Kallar Syedan; Imtiaz Khokhar alias Taji Khokhar’s namaz e janaza attended by a large number leaders and workers of all political parties from Kallar Syedan.
امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر کی نمازجنازہ اور تدفین میں کلرسیداں سے تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر،ضلع کونسل کے سابق نائب ناظم محمد افضل کھوکھر اور سینیٹر مصطفے نواز کے چچا سیاسی سماجی رہنما اور دور حاضر کی طلسماتی شخصیت امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر کی نمازجنازہ اور تدفین میں کلرسیداں سے تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت جن میں سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ عامر مظہر،چوہدری رمضان کے علاؤہ چوھدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ،حاجی شوکت علی،نصیراختر بھٹی،نوید مغل،چوھدری تصور حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد عابد،شیخ حسن فیاض،چوہدری مجید اشرف،چوہدری چمن،چوہدری فیصل،نثار کیانی اور دیگر نے شرکت کی مرحوم کا شمار علاقے کے معروف لوگوں میں ہوتا ہے جو دوہرے کردار کے حامل تھے انہوں نے 333کے نام سے ایک گروپ بھی بنایا تھا جو راولپنڈی ڈویژن میں ہزاروں کارکنان اپنے اندر سموئے ہوئے تھا یہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومتوں میں شدید انتقام سے دوچار ہوئے مگر جیل و بند کی صوبتیں ان کے عزم کو کمزور نہ کرسکیں انہیں قبضہ گروپوں سے جوڑا جاتا تھا مگر ان کی زندگی کا دوسرا پہلو یہ بھی تھا کہ یہ سینکڑوں بیواؤں،یتیموں کی ماھانہ کفالت کرتے تھے یہ ہر جمعہ کو اپنی رہائشگاہ پر جرگہ کا انعقاد کرتے جہاں ان گنت لوگ انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے یہ فریقین کو طلب کرکے ان کا موقف سننے کے بعد جو فیصلہ سناتے ان پر سبھی من و عن عمل کرتے یہ تعلیم یافتہ تھے انہوں نے ماسٹرز کی ڈگری لے رکھی تھی ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا۔
نیب کا مقصد احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر سیاسی انجینیئرنگ کرنا ہے
The purpose of NAB is not to do accountability but to do political engineering in the name of accountability
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن فیاض نے کہا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے بعد برطانوی عدالت نے نیب بھی ریکارڈ جرمانہ عائد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ نیب کا مقصد احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر سیاسی انجینیئرنگ کرنا ہے یہ احتساب کا نہیں حکومت مخالف لوگوں کی کردار کشی اور انہیں قید میں رکھنا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میاں نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ناکامی سے دوچار ہوا نیب برطانوی عدالت میں میاں نوازشریف کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے اسے بھاری جرمانہ عائد کیا انہوں نے کہا کہ نیب پر عائد جرمانہ عالمی سطع پر جگ ہنسائی کے علاؤہ اس کی ساکھ پر بدنما سیاہ دھبہ ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تین صدارتی امیدواروں عرفان احمد چوہدری،طاہر محمود اور اعجاز حسین گجر کے درمیان مقابلہ ہو گا
Irfan Ahmed Chaudhry, Tahir Mehmood and Ejaz Hussain Gujjar will compete in the Bar Association’s annual elections.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تین صدارتی امیدواروں عرفان احمد چوہدری،طاہر محمود اور اعجاز حسین گجر کے درمیان مقابلہ ہو گا،حتمی لسٹ آویزاں کر دی گئی۔اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے راجہ عابد حسین،بانو بی بی اور سمیرااشتیاق بھٹی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ اسرار محمود بھٹی اور محمدابراہیم بیگ نائب صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ عامر رشید راجہ،ادریس جونیئر اور حیدر علی جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
محمد جاوید اقبال اور پرویز اقبال وکی کے تایا ناصر پرویز انتقال کر گئے
Muhammad Javed Iqbal and Pervez Iqbal Vicki’s uncle Nasir Pervez passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کے سینیئر عہدے دار محمد جاوید اقبال اور پرویز اقبال وکی کے تایا ناصر پرویز انتقال کر گئے نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں ن،تاجروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
برطانیہ کے شہر کوونٹری کی بارو کونسل کے سابق رکن چوہدری محمد نعیم کی والدہ انتقال کر گئیں
The mother of Chaudhry Muhammad Naeem, a former member of the Borough Council of Coventry, UK, has died
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—برطانیہ کے شہر کوونٹری کی بارو کونسل کے سابق رکن چوہدری محمد نعیم کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ایک بجے گاؤں باغ جمیری میں ادا کی جائے گی۔