ ابراہیم ایڈووکیٹ، راجہ رومان سعید، ذولفقارعلی ستی، راجہ مجیب اللہ ستی، ملک حسام کے علاوہ کثیر تعداد شہریوں معززین علاوہ اور تاجر برادری نے شرکت کی اور اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مطالبات اور اجتماعی منصوبوں کے حوالے سے تحریری طور پر بتایا گیا اے سی کہوٹہ رابعیہ سیال نے احتجاج کرنے والے شہریوں سے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے فنڈز عوام کے فنڈز ہیں اور انکو اجتماعی کاموں پر ہی لگایا جائے گا میری پہلے ہی کوشش رہی ہے کہ کلر بائی پاس واٹر سپلائی اور شہر کی سڑکوں پر یہ فنڈز لگیں ابھی تک کوئی کوئی منصوبے فائنل نہیں ہوئے آپکی مشاورت سے کام ہوگا مجھ پر نہ کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی میں کوئی دباؤ قبول کرونگی اے سی کہوٹہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا جبکہ بعد ازاں فرینڈز ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک عبداالراؤف، راجہ عمران ستار ایڈووکیٹ، سابق پرنسل ناظم قمر اور دیگر نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل در آمد نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button