DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Brigadier Javed Satti continues repair work of Bhaind Road from Jiora with help from local community

اپنی مدد آپ کے تحت بریگیڈئیر ر جاوید ستی کی سربراہی میں جیوڑہ سے بھیند روڈ کی مرمت کا کام جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اپنی مدد آپ کے تحت بریگیڈئیر ر جاوید ستی کی سربراہی میں جیوڑہ سے بھیند روڈ کی مرمت کا کام جاری۔عظیم سکول سسٹم کے بچوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی اہلیان علاقہ کی طرف سے بریگیڈئیر ر جاوید ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین عظیم سکولز سسٹم کی سربراہی میں جیوڑہ سے بھیند سڑک کی مرمت کا کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے۔ جس میں عظیم سکولز سسٹم کے بچوں اساتذہ اور اہلیان علاقہ نے حصہ لیا اس موقع پہ ایکسیویٹر مشین اور ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعہ پہاڑی سے مٹی کو کاٹ کر سڑک کے دونوں اطراف مٹی ڈالی گئی اور سڑک میں موجود گڑھوں کو بھرنے کا عمل جاری ہے۔اس موقع پہ عوام نے چئیرمین عظیم سکولز سسٹم بریگیڈئیر جاوید ستی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور علاقہ کے لیے کی گئی ان کی خدمات کو سراہا۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں شہریوں کے ٹیکسوں سے اکٹھے کیے گے8کروڑ کے فنڈز اجتمائی کاموں کے بجائے گلیوں نالیوں پر خرچ نہ کیے جائیں, ایم این اے صداقت علی عباسی

Eight Caror tax collected from public should not be spent on road works

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں شہریوں کے ٹیکسوں سے اکٹھے کیے گے8کروڑ کے فنڈز اجتمائی کاموں کے بجائے گلیوں نالیوں پر خرچ نہ کیے جائیں ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ کلب میں ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ بھی موجود تھے اور ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ گلی نالی کے بجائے دوھپری گریڈ کے علاقے کو پانی دیا جائے گا اور ان علاقوں میں پائپ لائن بچھائی جائے گی اسکے علاوہ کلر بائی پاس تعمیر ہوگا شہر کی کھنڈرات نما سڑکو ں کو بنایا جائیگا اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے آگے پانی کے جو پائپ لیک ہیں انکو نئے ڈال کر سڑک مرمت کی جائیگی اسکے بعد جو فنڈز بچیں گے وہ دیگر منصوبوں پر لگائیں گے جبکہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے سلاٹر ہاؤس تا مٹور چوک کنکریٹ سڑک کی تعمیر شروع کرنے کے لیے15جنوری کا وعدہ کیا تھا مگر تا حال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اب سننے میں آیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے اجتماعی منصوبوں کے بجائے اپنے من پسند افراد میں تقسیم کیے گے ہیں جس پر پی ٹی آئی کے ورکرز اور کارکنان سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کے فنڈز کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور کارکنان کی مشاورت سے لگائے جائیں۔

حکومتی اعلانات کے باوجود مہنگائی میں کوئی کمی نہ ہو سکی

Despite government announcements, inflation has not slowed down

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومتی اعلانات کے باوجود مہنگائی میں کوئی کمی نہ ہو سکی جبکہ مل مالکان اور فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری سطح پر آنے والا آٹا ناقص اور غیر معیاری ہے چینی آتے کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر چلی گئی ہیں چینی گھی دالیں انڈے بیکری کا سامان اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ ادوویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے غریبوں کو علاج کی سہولت سے بھی محروم کر دیا گیا کہوٹہ اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا نہ کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی نظر آ رہی ہے اور نہ ہی انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے روٹین کے مطابق چند دوکانداروں کو جرمانے کر کے اوپر رپورٹ بھیج دی جاتی ہے جبکہ شہر میں بیمار اور لاغر اور کم عمر جانواروں کا چھوٹا بڑا گوشت من مانے ریٹوں پر فروخت کیا جا رہا ہے زیادہ تر قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہاؤس کھول رکھے ہیں جبکہ ایک دو جانور ذبح خانہ میں جا کر ذبح کرتے ہیں ویٹنری ڈاکٹرز کا کام ہے کہ وہ پہلے زندہ جانواروں کو چیک کریں کہ آیا اس قابل ہے اسکے بجائے بعد میں جا کر چند جانواروں کو مہر لگا دیتے ہیں اعلیٰ حکام کہوٹہ شہر میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کاروائی کریں اور زندہ جانواروں کو پہلے پاس کر کے گوشت بنایا جائے مہنگائی کم کرنے کے لیے ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرایا جائے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی اور کوالٹی ٹھیک کی جائے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری اور راجہ شکیل احمد کیانی کا ایم پی اے منیرہ یامین ستی کی وفات پر اظہار تعزیت۔سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی (مر حوم) کی صاحبزادی،ڈپٹی کمشنر خالد یامین ستی، سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ محترمہ اورسابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی کی والدہ محترمہ ایم پی اے منیرہ یامین ستی کی وفات پرسابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں راجہ شکیل احمد کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button