DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; The vacuum created by the death of Chaudhry Shaban Daroga in Chakswari will not be filled for centuries

چوہدری شعبان داروغہ کی وفات سے چکسواری میں پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکے گا

ٖچکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما و انصاف سپورٹس کلچرل ونگ ضلع میرپور کے صدر پہلوان چوہدری راسب اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شعبان داروغہ درد دل رکھنے والے انسان تھے مرحوم خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے ان کی وفات سے چکسواری میں پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکے گا مر حوم غریب پرور انسان تھے چوہدری شعبان داروغہ کی اچانک وفات سے علاقہ غریب پرور انسان سے محروم ہو گیا ہے چوہدری شعبان نہایت عمدہ کردار کے مالک اور عمدہ انسان تھے اور ہر محفل کی رونق اور جان تھے مرحوم ہمیشہ سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور کئی غریب خاندانوں کی روزی روٹی ان کی وجہ سے چل رہی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشرکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری شعبان کی وفات جہاں ان کے خاندان اور فیملی کے لیے گہرا صدمہ ہے وہی ان کی اچانک وفات علاقے کی فضا کو سوگوار کر گئی ہے مرحوم کا حلقہ احباب بڑا وسیع تھا یہی وجہ ہے کہ آج لوگ ان کی وفات پر غم زدہ اور اشک بار ہیں چوہدری شعبان جیسے نیک غریب پرور انسان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین ثمہ آمین۔

Mirpur, AJK; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Azad Kashmir central leader and president of Insaf Sports Cultural Wing Mirpur District Wrestler Chaudhry Rasib and prominent political and social figure Chaudhry Sajid Hussain have said that Chaudhry Shaaban Daroga was a man with a gentle heart. The vacuum created by his death in Chakswari will last for centuries.

ملک عبدالشکورکوپوتے اورملک بلال شکورکوبیٹے کی پیدائش پرمبارک باد

Congratulations on the birth of Malik Abdul Shakoor’s grandson and Malik Bilal Shakoor’s grandson

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے بوعہ ملکاں یونین کونسل فیض پورریف سے تعلق رکھنے والے پاکستان کیٹرنگ ہائی ویکم بریڈفورڈ اوربرمنگھم برطانیہ کے اونرز برطانیہ کی معروف سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات ملک عبدالشکور اورملک عبدالغفور کوپوتے اورملک بلال شکور کوبیٹے کی پیدائش پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورکہاہے کہ اولاد والدین کے لئے بڑی نعمت ہے اللہ تعالی نے ملک عبدالشکور اورملک عبدالغفور کوپوتے اورملک بلال شکور کوبیٹے کی نعمت سے نوازا ہے میں اللہ تعالی کاشکراداکرتاہوں پورے خاندان کودلی مبارک بادپیش کرتاہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالی نومولود کونیک اورصالح بنائے خاندان کے لئے نیک نامی کاباعث بنے اورخاندان کانام روشن کرے آمین

Show More

Related Articles

Back to top button