Kahuta; Bar association election held unopposed with Zulfiqar Mahmood Kiyani group declared winners
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات2020-2021مکمل انتحابات بلا مقابلہ ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ صدر
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات2020-2021مکمل انتحابات بلا مقابلہ ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ صدر جبکہ عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ نائب صدر نامزدجبکہ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے گروپ سے قمر زمان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور حافظ واجد محمود ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری نامزد۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایوان عدل کہوٹہ میں سالانہ انتحابات 2020-2021مکمل ہوئے تمام تر انتظامات چیئر مین الیکشن بورڈ عبدلحمید قریشی ایڈووکیٹ،ممبران الیکشن بورد سرار نصیر ایڈووکیٹ اور قمر الحق ہاشمی ایڈووکیٹ نے کے جبکہ تمام امیدواران بلا مقابہ نامزد تمام امیدواران کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے اس حوالے سے بار ایسو سی ایشن کہوٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے تمام ممبران نے شرکت کی جن میں راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ جبکہ تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اصف لکھن،اسد محمودعباسی ممبر پنجاب بارکونسل، فرخ عارف بھٹی ممبر پنجاب بار کونسل، وقاص کیانی جوئنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن راولپنڈی کے علاوہ ممبران بار ایسو سی ایشن راولپنڈی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی نامزد عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے وقار کو بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کی عزت و آبرو کی خاطر جدوجہد جاری رہے گی جبکہ عوام کے حقوق اور وکلاء کے حقوق کے حصول کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے اپنے سینئرز کی راہنمائی کے ساتھ احسن اقدامات کریں گے۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سردار رضا کی نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر کی خصوصی دعوت پر گلہ ایریا کہوٹہ کا دورہ کیا
MPA Raja Sagheer Ahmed and Sardar Raza’s visited Galla Area Kahuta at the special invitation of Sardar Mazhar.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سردار رضا کی نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر کی خصوصی دعوت پر گلہ ایریا کہوٹہ کا دورہ کیا نیبر ہووڈ کونسل کہوٹہ (7) کے صدر سردار عبدالرؤف نے راجہ صغیر احمد کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد سے یہ مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے میں کچی گلیوں کی بہتات ہے عوام کو سخت دشواری کا سامنا ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں رہنے والے لوگوں کو کہوٹہ کے رہائشیوں کی کسی بھی دشواری کا بالکل پتہ نہ ہے لہزا جو بھی ڈویلپمنٹ کمیٹی بنائی جائے اس میں کہوٹہ میں رہنے والے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان کو ترجیح دی جائے جس پر راجہ صغیر احمد نے انہیں بتایا کہ میں کہوٹہ شہر میں رہنے والے شہریوں کی تمام تکالیف کو سمجھتا ہوں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی مشاورت سے 8 کروڑ روپے کے منصوبوں کے ٹینڈرز بہت جلد ہو رہے ہیں ہم کہوٹہ شہر کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے انشااللّہ بہت جلد ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام شروع ہو جائے گا۔
محکمہ شہری دفاع کہوٹہ نے سالانہ رپورٹ 2020 جاری کر دی۔
Kahuta Civil Defence Department has released the annual report 2020.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ شہری دفاع کہوٹہ نے سالانہ رپورٹ 2020 جاری کر دی۔سول ڈیفنس کے اہلکار عبدالشکور کھٹر نے کارکردگی رپورٹ ضلعی افسران کو ارسال کی۔کنٹرولر سول ڈیفنس / اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے رپورٹ میں لکھا کہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سال 2020 میں انتہائی احسن انداز میں ڈیوٹی سر انجام دی جس میں خصوصاً کرونا وبا کے دوران اور مختلف حادثات میں انکا کردار قابل ستائش ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر سرپرستی ڈ سٹرکٹ سپورٹس ڈیپاٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی میراتھن کا انعقاد
Rawalpindi Sports Marathon organized by District Sports Department Rawalpindi under the patronage of Deputy Commissioner Rawalpindi Captain (Retd) Anwar ul Haq
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر سرپرستی ڈ سٹرکٹ سپورٹس ڈیپاٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی میراتھن کا انعقاد صوبائی اتھلیٹکس محمداعجاز، شاہ منظر فرید ڈویژنل سپو رٹس آفیسر راولپنڈی،شمس توحید عباسی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اورعثمان شریف تحصیل سپورٹس آفیسر راولپنڈی کی خصوصی کاوشوں سے بروز اتوار دس جنوری کوٹی چوک روات سے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس تک16کلو میٹر کی دوڑ ہو گی جبکہ 16سال تک کے نیچے کی عمر تک 6کلو میٹر دوڑ مورگاہ موڑ سے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس تک ہو گی جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نابینہ افراد بھی مراتھن میں حصہ لیں گے جبکہ پہلی پوزیشن لینے والے کو تیس ہزار دوسری پوزیشن لینے والے کو بیس ہزار جبکہ تیسرے نمببر پر آنے والے کو دس ہزار روپے اور انعامات بھی دیے جائیں گے جبکہ چوتھی سے لیکر دسویں پوزیشن حاصل کرنے والوں دس ہزار روپے نقدی اور انعامات اسی طرح دسویں سے 20thپوزیشن حاصل کرنے والوں کو تین تین ہزار نقدی اور انعامات بھی دیے جائیں گے اس موقع پر شمس توحید عباسی ڈسٹکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں نابینہ افراد بھی فٹ ریس میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ نوجوان نسل کے لیے سپورٹس کی فیلڈ میں اپنا کردار ادا کر سکوں میری خواہش ہے کہ کہوٹہ سے بھی نوجوان میراتھن میں حصہ لیں۔
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 93سالگرہ
Quaid-e-Awam Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto’s 93rd birthday celebrated
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 93سالگرہ کے موقع پر پی پی پی کے راجہ شکیل احمد کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اوراجہ نوید احمدنے کہا کہبھٹو ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے ملک کو اس وقت ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس ملک کے غریبوں کو مکمل حقوق نہیں مل جاتے، ملک کی خواتین با اختیار نہیں ہوتیں، اقلیتوں کو مکمل حقوق نہیں مل جاتے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کو مکمل شکست نہیں ہو جاتی اور سب سے بڑھ کر جب تک پاکستان سے جمہوریت کے فروغ اور تسلسل کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔ پیپلز پارٹی شروع ہی سے بانی پاکستان کے نظریہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وژن اور خیالات کے مطابق شرمندہ تعبیر کرنے میں کوشاں ہے۔ حقیقت میں پیپلز پارٹی کے نظریہ اور نظریہ پاکستان میں حیران کن مماثلت ہے۔پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور پاکستان کا قیام جمہوری جدوجہد کی ایک شاندار مثال ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی بھی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جمہوری جدوجہد پر ایمان کی حد تک یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں راجہ شکیل احمد کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور حلقہ این اے 86کے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ نوید نے ایک بیان جاری کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور یہ اس پارٹی کا طرۂ امتیاز ہے کہ اس نے کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لیا۔ تاریخ اسکی گواہ ہے جبکہ دوسری پارٹیوں کے کردار اس ضمن میں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شکست خورہ قوم کو مایوسی اور نا امیدی کے اندھیروں سے نکال کر روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے جو کہ جمہوری، خوشحال، مستحکم، مضبوط اور امن پسند ملک ہو گا۔اسلامی سربراہی کانفرنس کا لاہور میں انعقاد پاکستانیوں کے اعتماد کو آسمان کی بلندیوں تک لے گیا۔ تمام مسلم دنیا کے سربراہان کا لاہور میں اسلامی کانفرنس میں شریک ہونا ایک سحر انگیز منظرتھا جو امت مسلمہ کے اتحاد اور مشترکہ مقاصد کے حصول کا مظہر تھا۔ لاہور کی اسلامی سربراہی کانفرنس نے دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں ایک انجانے خوف کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم دنیا کے سستے اور بلا تعطل تیل کی سپلائی سے دنیا کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ اگر تیل کی سپلائی میں رکاوٹ آجائے تودنیا کی معیشت ہفتوں میں تباہ ہو سکتی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلمان ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ تیل کو بطور ہتھیار استعمال کریں جس سے انکی آمدنی میں بے پناہ اضافہ ہونے کے علاوہ دنیا انکی عزت کرنے پر مجبور ہو جائیگی۔ اس مشورے پر عمل کرنے سے ان ممالک کو وہی سیاسی اور معاشی فوائد اسی تناسب سے حاصل ہوئے جسکی ذوالفقار علی بھٹو نے نشاندہی کی تھی۔ انکا یہ کردار نئی نو آبادیاتی طاقتوں کو پسند نہیں آیا اور اس لیے انہوں نے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور صحیح وقت کا انتظار کرنے لگے۔
ملک ارشدکے صاحبزادے ملک دانیال کی شادی
Marriage of Malik Arshad’s son Malik Danial
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک ارشدکے صاحبزادے ملک دانیال کی شادی میں شر کت کے موقع پر سابق چیئر مین راجہ ندیم احمدکا پر تباک استقبال۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے نوٹوں کی برسات ہار مالابھی پہنائی گئی۔گذشتہ روز موضع ممیال پنوں مارکیٹ والے ملک ارشدکا صاحبزادہ ملک دانیال رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں میں منعقدہو ئی جس میں اہلیان علاقہ کے علاوہ مسلم لیگ ن نے رہنماء سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے بھی شر کت کی اس موقع پر منتظمین کی طرف سے سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کا پر تباک استقبال کانوجونوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نوٹوں کی برسات گئی۔ راجہ ندیم احمدنے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور ملک ارشداور ان کے صاحبزادے ملک دانیال کو مبارک باد پیش کی۔
معروف ٹرانسپورٹر راجہ ظہور اختر کی وفات پر فاتحہ خوانی
Fateha Khawani on the death of renowned transporter Raja Zahoor Akhtar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکا معروف ٹرانسپورٹر راجہ ظہور اختر کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے معروف ٹرانسپورٹرراجہ سلطان سکندر کے بھائی،راجہ اویس سکندر کے چچا اورراجہ وجاہت جنجوعہ کے والد محترم راجہ ظہور اخترکی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔