Kallar Syedan; Election board register police report against opposing Bar association Kallar Syedan group
الیکشن دستاویزات چھیننے اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں ممبران الیکشن بورڈ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے مخالف گروپ کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں بار کے انتخابی نتائج کے موقع پر مبینہ طور پر الیکشن دستاویزات چھیننے اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں ممبران الیکشن بورڈ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے مخالف گروپ کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کلر سیداں بار کے الیکشن کا عمل مکمل ہوا جس کے بعد چیئرمین الیکشن بورڈ نے پول شدہ ووٹوں کی گنتی کی اور تقریبا سوا پانچ بجے شام،الیکشن سے متعلقہ دستاویزات کی تیاری کے بعد نتائج کا اعلان کرنے کیلئے باہر آئے تو کلرسیداں بار کے وکلاء کا ایک ہجوم موجود تھا اور اس دوران الیکشن سے متعلقہ تمام دستاویزات چیئرمین الیکشن بورڈ سے ملک ساجد یسین ایڈووکیٹ،راجہ محمد اسرار،راجہ عابد حسین نے یکدم حملہ آور ہو کر چھین لئے اور فرار ہو گئے۔وقوعہ ہذا ممبران الیکشن بورڈ کے علاوہ ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ،محمد ابراہیم بیگ، بانوجہانگیر راجہ،ادریس جونیئروغیرہ کی موجودگی میں ہوا۔
Kallar Syedan; The members of Election Board Kallar Syedan Bar Association have filed a petition against the opposition group at Kallar Syedan police station on the charge of allegedly snatching election documents and creating panic on the occasion of Kallar Syedan Bar election results. The petition contends that the election process of Kallar Syedan Bar was completed after which the Chairman Election Board counted the polled votes and came out to announce the results at around 5.30 pm after preparing the election related documents. There was a crowd of lawyers of Kallar Syedan Bar and during this time all the documents related to the election were snatched from the Chairman Election Board by Malik Sajid Yasin Advocate, Raja Muhammad Israr, Raja Abid Hussain and they fled. Apart from the Election Board in the presence of Malik Tahir Mehmood Advocate, Muhammad Ibrahim Baig, Banu Jahangir Raja, Idrees Jr. and others.
ملکی تاریخ کے بجلی کے سب سے بڑے بحران نے زمہ داران کی اہلیت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں
The biggest power crisis in the country’s history has raised many questions about the competence of those responsible
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملکی تاریخ کے بجلی کے سب سے بڑے بحران نے زمہ داران کی اہلیت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں پورے ملک میں بجلی کا معطل ہو جانا اور پورے سسٹم اور پاور ہاؤسز کا باری باری بیٹھ جانا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس کی زمہ داری ماضی کے حکمرانوں پر عائد کرکے جان چھڑائی نہیں جا سکتی بجلی کا بحران گزشتہ شب بارہ بجے شروع ہوا جو انیس گھنٹوں بعد بحال ہوسکا کلرسیداں،چوآ خالصہ سب ڈویژنوں کے تمام فیڈرز کی بندش سے درجنوں قصبات اور دیہات میں گزشتہ انیس انیس گھنٹوں سے بجلی بند ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا آب نوشی اسکیموں کی بندش اور بجلی کی عدم فراہمی سے لوگ پانی کے حصول میں مارے مارے پھرتے رہے ٹیلرنگ، ویلڈنگ سے متعلقہ لوگ ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے اخبارات کی ترسیل بھی بری طرح سے متاثر ہوئی اور اتوار کے روز اخبارات بھی بروقت نہ پہنچ سکے۔
کلر سیداں کے سیاسی سماجی اور تاجر رہنماؤں نے معروف سیاسی رہنما قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر کی نماز جنازہ میں شرکت کی
Political, social and business leaders of Kallar Syedan attended the funeral prayers of the well-known political leader and former Deputy Speaker of the National Assembly.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے سیاسی سماجی اور تاجر رہنماؤں نے معروف سیاسی رہنما قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر کی نماز جنازہ میں شرکت کی جن میں سابق وزیرداخلہ چوھدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجدالرحمان،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد اعجاز بٹ،چوہدری توقیراسلم،ملک نور احمد نوری،راجہ عامر مظہر،راجہ جاوید اشرف، حاجی شوکت علی،نصیراختر بھٹی،نوید مغل، چوہدری تصور حسین،سردار نقیب ناصر،بلال قیوم چغتائی،چوہدری محمد ذوالفقار،اکرام الحق قریشی،مرزا عمران شامل ہیں جنہوں نے سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
چوہدری محمد ضمیر میموریل اوپن کپ فٹبال ٹورنامنٹ چوآ خالصہ میں شروع ہو گیا
Chaudhry Muhammad Zameer Memorial Open Cup Football Tournament started in Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوہدری محمد ضمیر میموریل اوپن کپ فٹبال ٹورنامنٹ چوآ خالصہ میں شروع ہو گیا،افتتاح یپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان اور چوہدری محمد رضوان صدر ضلعی پیپلز سپورٹس ونگ راولپنڈی سابق چیئرمین چوآ پیر سید راحت علی شاہ نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ افتتاحی تقریب کی صدارت پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ راجہ محمد ندیم نے کی میچ سے قبل تمام مہمانوں کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا۔افتتاحی نمائشی میچ جواد کلب چوآ خالصہ اور رائل کلب کہوٹہ کے ما بین کھیلا گیا جو جواد کلب چوآ نے 0/1 سے جیت لیا واحد گول سفیر بھٹی نے کیا۔اس موقع پر خطاب میں چوہدری ظہیر سلطان ضلعی صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ کھیل انسانی صلاحیتوں میں نکھار کا سبب ہوتے ہیں اور کھیل سے متعلقہ لوگ ذہنی بالیدگی کیحامل ہوتے ہیں پیر سید راحت علی شاہ نے کہا چوآ خالصہ کی جواد کلب خطہ کا ناز ہے اور اسکی شاندار کارکردگی ہم سب کے لئیے باعث فخرہے۔
سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ،سیکرٹری یوسی مرزا مظفر اقبال بیگ کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی
Subedar Zafar Iqbal Baig, Mirza Muzaffar Iqbal Baig’s mother passed away. Funeral prayers were offered at Looni Siyal.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ،سیکرٹری یوسی مرزا مظفر اقبال بیگ کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،عابد ذاہدی،اعجاز بٹ،محمد زبیر کیانی،سید راحت علی شاہ،چوہدری توقیراسلم،حاجی شوکت علی،حاجی ریاست حسین،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،شیخ سلیمان شمسی،حاجی زاھد اقبال،راجہ ظفر محمود،مسعودبھٹی، جاوید چشتی،اسد الرحمان،چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن فیاض،چوہدری نعیم بنارس،نعیم الفت اور دیگر نے شرکت کی۔