Kahuta; Protest rally held over Water supply ruins, lack of facilities in health department in Kahuta
کہوٹہ کے مسائل حل نہ کرنے واٹر سپلائی کھنڈرات نما سڑکیں محکمہ صحت میں سہولیات کا فقدان پوسٹ گریجوئیٹ کالج بائی پاس سٹریٹ لائٹس ذبح خانہ روڈ کی فوری تعمیر کے لیے نوجوانوں نے ذبح خانہ سے کلر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے مسائل حل نہ کرنے واٹر سپلائی کھنڈرات نما سڑکیں محکمہ صحت میں سہولیات کا فقدان پوسٹ گریجوئیٹ کالج بائی پاس سٹریٹ لائٹس ذبح خانہ روڈ کی فوری تعمیر کے لیے نوجوانوں نے ذبح خانہ سے کلر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ پولیس کو روکنے کے باوجود نوجوان کہوٹہ کے حقوق کے لیے بپھر گے اور کلر چوک پہنچ گے ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہمیں صرف کہوٹہ کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے لالی پاپ نہیں چلیں گے کہوٹہ کے شہریوں کے ٹیکسوں کے 8کروڑ کے فنڈز شہر کے بڑے اجتماعی منصوبوں میں لگائے جائیں بہت جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے نوجوانوں نے پر امن احتجاج کیا اور کلر چوک میں اپنے مطالبات بتائے منتحب نمائندوں اور انتظامیہ کو وارننگ د کہ8کروڑ کی بندر بانٹ بند کی جائے دھپری،بلوہا، گریڈ، ادوالہ اور دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی کی لائن دی جائے ذبح خانہ تا مٹور چوک کہوٹۃ شہر کی روڈ تعمیر کی جائے تمام نمائندوں نے کہوٹہ کے عوام کو صرف سبز باغ دیکھائے ہیں۔
Kahuta; A Rally was held by youth over Lack of facilities in Health Department Post-Graduate College Bypass Street Lights Slaughterhouse Road for immediate construction. We have no affiliation with any political party. We only have to protect the rights of Kahuta. The youth protested peacefully and expressed their demands in Kallar Chowk and warned the elected representatives and the administration to stop the distribution of worth Rs 80 million.
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب گذشتہ5ماہ قبل ہونے والی بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی
The road near Dera Mushtaq Shah Bazaar, which was damaged due to rains five months ago, has not been repaired yet.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت حکومتی ترجمان صداقت علی عباسی کے حلقے میں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب گذشتہ5ماہ قبل ہونے والی بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی ٹرانسپورٹروں کوشدید دشواری کا سامناجبکہ سڑک ٹھیک ناں ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثے بھی رونما ہو سکتا ہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق گذ شتہ بارشوں کی وجہ سے جہاں بہت سے نقصانات ہوئے تھے وہاں پر ہی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب کہوٹہ کلر روڈ کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جو کئی ہفتے گزرنے کے باجود بھی ٹھیک ناں ہو سکا جس جگہ سے یہ سڑ ک ٹوٹی ہوئی ہے وہاں پر موڑ ہے اور سڑک کا کافی حصہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں سڑک کا بہت کم رہ گیا ہے جس کہ وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونماء ہو سکتا ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور حفیظ آسی سابق چیئرمین یوسی کنوہاماسٹر پر ویز قادری کی والدہ محترمہ کی وفات پرفاتحہ خوانی۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور حفیظ آسی نے سابق چیئرمین یوسی کنوہاماسٹر پر ویز قادری کی والدہ محترمہ کی وفات پران کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے منیرہ یامین ستی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام جبکہ سابق ایم این اے حنیف عباسی اور سابق چیئرمین ماسٹر محمد یونس نے ان کی رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی۔سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی (مر حوم) کی صاحبزادی،ڈپٹی کمشنر خالد یامین ستی، سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ محترمہ اورسابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی کی والدہ محترمہ ایم پی اے منیرہ یامین ستی کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر دعائے قل کا اہتما م کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی جبکہ سابق ایم این اے حنیف عباسی،سابق چیئرمین ماسٹر محمد یونس،سابق کونسلر مودی چوہان نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔