Spain; Chaudhry Muhammad Imtiaz Loren has been nominated as the Chairman of Overseas Pakistanis Commission Spain,
چوہدری محمد امتیاز لوراں اوورسیز پاکستانیز کمشن سپین کے چیئرمین نامزد ہوگئے ان کے ساتھ چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور چوہدری نزاکت حسین گجر ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے
بارسلونا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان )— چوہدری محمد امتیاز لوراں اوورسیز پاکستانیز کمشن سپین کے چیئرمین نامزد ہوگئے ان کے ساتھ چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور چوہدری نزاکت حسین گجر ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ۔
اوورسیز پاکستانیز کمیشن سپین کے چیئرمین چوہدری محمد امتیاز لوراں نے کہا کہ ہم اپنے سپین میں مقیم پاکستانیوں کی بلا امتیاز خدمت کریں گے ۔ چوہدری محمد امتیاز لوراں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چوہدری بردران کے مشکور ہیں جو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کرہے ہیں ۔ چوہدری محمد امتیاز لوراں نے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی تشریف آوری اور تقریب کی صدارت پر شکریہ ادا کیا ۔ انھوں مزید کہا کہ ہم چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کے مشکور ہیں جنہوں ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں اپنے بھائیوں کی خدمت کا موقع فراہم کیا ۔
بارسلونا کے نواح بادالونا میں قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ میں ایک پر وقار تقریب میں اوورسیز پاکستانیز کمشن گجرات کے چیئرمین عدیل ارشد رحمانیہ نے سپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد امتیاز لوراں کو او پی سی سپین کا چیئرمین پرسن مقرر کر دیا ۔ چیئرمین او پی سی سپین کے ایڈوائزر کے طور چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور چوہدری نزاکت حسین گجر ہوں گے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری تھے ۔
اوورسیز پاکستانیز کمشن گجرات کے چیئرمین عدیل ارشد رحمانیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم اوورسیز میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن تنظیم سازی کر رہے ہیں جس کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے گجرات میں اب تک سینکڑوں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں سے قبضے ختم کروا کر ان کے اصل مالکان کو واپس کروائی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں تو ہمیں ان محب وطن پاکستانیوں کی ہرصورت میں مدد کرنا ہو گی اور ان کی اعتماد کو بہال کرنا ہوگا تاکہ یہی لوگ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرکے پاکستان کی معیشت کو اور مظبوط کریں ۔
چیئرمین او پی سی گجرات چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہم بلا تفریق اپنے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مدد کریں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر او پی سی سپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیز کمشن سپین کا حصہ اس لئے بن رہے ہیں کہ اپنے تارکین وطن بھائیوں کی مدد کر سکیں اور اگر ہم ان کی مدد نہ کر سکے تو ہم اس کمشن کو خیر آباد کہہ دیں گے ۔
تقریب سے پیپلزپارٹی یورپ کے نائب چوہدری ساجد گوندل نے خطاب کہا کہ شروع سے لے کر اب تک تارکین وطن کو پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے لیکن سب سے زیادہ ہڈیاں بھی تارکین وطن کی توڑی جاتی ہیں اب دیکھنا یہ کہ او پی سی کی نئی قیادت کس طرح ہماری مدد کرتی ہے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے او پی سی گجرات کے چیئرمین عدیل ارشد رحمانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے جو ٹیم کا اعلان کیا ہے وہ بہترین ٹیم ہے ۔ چوہدری محمد امتیاز لوراں ایک غیر متنازعہ شخصیت ہیں اور ساری کمیونٹی ان کی بہت عزت کرتی ہے ۔ او پی سی سپین کے ایڈوائزرز چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور چوہدری نزاکت حسین گجر کے بارے میں کہا کہ ان دونوں رہنمائوں کی بھی کمیونٹی کے لئے بےشمار خدمات ہیں ۔
قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے او پی سی سپین کو قونصل خانہ بارسلونا میں ایک دفتر دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہم اس کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔اس موقع پر عمران چوہدری نے حافظ احسان احمد کھوکھر سینئر مشیر فیڈرل محتسب پاکستان کا بھی خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے ان کی تارکین وطن کے لئے خدمات کو بھی سراہا ۔۔
تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری کلیم الدین وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپین میں پہکے بھی اوورسیز پاکستانیز کمشن تھا اور ان کو سپین میں خوش آمدید کہا گیا ان کو مسائل بھی بتائے کچھ حل ہوئے کچھ نہی بھی ہوئے ۔ لیکن میں امید کرتا ہوں یہ ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں نبھائے گی اور ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔
تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرکے چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن گجرات چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کو خوش آمدید کہا ۔
تقریب کے آخر پر معزز مہمانوں کی پاکستانی لذیذ کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی ۔
حضور اکرم صلی کی شان میں نعت رسول مقبول صلی اللہ کا ہدیہ یورپ کے معروف نعت خواں قدیر احمد خان نے پیش کیا ۔
ملی نغمہ سعید اختر حیدری نے سنا کر تقریب میں موجود لوگوں سے داد وصول کی ۔
Spain; Chaudhry Muhammad Imtiaz Loren has been nominated as the Chairman of Overseas Pakistanis Commission Spain, along with Chaudhry Abdul Ghaffar Marhana and Chaudhry Nazakat Hussain Gujjar as Advisors.